24th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، عوامی کی فلاح بہبود کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کونسل نمبر 41 بی ون ایریا لیاقت آباد سندھی پر تقریبا 18000 ہزار اسکوائر فِٹ مخدوش سڑک کی کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل نمبر 41 کے چیئرمین معیزالدین،یونین کمیٹی نمبر 39 کے چیئرمین معراج وہاب بھی انکے ہمراہ تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ سڑکوں کی پیوند کاری اور استر کاری سے قبل واٹر اینڈ سیورئج کی لائنیں بچھائی گئی تھیں جو کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری تھی مگر ہم اپنے لوگوں کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ بوسیدہ اور ناکارہ سیوریج لائنوں کی وجہ سے رہاشی علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دے رہے تھے جبکہ سیوریج کے پانی کی وجہ سے سڑکیں تباہ حالی کا شکار تھیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود اپنی عوام کو فراہمی آب اور نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر انیڈ سیوریج کی لائنیں ڈالی گئیں اور اب سڑکوں کی تعمیر کے کام کروائے جارہے ہیں ۔مذکورہ سڑک کی تعمیرسے اردگرد کی رہائشی آبادی اور تجارتی مراکز سے تعلق رکھنے والے افراد کو آمد و رفت میں بہت فائدہ پہنچے گا جبکہ خریداروں کو بازارپہنچنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے اپنے عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیاکرنے کے لئے کسی بھی قسم کی محتاجی کو رکاوٹ نہ بننے دینے کا ارادہ کرلیاہے اور وہ اب ایسے دیگر کام بھی بلدیہ وسطی کے اخراجات پر مکمل کررہے ہیں کہ جو اصل میں دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ یہ بات بھی عیاں ہے کہ حکومتِ سندھ نے کراچی کی شہری حکومت اور بلدیاتی اداروں کے فنڈز میں خاصی کمی کردی ہے جس کی بنا پر ہر ضلع مالی پریشانی کاشکار ہے ۔تاہم ریحان ہاشمی نے طے کرلیا ہے کہ اب اپنے عوام کو کسی بھی پریشانی کا تادیر شکار نہیں رہنے دیں گے اور اپنے محدود وسائل کو اثر پذیر منصوبہ بندی کے ذریعے ایڈجسٹ کرکے اپنے اخراجات پر ایسے کام بھی مکمل کریں گے جن کی ذمہ داری دیگر اداروں پر ہے۔ جیسا کہ پانی اور سیوریج کی پائپ لائن بچھانا کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکی ذمہ داری ہے۔مزیدبرآں بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا عمل بھی جاری ہے۔



24th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release