30th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں واقع مساجد ، امام بارگاہوں، دینی اجتماعات کے مراکز اور قبرستانوں کے اطرا ف اور راستوں پر صفائی کے بہتر انتظامات کے ساتھ را ت کے وقت روشنی کے اضافی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔جبکہ شبِ برأت کے موقع پر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی غرض سے جانے والے افراد کے لئے قبرستانوں کے قریب پانی کی سبیلیں لگائی گئیں جہاں گرمی کی شدت سے بے حال افراد اپنی پیاس بجھا ئیں گے ۔ جبکہ قبرستان آنے والوں میں بلدیہ وسطی کی جانب سے پھولوں کی پتیاں اور مفت طبی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی، شب برات مسلمانوں کے لئے بڑی راتوں میں سے ایک بڑی رات ہے جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مرحوم عزیزوں کو ایصال ثواب پہچانے کی غرض سے انکی قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں ایک ہی شب میں لاکھوں افراد کا قبرستان آنا انتظامیہ کے لئے ایک کھلا چیلنج ہوتا ہے ضلع وسطی میں 15 ایسے قبرستان ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے آتے ہیں جو کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے لئے بھی بڑا امتحان ہے ، لیکن بلدیہ وسطی کے نوجوان اور خدمت کے جذبے سے سرشار چیئرمین محمد ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم کی بہترین حکمت عملی اور انتھک محنت کے باعث ضلع وسطی میں شب برات کے موقع پر بہترین انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں جسکی نظیر نہیں ملتی ۔بلدیہ وسطی میں شعبان کا چاند نظر آتے ہی قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور خود رو جھاڑیوں کی کٹائی جبکہ بڑے درختوں کی چھٹائی کا کام شروع کردیا گیا تھا جبکہ قبرستان آنے والوں راستوں پر سڑک کی پیوند کاری،سیوریج لائنوں کی مرمت ،مٹی کے ڈھیروں کا صفایا اور روشنی کے انتظامات کو ممکن بنانے کے لئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ شب و روز کوشاں تھی جسکی نگرانی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی،حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،متعلقہ یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین،اسٹنڈنگ کمیٹیز کے چیئرمین ،یوسی کونسلرز بنفس نفیس کر رہے تھے ۔یہی وجہ ہے کہ بلدیہ وسطی کے تحت شب برات کے موقع پر کئے گئے انتظامات دوسرے اضلاع کے مقابلے بہتر نظر آرہے ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے جہاں عوامی نمائندوں کو آن بورڈ رکھا وہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں ،ٹریفک پولیس ،فائر بریگیڈ کو بھی آن بورڈ رکھا ہے۔تاکہ کسی بھی قسم کے متوقع یا غیر متوقع ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹا جاسکے ۔ 


30th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم ،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،چیئر مین ورکس کمیٹی بلدیہ وسطی عا رف شاہ کا شب برات کے حوالے سے محمد شا ہ قبرستان کا دورہ ۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے چیئر مین بلدیہ وسطی اور انکی ٹیم کی جانب سے شب برات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اظہار اطمینان ۔ اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قبرستان آ نے والوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے شب برات سے قبل قبرستان اورروحانی محفل کے اجتمات کی جگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے کام کو فوری طور پر مکمل کر لیاجائے تا کہ شب برات کے موقع پر قبرستان آنے والے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ماہ شعبان کی ابتدا سے مربوط حکمت عملی اور بہترین پلاننگ کے ذریعے بلدیہ وسطی کے متعلقہ محکمہ جات کو متحرک کر دیا تھا، اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ میں رہتے ہوئے ضلع وسطی کے عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔بلدیہ وسطی نے ضلع وسطی کے تمام قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں قائم جھاڑیوں کی چھٹائی کام اور قبرستانوں کے ساتھ ساتھ مساجد و امام بارگاہوں کے راستوں پر صفا ئی ستھرائی اور روشنی کا کام بھی تقریبا مکمل کرلیا ہے تاکہ شب برات کے موقع پر زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ شب برات کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے جاتے ہیں جبکہ شب برات کے موقع پر ساری رات قبرستان جانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اس امر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قبرستانوں کے اطراف امدادی کیمپ لگانے کی ہدایت کی جن پر قبرستان آنے والے زائرین کے لئے پانی ،شربت اور پھول رکھے جائیں گے ۔




