6th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کی یونین کمیٹی نمبر ۲۱نارتھ ناظم آباد بلاک F کی علی اسٹریٹ کی سڑک کو تعمیرِ نو اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی ، نوتعمیر شدہ سڑک کا افتتاح چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کیا۔ اس موقع پرعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ریحان ہاشمی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کافی عرصے سے مخدوش سڑک کی تعمیر نو پر اُن کا شکریہ اداکیا ، ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا اہم کام عوام کو بہتر شہری سہولیات مہیاکرنا ہے ۔ سڑکیں شہروں کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہیں۔بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کی راہ میں آنے والی کسی رکاوٹ کو اہمیت نہیں دے گی ، مسائل کتنے اور کیسے ہی کیوں نہ ہوں ہم ہار ماننے والے نہیں۔اس موقع پر یونین کمیٹی ۲۱ کے چیئرمین نعیم الدین ،ایکسین ایم اینڈای غفار شیخ،ایکسین B&R نارتھ ناظم آباد امتیاز شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگرضلعی افسران بھی موجود تھے۔ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ اگرچہ ضلع وسطی کے پاس اس کے اوسط اخراجات کو پورا کرنے کے لئے بھی مناسب فنڈز حکومتِ سندھ کی جانب سے مہیا نہیں کیئے جارہے تاہم عوامی نمائندے عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی خدمات مہیاکرنے کے لئے بہتر حکمتِ عملی اور غیر ترقیاتی و غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کرکے اپنی کارکردگی بہتر بنارہی ہے۔اس موقع پر یوسی ۲۱؍ کے چئیرمین نعیم قریشی نے کہا کہ عوام کی سہولیات کے لئے بلدیاتی خدمات میں بہتری لارہے ہیں ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع وسطی کو صاف شفاف اور مثالی ضلع بنانے کے لئے عوام کے تعاون کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اسی نظریہ کہ تحت ضلع وسطی کے تمام یوسیز میں بلدیاتی افسران عوام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں تاکہ عوام کی شکایات اور مسائل سے بروقت آگاہی حاصل کی جاسکے اور ان کے حل کے لئے بلا تاخیر اقدامات کئے جاسکیں۔



6th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release