26th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں مساجد،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اطراف شب برات کی آمد سے قبل صفائی اور روشنی کے انتظامات بہتر کئے جارہے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں واقع مساجد ، امام بارگاہوں، دینی اجتماعات کے مراکز اور قبرستانوں کے اطرا ف اور راستوں پر صفائی کے بہتر انتظامات کے ساتھ را ت کے وقت روشنی کے اضافی انتظامات کئے جارہے ہیں۔جبکہ شبِ برأت کے موقع پر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی غرض سے جانے والے افراد کے لئے قبرستانوں کے قریب پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی تاکہ گرمی کی شدت سے بے حال افراد پیاس بجھاسکیں۔ جبکہ قبرستان آنے والوں میں بلدیہ وسطی کی جانب سے پھولوں کی پتیاں مفت تقسیم کی جائیں گی بلدیہ وسطی کے تحت قبرستانوں سے خودرو پودوں اور جھاڑیوں کی صفائی کا کام پہلے ہی شروع کیا جاچُکا ہے ۔ واضح رہے کہ شبِ برأت کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان جاتی ہے ۔ ایسے میں ضروری تھا کہ قبرستان میں اُگنے والی خودرو جھاڑیوں کو صاف کردیا جائے اور قبرستان میں خصوصی روشنی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ لوگ اپنے عزیزوں کی قبروں کو بہ آسانی شناخت کرکے فاتحہ خوانی کرسکیں جبکہ لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر قبرستانوں میں روشنی کو بحال رکھنے کے لئے جنریٹر بھی نصب کئے جائے گے۔ بلدیہ وسطی ، سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ دن رات صفائی کے کاموں میں مصروف ہے ۔ 

26th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

25th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

25th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ اس زمین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اللہ نے اس دنیا کو بہت خوبصورت بنایا ہے ہمیں اسے برباد ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بی ایریابلاک 18 میں امبر گرامر اسکول اورپاکستان اکیڈمک کنسوریشم ( PAC) کے اشتراک سے ارتھ ڈے(زمین کے تحفظ) کے حوالے منعقدہ تقریب میں طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پریونین کمیٹی 27 کے چیئرمین یونس احمد، امبر اسکول کے روح رواں فیصل شکیل ،پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے صدر ناصر زیدی،جنرل سیکریٹری فہد نسیم،انفارمیشن سیکریٹری عبدالرزاق ،اساتزہ کرام اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی چیئرمین ریحان ہاشمی نے ارتھ ڈے کے حوالے سے کہا کہ درخت ہماری بقاء کی ضامن ہیں درخت جہاں ہمیں آکسیجن مہیا کرتے ہیں وہیں زمین کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کو تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ زمین کو محفوظ رکھنے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ درخت لگانے ہونگے اس موقع پر انہوں اساتزہ کرام سے اپیل کی کہ وہ طلبا و طالبات میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور طلباء کو شجر کاری کی جانب راغب کریں انہوں طلبا سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو درخت لگانے پرمجبور کریں جبکہ چھوٹے بچے پودوں کو نقصان پہچانے سے گریز کریں چیئرمین بلدیہ سطی ریحان ہاشمی نے امبر گرامر اسکول کی انتظامیہ اور پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کو ارتھ ڈے کے موقع پر زمینی تحفظ پر ایکٹیوٹی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارتھ ڈے کے حوالے تقریب کا انعقاد کو قابل تقلید عمل ہے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول سے متصل پارک میں پودا بھی لگایا جبکہ اسکول کے ننھے طالب علموں نے زمین کو محفوظ اور خوبصورت بنانے کے حوالے عملی مظاہرہ بھی کیا پروگرام کے آخر میں ریحان ہاشمی و دیگر مہمان گرامی کو یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔


25th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، عوامی کی فلاح بہبود کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کونسل نمبر 41 بی ون ایریا لیاقت آباد سندھی پر تقریبا 18000 ہزار اسکوائر فِٹ مخدوش سڑک کی کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل نمبر 41 کے چیئرمین معیزالدین،یونین کمیٹی نمبر 39 کے چیئرمین معراج وہاب بھی انکے ہمراہ تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ سڑکوں کی پیوند کاری اور استر کاری سے قبل واٹر اینڈ سیورئج کی لائنیں بچھائی گئی تھیں جو کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری تھی مگر ہم اپنے لوگوں کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ بوسیدہ اور ناکارہ سیوریج لائنوں کی وجہ سے رہاشی علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دے رہے تھے جبکہ سیوریج کے پانی کی وجہ سے سڑکیں تباہ حالی کا شکار تھیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود اپنی عوام کو فراہمی آب اور نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر انیڈ سیوریج کی لائنیں ڈالی گئیں اور اب سڑکوں کی تعمیر کے کام کروائے جارہے ہیں ۔مذکورہ سڑک کی تعمیرسے اردگرد کی رہائشی آبادی اور تجارتی مراکز سے تعلق رکھنے والے افراد کو آمد و رفت میں بہت فائدہ پہنچے گا جبکہ خریداروں کو بازارپہنچنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے اپنے عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیاکرنے کے لئے کسی بھی قسم کی محتاجی کو رکاوٹ نہ بننے دینے کا ارادہ کرلیاہے اور وہ اب ایسے دیگر کام بھی بلدیہ وسطی کے اخراجات پر مکمل کررہے ہیں کہ جو اصل میں دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ یہ بات بھی عیاں ہے کہ حکومتِ سندھ نے کراچی کی شہری حکومت اور بلدیاتی اداروں کے فنڈز میں خاصی کمی کردی ہے جس کی بنا پر ہر ضلع مالی پریشانی کاشکار ہے ۔تاہم ریحان ہاشمی نے طے کرلیا ہے کہ اب اپنے عوام کو کسی بھی پریشانی کا تادیر شکار نہیں رہنے دیں گے اور اپنے محدود وسائل کو اثر پذیر منصوبہ بندی کے ذریعے ایڈجسٹ کرکے اپنے اخراجات پر ایسے کام بھی مکمل کریں گے جن کی ذمہ داری دیگر اداروں پر ہے۔ جیسا کہ پانی اور سیوریج کی پائپ لائن بچھانا کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکی ذمہ داری ہے۔مزیدبرآں بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا عمل بھی جاری ہے۔