کراچی ( ) ملک کا مستقبل اور استحکام فروغِ تعلیم سے مشروط ہے ، ہمیں اپنے طلبا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اِن خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکنِ رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی عبدالوسیم نے عثمانیہ اسلامک اکیڈمی نارتھ کراچی کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ اسناد و انعامات سے بہ حیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدی دور میں تعلیم بہت اہمیت اختیاکرگئی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی کردار کی تعمیر بھی بہت ضروری ہے ، قوموں کی ترقی میں اُن افراد کی خدمات اہم کردا ر اداکرتی ہیں کہ جو عملی میدان میں اہم کارنامے سرانجام دیتے ہیں۔اس موقع پر یوسی ۴؍ نارتھ کراچی کے نائب چئیرمین نبیل احمد ،سابقہ چئیرمین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی، چئیرپرسن( اپسا ) شہنازالہدیٰ ، اسکولِ ہذٰا کے سرپرستِ اعلیٰ ملک محمد یوسف اورچئیرمین ان سی این ڈاکٹر محمد ایوب عباسی بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر صدیق ملک نے استقبالیہ خطاب میں اسکول کی سالانہ کارکردگی کے بارے حاضرین کو معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ اسکول ہذٰا میں نصابی او ر ہم نصابی ہر دورطرح کی سرگرمیوں پر زوردیا جاتاہے تاکہ طلبا تعلیم کے ساتھ ساتھ خوداعتمادی حاصل کرسکیں۔ بعد ازاں مہمانانِ خصوصی نے کامیاب طلباو طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اسکول کے طلبا و طالبات نے معلوماتی ٹیبلوز بھی پیش کئے۔ جن کی تیاری میں اساتذہ نے اہم کردار اداکیا ۔تقریب میں طلبا و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔



29th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ شب برات کے حوالے سخی حسن قبرستان کا دورہ ۔ صفا ئی ستھرائی ،روشنی کے انتظامات اور خار دار جھاڑیوں کی چھٹائی کے کام کا معائنہ ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے شب برات کی آمد سے قبل قبرستانوں میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے ضلع وسطی میں قائم قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں تقریبا 15 بڑے قبرستان موجود ہیں جن میں صفائی ستھرائی اور جھاڑیوں کی کٹائی و چھٹائی کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ روشنی کے انتظامات کے لئے کئی لاکھ رننگ فٹ وائر بچھایا جارہا ہے جس میں کم از کم ۲۲ہزار سیور لگائے جائیں گے اس کے علاوہ ہر قبرستان میں ایس این ایف لائٹیں بھی نصب کی جائیں گی اس موقع پر انہوں مزید کہا کہ کئی قبرستانوں میں سیوریج کے مسائل بھی تھے جنھیں حل کروادیا گیا جبکہ قبرستان آنے والے راستوں پر سڑکوں کی مرمت اور پیج ورک کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ شب برات کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آتے ہیں اس موقع پر پارکنگ کے مسائل بھی جنم لیتے ہیں جس کے لئے بلدیہ وسطی قبرستانوں کے اطراف پارکنگ ایریا بنا رہی ہے جبکہ قبرستانوں کے اطراف استقبالیہ کیمپ بھی لگائیں جائیں گے جہاں زائرین کو پینے کا پانی پھولوں کی پتیاں اور طبی سہولیات بھی مہیا کی جائے گی جبکہ قبروں پر پانی ڈالنے کے لئے ڈی ایم سی کے باؤزر کے ذریعے قبرستان میں موجود ٹینک پانی ڈالا جائیگا اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن کو ہدایت کی کہ شب برات سے قبل قبرستانوں کے اطراف کتا مار مہم چلائی جائے تاکہ آوارہ کتوں سے نجاتن مل سکے چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ شب برات کے موقع پر تمام حق پرست بلدیاتی نمائندے یوسی چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز آن بورڈ ہیں اور مستقل انتظامیہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی گاڑیوں کو قبرستان کے اندر لے جانے کے بجائے مختص کردہ پارکنگ میں کھڑی کریں عوام کا تعاون بلدیہ وسطی کی کامیابی کی دلیل ہے ۔ واضح رہے کہ شب برات کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتح خوانی کے لئے جاتے ہیں جبکہ شب برات کے موقع پر ساری رات قبرستان جانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اس امر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قبرستانوں کے اطراف امدادی کیمپ لگانے کی ہدایت کی جن پر قبرستان آنے والے زائرین کے لئے پانی ،شربت اور پھول رکھے جائیں گے جبکہ طبی سہولیات بھی مہیا کی جائے گی ۔

