30th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

30th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں واقع مساجد ، امام بارگاہوں، دینی اجتماعات کے مراکز اور قبرستانوں کے اطرا ف اور راستوں پر صفائی کے بہتر انتظامات کے ساتھ را ت کے وقت روشنی کے اضافی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔جبکہ شبِ برأت کے موقع پر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی غرض سے جانے والے افراد کے لئے قبرستانوں کے قریب پانی کی سبیلیں لگائی گئیں جہاں گرمی کی شدت سے بے حال افراد اپنی پیاس بجھا ئیں گے ۔ جبکہ قبرستان آنے والوں میں بلدیہ وسطی کی جانب سے پھولوں کی پتیاں اور مفت طبی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی، شب برات مسلمانوں کے لئے بڑی راتوں میں سے ایک بڑی رات ہے جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مرحوم عزیزوں کو ایصال ثواب پہچانے کی غرض سے انکی قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں ایک ہی شب میں لاکھوں افراد کا قبرستان آنا انتظامیہ کے لئے ایک کھلا چیلنج ہوتا ہے ضلع وسطی میں 15 ایسے قبرستان ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے آتے ہیں جو کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے لئے بھی بڑا امتحان ہے ، لیکن بلدیہ وسطی کے نوجوان اور خدمت کے جذبے سے سرشار چیئرمین محمد ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم کی بہترین حکمت عملی اور انتھک محنت کے باعث ضلع وسطی میں شب برات کے موقع پر بہترین انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں جسکی نظیر نہیں ملتی ۔بلدیہ وسطی میں شعبان کا چاند نظر آتے ہی قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور خود رو جھاڑیوں کی کٹائی جبکہ بڑے درختوں کی چھٹائی کا کام شروع کردیا گیا تھا جبکہ قبرستان آنے والوں راستوں پر سڑک کی پیوند کاری،سیوریج لائنوں کی مرمت ،مٹی کے ڈھیروں کا صفایا اور روشنی کے انتظامات کو ممکن بنانے کے لئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ شب و روز کوشاں تھی جسکی نگرانی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی،حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،متعلقہ یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین،اسٹنڈنگ کمیٹیز کے چیئرمین ،یوسی کونسلرز بنفس نفیس کر رہے تھے ۔یہی وجہ ہے کہ بلدیہ وسطی کے تحت شب برات کے موقع پر کئے گئے انتظامات دوسرے اضلاع کے مقابلے بہتر نظر آرہے ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے جہاں عوامی نمائندوں کو آن بورڈ رکھا وہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں ،ٹریفک پولیس ،فائر بریگیڈ کو بھی آن بورڈ رکھا ہے۔تاکہ کسی بھی قسم کے متوقع یا غیر متوقع ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹا جاسکے ۔ 


30th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release