8th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم صوفی ازم کے سلسلے سے وابستگی رکھتے ہیں اور تمام طرح کی صوفیانہ محافل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجی بابا سمیت تمام بزرگان دین سے عقیدت رکھتے ہیں ہمارے نزدیک مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر قابل احترام ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی عوام میں معاشرتی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے دن رات کوشاں ہے بلدیہ وسطی تمام شہریوں کو بغیر تفریقِ رنگ و نسل و مذہب و مِلّت خدمات پیش کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع وسطی نارتھ کراچی سیکٹر 5c,4 میں مڈ ایشاء اسکول سے متصل شاہراہ کو حکیم سید محمد یٰسین علی شاہ بخاری تاجی المعروف تاجی بابا کے نام سے منسوب کئیے جانے کے حوالے سے اسٹریٹ کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،حکیم طاسین علی شاہ بخاری تاجی ،یونین کمیٹی نمبر ۴ کے وائس چیئرمین نبیل احمد ، یونین کمیٹی نمبر ۳ کے چیئرمین فاضل خانزادہ وائس چیئرمین شہاب الدین و دیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اولیاء کرام نے برصغیر ہند میں دین اسلام کی تنلیغ و ترویج کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے رب تعالی نے حضرت باباب تاج الدین ناگپوری کی ذات بابرکت میں وہ تمام خوبیاں جمع کر دی تھی جو ایک داعی الحق میں ہونا چاہیے آپ کے پاس نہ تخت و تاج تھا اور نہ ہی مال و زر آپ کے پاس تمغہ ولایت موجود تھا جس کے طفیل برصغیر کے لوگ دین اسلام میں داخل ہوتے گئے تاج الاولیا ء کے پردہ فرمانے کے بعد انکے خلفاء نے دین اسلام کی دعوت تبلیغ کے کام کوجاری رکھا ۔جن میں حکیم سید محمد یٰسین علی شاہ بخاری تاجی المعروف تاجی بابا نے لوگوں میں امن اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کیا بلدیہ وسطی حکیم سید محمد یٰسین علی شاہ بخاری تاجی المعروف تاجی بابا کی خدمات کے اعتراف میں سیکٹر 5C-4 نارتھ کراچی میں تاجی باباکے نام سے اسٹریٹ منسوب کر رہی ہے جسکا افتتاح کل بروز پیر مورخہ 9 ؍اپریل بدست مبارک چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی صاحبزاہ حکیم سید محمد طاسین علی شاہ بخاری تاجی کے ہمراہ کریں گے واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی اولیاء کرام سے کی قدر کرتے ہیں اور مختلف اوقات میں صوفیائے اکرام کی محافل میں شرکت کرتے رہے ہیں جبکہ مسلمانوں کے ہر مکتب فکر ہمارے لئے قابل احترام ہے بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی خود سلسلہ نقشبندی سے منسلک ہیں ۔


8th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہحق پرست قیادت بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و ملت انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، پاکستان کا آئین ہر پاکستانی کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی مذہبی رسومات مُکمل آزادی سے بھر پور اندازمیں منائے ایم کیو ایم پاکستان واحد جماعت ہے جس کے دروازے ہر مُحب وطن کے لئے کُھلے ہیں وہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال میں ایسٹر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مسیحی برادری کے پیرامیڈیکل اسٹاف سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نکہت شکیل ،منوہر لال ،انتھونی ،راشد بھائی بھی موجو د تھے ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر قائد اعظم کے خوابوں کا پاکستان بنائیں کہ جہاں بلا تفریق رنگ و نسل قومیت،مذہب ہر شخص کو اپنی عبادات اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آذادی ہو انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع وسطی میں مذہبی ایام ،عیدین ،عید میلاد النبی ،عزادری حسین،کرسمس ایسٹر ،ہولی دیوالی اور دیگر مذہبی تقریبوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا نے کے ساتھ ساتھ بھائی چارے کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نکہت شکیل نے کہا کہ مذہب کوئی بھی ہو پیا ر ،کا محبت کا ،اور یکجہتی کا درس دیتا ہے انہوں نے پیرا میڈکل اسٹاف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ایک معزز پیشے سے منسلک ہیں اور جو انسانیت کی خدمت سے وابستہ ہے آ پ اپنی ذمہ داریاں ایمان داری اور خلوص دل سے سر انجام دیں کیونکہ تمام مذاہب انسانیت کی خدمت کا درس ہے ۔ تقریب کے اختتام پر چیئر مین بلدیہ وسطی اور ڈاکٹر نکہت شکیل نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے مسیحی پیرا میڈیکل اسٹاف کو تحائف اور شیلڈ تقسیم کی ۔ 


