29th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم ،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،چیئر مین ورکس کمیٹی بلدیہ وسطی عا رف شاہ کا شب برات کے حوالے سے محمد شا ہ قبرستان کا دورہ ۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے چیئر مین بلدیہ وسطی اور انکی ٹیم کی جانب سے شب برات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اظہار اطمینان ۔ اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قبرستان آ نے والوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے شب برات سے قبل قبرستان اورروحانی محفل کے اجتمات کی جگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے کام کو فوری طور پر مکمل کر لیاجائے تا کہ شب برات کے موقع پر قبرستان آنے والے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ماہ شعبان کی ابتدا سے مربوط حکمت عملی اور بہترین پلاننگ کے ذریعے بلدیہ وسطی کے متعلقہ محکمہ جات کو متحرک کر دیا تھا، اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ میں رہتے ہوئے ضلع وسطی کے عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔بلدیہ وسطی نے ضلع وسطی کے تمام قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں قائم جھاڑیوں کی چھٹائی کام اور قبرستانوں کے ساتھ ساتھ مساجد و امام بارگاہوں کے راستوں پر صفا ئی ستھرائی اور روشنی کا کام بھی تقریبا مکمل کرلیا ہے تاکہ شب برات کے موقع پر زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ شب برات کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے جاتے ہیں جبکہ شب برات کے موقع پر ساری رات قبرستان جانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اس امر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قبرستانوں کے اطراف امدادی کیمپ لگانے کی ہدایت کی جن پر قبرستان آنے والے زائرین کے لئے پانی ،شربت اور پھول رکھے جائیں گے ۔




کراچی ( ) ملک کا مستقبل اور استحکام فروغِ تعلیم سے مشروط ہے ، ہمیں اپنے طلبا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اِن خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکنِ رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی عبدالوسیم نے عثمانیہ اسلامک اکیڈمی نارتھ کراچی کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ اسناد و انعامات سے بہ حیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدی دور میں تعلیم بہت اہمیت اختیاکرگئی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی کردار کی تعمیر بھی بہت ضروری ہے ، قوموں کی ترقی میں اُن افراد کی خدمات اہم کردا ر اداکرتی ہیں کہ جو عملی میدان میں اہم کارنامے سرانجام دیتے ہیں۔اس موقع پر یوسی ۴؍ نارتھ کراچی کے نائب چئیرمین نبیل احمد ،سابقہ چئیرمین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی، چئیرپرسن( اپسا ) شہنازالہدیٰ ، اسکولِ ہذٰا کے سرپرستِ اعلیٰ ملک محمد یوسف اورچئیرمین ان سی این ڈاکٹر محمد ایوب عباسی بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر صدیق ملک نے استقبالیہ خطاب میں اسکول کی سالانہ کارکردگی کے بارے حاضرین کو معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ اسکول ہذٰا میں نصابی او ر ہم نصابی ہر دورطرح کی سرگرمیوں پر زوردیا جاتاہے تاکہ طلبا تعلیم کے ساتھ ساتھ خوداعتمادی حاصل کرسکیں۔ بعد ازاں مہمانانِ خصوصی نے کامیاب طلباو طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اسکول کے طلبا و طالبات نے معلوماتی ٹیبلوز بھی پیش کئے۔ جن کی تیاری میں اساتذہ نے اہم کردار اداکیا ۔تقریب میں طلبا و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔



29th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release