24th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ارتھ ڈے منانے کا مقصد زمین کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے عوام النّاس کو آگاہی فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے خاتون پاکستان اسکول فیڈرل بی ایریا میں ارتھ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے طلبا سے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان کا ہی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بنا ہوا ہے جس کے تدارک کے لئے دنیاکے 198 ممالک مل کر کام کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر کوششیں کی جارہی ہے کہ مسقبل میں آنے والی نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول مہیا کیا جاسکے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے اسکول کے طلبا کسی بھی طور کسی پرائیویٹ اسکول کے طلبا سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنی آنی والی نسل کو آلودگی سے بچانے کے لئے باہمی کوششیں کرنا ہونگی۔ریحان ہاشمی نے بلدیاتی انتظامیہ کے تحت چلنے والے اسکولوں کے طلبا و طالبات کی ذہانت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسکولوں کے طلبا و طالبات مشہور انگریزی میڈیم اسکولوں کے بچوں سے ذہانت میں کسی طور کم نہیں۔اس موقع پر ارتھ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تصویری مقابلے میں بچوں کی بنائی ہوئی تصاویر کی نمائش میں پیش کی گئی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا ک ہمارے بچے بہترین مصور بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جبکہ تصاویر میں آلودگی سے آگاہی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔جبکہ اِن بچوں کو علم ہے کہ آلودگی کے خلاف کن کن طریقوں سے جہاد کیا جاسکتاہے۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی بلدیہ کے زیرانتظام چلنے والے اسکولوں کو ماڈل اسکول بنانے پر زوردے رہے ہیں ۔ اُن کی خواہش ہے کہ یہ بچے شہر کے بڑے بڑے اسکولوں کے بچوں کے سامنے فخر سے اپنی ذہانت کا مظاہر کریں اور ثابت کرسکیں کہ وہ کسی طور کسی سے کم نہیں۔ 




23rd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے مالی وسائل نہ ہونے اور 2015 ء سے تاحال سندھ گورنمنٹ پر ایک ارب چھ کروڑ روپے واجب الادا رقم نہ ملنے کے باوجود بلدیہ وسطی کے ماتحت اسکولوں کے اساتزہ کو ٹائم اسکیل دینے کا اعلان کردیا جبکہ افسران و ملازمین کو 5 بقایاجات میں سے ایک کی ادائیگی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے ماتحت اسکولوں کے اساتزہ کو ٹائم اسکیل دینے کا اعلان کردیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم ترجیح ہے ،بلدیہ وسطی کے اسکولوں کے معیار کو پرائیویٹ اسکولوں کے معیار کے مطابق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عنقریب پرائیویٹ اسکولوں میں بھاری فیس ادا کرنے والے والدین اپنے بچوں کو بلدیہ وسطی کے اسکولوں میں داخلے کے خواہش مند ہونگے اور وہی ہماری کامیابی ہوگی انہوں نے کہا کہ اساتزہ حقیقی طور پر قوم کے معمار ہیں اگر اساتزہ نہ ہو تو نہ کوئی انجینئر ،نہ کوئی ڈاکٹر اور نہ کوئی وکیل بنے اساتزہ کی خدمات ہی کسی قوم کو باکردار بناتی ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اساتزہ کو نہ صرف اخلاقی احترام دیں بلکہ معاشی حالات بہتر کرنے کے لئے اچھا مشاہرہ بھی پیش کریں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزیدکہا کہ بلدیہ وسطی کی حق پرست قیادت نے اراکین کونسل کی منظوری کے بعد اساتزہ کو ٹائم اسکیل دینے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ٹائم اسکیل کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائیگا پہلے مرحلے میں وہ اساتزہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو ایک سال میں ریٹائرڈ ہونے والے ہیں دوسرے مرحلہ جو 6 سے 8 ماہ بعد شروع ہوگا اس میں 10 سے12 سال میں ریٹائر ہونے والے اساتزہ شامل ہونگے جبکہ تیسرے مرحلے میں تمام اساتزہ کو ٹائم اسکیل دیا جائیگا واضح رہے کہ 2010 ء میں سندھ گورنمنٹ نے اساتزہ کو ٹائم اسکیل دینے کے اعلان کے بعد گزشتہ 8 سالوں میں کسی بھی ایڈمنسٹریٹر نے اساتزہ کو ٹائم اسکیل نہیں دیا لیکن بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی حق پرست قیادت نے اساتزہ کے مسائل میں دلچسپی لیتے ہوئے کونسل میں قرار داد کی منظوری کے بعد بلدیہ وسطی کے ماتحت اسکولز کے اساتزہ کو ٹائم اسکیل دینے کا اعلان کردیا جبکہ افسران و ملازمین کے 5 بقایاجات میں سے ایک کی ادائیگی کردی گئی۔


22nd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release