23rd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) ارتھ ڈے منانے کا مقصد زمین کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے عوام النّاس کو آگاہی فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے خاتون پاکستان اسکول فیڈرل بی ایریا میں ارتھ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے طلبا سے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان کا ہی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بنا ہوا ہے جس کے تدارک کے لئے دنیاکے 198 ممالک مل کر کام کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر کوششیں کی جارہی ہے کہ مسقبل میں آنے والی نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول مہیا کیا جاسکے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے اسکول کے طلبا کسی بھی طور کسی پرائیویٹ اسکول کے طلبا سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنی آنی والی نسل کو آلودگی سے بچانے کے لئے باہمی کوششیں کرنا ہونگی۔ریحان ہاشمی نے بلدیاتی انتظامیہ کے تحت چلنے والے اسکولوں کے طلبا و طالبات کی ذہانت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسکولوں کے طلبا و طالبات مشہور انگریزی میڈیم اسکولوں کے بچوں سے ذہانت میں کسی طور کم نہیں۔اس موقع پر ارتھ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تصویری مقابلے میں بچوں کی بنائی ہوئی تصاویر کی نمائش میں پیش کی گئی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا ک ہمارے بچے بہترین مصور بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جبکہ تصاویر میں آلودگی سے آگاہی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔جبکہ اِن بچوں کو علم ہے کہ آلودگی کے خلاف کن کن طریقوں سے جہاد کیا جاسکتاہے۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی بلدیہ کے زیرانتظام چلنے والے اسکولوں کو ماڈل اسکول بنانے پر زوردے رہے ہیں ۔ اُن کی خواہش ہے کہ یہ بچے شہر کے بڑے بڑے اسکولوں کے بچوں کے سامنے فخر سے اپنی ذہانت کا مظاہر کریں اور ثابت کرسکیں کہ وہ کسی طور کسی سے کم نہیں۔
23rd Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release