25th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

25th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ اس زمین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اللہ نے اس دنیا کو بہت خوبصورت بنایا ہے ہمیں اسے برباد ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بی ایریابلاک 18 میں امبر گرامر اسکول اورپاکستان اکیڈمک کنسوریشم ( PAC) کے اشتراک سے ارتھ ڈے(زمین کے تحفظ) کے حوالے منعقدہ تقریب میں طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پریونین کمیٹی 27 کے چیئرمین یونس احمد، امبر اسکول کے روح رواں فیصل شکیل ،پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے صدر ناصر زیدی،جنرل سیکریٹری فہد نسیم،انفارمیشن سیکریٹری عبدالرزاق ،اساتزہ کرام اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی چیئرمین ریحان ہاشمی نے ارتھ ڈے کے حوالے سے کہا کہ درخت ہماری بقاء کی ضامن ہیں درخت جہاں ہمیں آکسیجن مہیا کرتے ہیں وہیں زمین کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کو تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ زمین کو محفوظ رکھنے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ درخت لگانے ہونگے اس موقع پر انہوں اساتزہ کرام سے اپیل کی کہ وہ طلبا و طالبات میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور طلباء کو شجر کاری کی جانب راغب کریں انہوں طلبا سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو درخت لگانے پرمجبور کریں جبکہ چھوٹے بچے پودوں کو نقصان پہچانے سے گریز کریں چیئرمین بلدیہ سطی ریحان ہاشمی نے امبر گرامر اسکول کی انتظامیہ اور پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کو ارتھ ڈے کے موقع پر زمینی تحفظ پر ایکٹیوٹی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارتھ ڈے کے حوالے تقریب کا انعقاد کو قابل تقلید عمل ہے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول سے متصل پارک میں پودا بھی لگایا جبکہ اسکول کے ننھے طالب علموں نے زمین کو محفوظ اور خوبصورت بنانے کے حوالے عملی مظاہرہ بھی کیا پروگرام کے آخر میں ریحان ہاشمی و دیگر مہمان گرامی کو یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔


25th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release