28th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے شبِ برأت کی آمد پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع وسطی میں قائم قبرستانوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بلدیاتی عملے کی جانب سے کی جانے والی صفائی اور خودرو گھاس پھوس اور جھاڑیوں کی صفائی کی کام پر اطمینان کا اظہارکیا اس موقع پر انہوں یونین کمیٹی 43 لیاقت آباد نمبر2 میں قائم قبرستان میں موجود سلسلہ تاجیہ کے روحانی بزرگ سید امجد علی شاہ تاجی کے مزار پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے چئر پرسن شاہین طاہر اور وائس چئیرمین آصف علی خان کے ہمراہ یونین کونسل ۴۳؍ کے رہائشی اور تجارتی مراکز کا بھی دورہ کیا ،صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور درستگی کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے عملے کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ شبِ برأت کے موقع کی مناسبت سے ضلع وسطی میں واقع مساجد ، امام بارگاہوں، دینی اجتماعات کے مراکز اور قبرستانوں کے اطرا ف اور راستوں پر صفائی کے بہتر انتظامات کے ساتھ را ت کے وقت روشنی کے اضافی انتظامات کئے جارہے ہیں۔جبکہ شبِ برأت کے موقع پر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی غرض سے جانے والے افراد کے لئے قبرستانوں کے قریب پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی۔ قبرستان آنے والوں میں بلدیہ وسطی کی جانب سے پھولوں کی پتیاں مفت تقسیم کی جائیں گی بلدیہ وسطی کے تحت قبرستانوں سے خودرو پودوں اور جھاڑیوں کی صفائی کا کام جاری ہے ۔


27th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں مساجد،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اطراف شب برات کی آمد سے قبل صفائی اور روشنی کے انتظامات بہتر کئے جارہے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں واقع مساجد ، امام بارگاہوں، دینی اجتماعات کے مراکز اور قبرستانوں کے اطرا ف اور راستوں پر صفائی کے بہتر انتظامات کے ساتھ را ت کے وقت روشنی کے اضافی انتظامات کئے جارہے ہیں۔جبکہ شبِ برأت کے موقع پر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی غرض سے جانے والے افراد کے لئے قبرستانوں کے قریب پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی تاکہ گرمی کی شدت سے بے حال افراد پیاس بجھاسکیں۔ جبکہ قبرستان آنے والوں میں بلدیہ وسطی کی جانب سے پھولوں کی پتیاں مفت تقسیم کی جائیں گی بلدیہ وسطی کے تحت قبرستانوں سے خودرو پودوں اور جھاڑیوں کی صفائی کا کام پہلے ہی شروع کیا جاچُکا ہے ۔ واضح رہے کہ شبِ برأت کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان جاتی ہے ۔ ایسے میں ضروری تھا کہ قبرستان میں اُگنے والی خودرو جھاڑیوں کو صاف کردیا جائے اور قبرستان میں خصوصی روشنی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ لوگ اپنے عزیزوں کی قبروں کو بہ آسانی شناخت کرکے فاتحہ خوانی کرسکیں جبکہ لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر قبرستانوں میں روشنی کو بحال رکھنے کے لئے جنریٹر بھی نصب کئے جائے گے۔ بلدیہ وسطی ، سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ دن رات صفائی کے کاموں میں مصروف ہے ۔ 

26th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release