7th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کی یونین کمیٹی نمبر ۲۱نارتھ ناظم آباد بلاک F کی علی اسٹریٹ کی سڑک کو تعمیرِ نو اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی ، نوتعمیر شدہ سڑک کا افتتاح چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کیا۔ اس موقع پرعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ریحان ہاشمی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کافی عرصے سے مخدوش سڑک کی تعمیر نو پر اُن کا شکریہ اداکیا ، ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا اہم کام عوام کو بہتر شہری سہولیات مہیاکرنا ہے ۔ سڑکیں شہروں کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہیں۔بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کی راہ میں آنے والی کسی رکاوٹ کو اہمیت نہیں دے گی ، مسائل کتنے اور کیسے ہی کیوں نہ ہوں ہم ہار ماننے والے نہیں۔اس موقع پر یونین کمیٹی ۲۱ کے چیئرمین نعیم الدین ،ایکسین ایم اینڈای غفار شیخ،ایکسین B&R نارتھ ناظم آباد امتیاز شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگرضلعی افسران بھی موجود تھے۔ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ اگرچہ ضلع وسطی کے پاس اس کے اوسط اخراجات کو پورا کرنے کے لئے بھی مناسب فنڈز حکومتِ سندھ کی جانب سے مہیا نہیں کیئے جارہے تاہم عوامی نمائندے عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی خدمات مہیاکرنے کے لئے بہتر حکمتِ عملی اور غیر ترقیاتی و غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کرکے اپنی کارکردگی بہتر بنارہی ہے۔اس موقع پر یوسی ۲۱؍ کے چئیرمین نعیم قریشی نے کہا کہ عوام کی سہولیات کے لئے بلدیاتی خدمات میں بہتری لارہے ہیں ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع وسطی کو صاف شفاف اور مثالی ضلع بنانے کے لئے عوام کے تعاون کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اسی نظریہ کہ تحت ضلع وسطی کے تمام یوسیز میں بلدیاتی افسران عوام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں تاکہ عوام کی شکایات اور مسائل سے بروقت آگاہی حاصل کی جاسکے اور ان کے حل کے لئے بلا تاخیر اقدامات کئے جاسکیں۔



