8th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم صوفی ازم کے سلسلے سے وابستگی رکھتے ہیں اور تمام طرح کی صوفیانہ محافل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجی بابا سمیت تمام بزرگان دین سے عقیدت رکھتے ہیں ہمارے نزدیک مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر قابل احترام ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی عوام میں معاشرتی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے دن رات کوشاں ہے بلدیہ وسطی تمام شہریوں کو بغیر تفریقِ رنگ و نسل و مذہب و مِلّت خدمات پیش کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع وسطی نارتھ کراچی سیکٹر 5c,4 میں مڈ ایشاء اسکول سے متصل شاہراہ کو حکیم سید محمد یٰسین علی شاہ بخاری تاجی المعروف تاجی بابا کے نام سے منسوب کئیے جانے کے حوالے سے اسٹریٹ کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،حکیم طاسین علی شاہ بخاری تاجی ،یونین کمیٹی نمبر ۴ کے وائس چیئرمین نبیل احمد ، یونین کمیٹی نمبر ۳ کے چیئرمین فاضل خانزادہ وائس چیئرمین شہاب الدین و دیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اولیاء کرام نے برصغیر ہند میں دین اسلام کی تنلیغ و ترویج کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے رب تعالی نے حضرت باباب تاج الدین ناگپوری کی ذات بابرکت میں وہ تمام خوبیاں جمع کر دی تھی جو ایک داعی الحق میں ہونا چاہیے آپ کے پاس نہ تخت و تاج تھا اور نہ ہی مال و زر آپ کے پاس تمغہ ولایت موجود تھا جس کے طفیل برصغیر کے لوگ دین اسلام میں داخل ہوتے گئے تاج الاولیا ء کے پردہ فرمانے کے بعد انکے خلفاء نے دین اسلام کی دعوت تبلیغ کے کام کوجاری رکھا ۔جن میں حکیم سید محمد یٰسین علی شاہ بخاری تاجی المعروف تاجی بابا نے لوگوں میں امن اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کیا بلدیہ وسطی حکیم سید محمد یٰسین علی شاہ بخاری تاجی المعروف تاجی بابا کی خدمات کے اعتراف میں سیکٹر 5C-4 نارتھ کراچی میں تاجی باباکے نام سے اسٹریٹ منسوب کر رہی ہے جسکا افتتاح کل بروز پیر مورخہ 9 ؍اپریل بدست مبارک چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی صاحبزاہ حکیم سید محمد طاسین علی شاہ بخاری تاجی کے ہمراہ کریں گے واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی اولیاء کرام سے کی قدر کرتے ہیں اور مختلف اوقات میں صوفیائے اکرام کی محافل میں شرکت کرتے رہے ہیں جبکہ مسلمانوں کے ہر مکتب فکر ہمارے لئے قابل احترام ہے بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی خود سلسلہ نقشبندی سے منسلک ہیں ۔


8th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release