6th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) نارتھ کراچی یونین کمیٹی نمبر ۱۵ مسجد یونس سے لیکر اقراء یونیورسٹی تک پینے کے پانی کی 8'' PEپائپ لائن اور 12'' قطر کی سیوریج لائن ڈالے جانے کے موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کسی بھی صورت میں واٹر بورڈ کی محتاجی قبول نہیں کرے گی۔ عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق کاموں کے لئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یا کسی اور ادارے کی نااہلی یا لاپرواہی سے پیدا ہونے والی تکالیف سے عوام کو نجات دلانے کے لئے مئیر کراچی سمیت تمام بلدیاتی نمائندوں کی کوششیں جاری ہیں اگرچہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں مگر ہم عوام کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے اپنے محدود وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے استعمال کرتے ہوئے عوام کو بہتر خدمات مہیاکررہے ہیں۔اس موقع پرایم پی اے وسیم قریشی نے حکومتِ سندھ کے کِردار پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر حکمرانوں کو کراچی کے نام سے نفرت کیوں ہے کہ وہ کراچی کے لئے کچھ کرنا ہی نہیں چاہتے ۔ کراچی کا نام آتے ہی فنڈز روک دئیے جاتے ہیں، اور چلتے ہوئے کاموں میں رخنہ ڈال دیا جاتاہے۔ وائس چئیرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ گذشتہ دس برسوں میں فنڈز کاغذات پر خرچ ہوتے رہے ہیں زمین پر نہیں ورنہ آج اتنے مسائل نہیں ہوتے ، ٹوٹی سڑکوں سے گزارہ ہوسکتاہے پانی کے بغیر نہیں، اللہ حاکموں کو عقل دے ،ملک میں انصاف قائم کریں۔ بہتر ہوگا کہ حکومتِ سند ھ واٹر بورڈ کا قبلہ دُرُست کرے جس کی لاپرواہی کی وجہ سے بلدیاتی ادارے دوہری ذمہ داریاں اداکررہے ہیں۔ اس موقع پریونین کمیٹی نمبر ۱۵ کے وائس چیئرمین عفان سلیم ،ایکسین واٹر اینڈ سیوریج محمدشاہد،ایکسین بی اینڈ آر نیو کراچی نازش رضا اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے چئیرمین ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی میں اپنی ذمہ داریاں انقلابی اقدامات کرنے کے عزم کے ساتھ سنبھالی تھیں۔ اور وہ بلدیہ وسطی کے عوام کو بلدیاتی خدمات بہتر سے بہتر انداز میں مہیاکرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔یہ بات طشت ازبام ہے کہ موجودہ حکومتِ سندھ کے اربابِ اختیار کراچی کے حق میں کوئی بہتر کام کرنے کو تیار نہیں بلکہ کراچی کی حالت کو بد ترکرنے میں اہم کردار ادارکررہے ہیں۔بلدیاتی اداروں کا فنڈز روک لینا اور عوامی نمائندگان کے اختیارات چھین لینا حکومتِ سندھ کی کراچی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کراچی کے محکمۂ آب رسانی و نکاس�ئ آب کے حکومتِ سند ھ کے زیرِ اختیار آنے سے مذکورہ ادارے کی کارکردگی بہت متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کو اپنے محدود اور کم مالی وسائل کو سیوریج اور پانی کی پائپ لائنوں کی تنصیب پر بھی خرچ کرنا پڑرہاہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومتِ سندھ کراچی اور کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ساتھ انصاف کرے شہر اور شہری حکومت کو اُس کا قانونی اور جائز حق دے تاکہ کراچی کے شہری سکون کا سانس لے سکیں۔ 



5th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منزلوں پر پہنچ پاتی ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میجر ضیاء الدین عباسی شھید بوائز اسکول ناظم آباد میں سالانہ تقریب اسناد کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ، چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی تعلیم بلدیہ وسطی محمد تابش جیلانی ،رکن اسٹنڈنگ کمیٹی مبینہ سلطانہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن ناظم آباد عائشہ قمر ،طلباء ،والدین اور اسکول کے اساتزہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سالانہ امتحانات2017-2018 میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء میں شیلڈ و اسناد تقسیم کیں تقریب میں طلبا ء نے تعلیم کے حوالے سے ٹیبلوز پیش کیئے جسے حاضرین نے بہت پسند کیا اور خوب داد دی، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوتے جو اپنے بزرگوں اوراساتذہ کا احترام نہیں کرتے انہوں نے طلبا سے مزید کہا کہ پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں اپنے والدین ،اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں انہوں نے کہا کہ آج کے طالب علم کل اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں آپ پر مرکوزہیں چیئرمین ریحان ہاشمی نے ماں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسکول درس گاہ ہے تو ماں کی گود تربیت گاہ ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کے ارتقاء اور ترقی میں ماؤں کی تربیت کا گہرا تعلق ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ماؤں کی کونسلنگ کے حوالے مختلف اسکولز میں پروگرامز کے انعقاد کے لئے اقدامات کر رہی ہے کیونکہ تعلیم یافتہ مائیں ہی تعلیم یافتہ قوموں کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کا معیار تعلیم کو مذید بہتر کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ بلدیاتی اسکولوں کے معیار کو اس حد تک اوپرلے جائیں کہ لوگ پرائیویٹ اسکولز کے بجائے اپنے بچوں کو بلدیہ وسطی کے اسکول میں داخلہ کو اہمیت دیں اس موقع پر انہوں بلدیاتی اسکول کی اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔


4th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release