28th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ شب برات کے حوالے سخی حسن قبرستان کا دورہ ۔ صفا ئی ستھرائی ،روشنی کے انتظامات اور خار دار جھاڑیوں کی چھٹائی کے کام کا معائنہ ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے شب برات کی آمد سے قبل قبرستانوں میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے ضلع وسطی میں قائم قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں تقریبا 15 بڑے قبرستان موجود ہیں جن میں صفائی ستھرائی اور جھاڑیوں کی کٹائی و چھٹائی کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ روشنی کے انتظامات کے لئے کئی لاکھ رننگ فٹ وائر بچھایا جارہا ہے جس میں کم از کم ۲۲ہزار سیور لگائے جائیں گے اس کے علاوہ ہر قبرستان میں ایس این ایف لائٹیں بھی نصب کی جائیں گی اس موقع پر انہوں مزید کہا کہ کئی قبرستانوں میں سیوریج کے مسائل بھی تھے جنھیں حل کروادیا گیا جبکہ قبرستان آنے والے راستوں پر سڑکوں کی مرمت اور پیج ورک کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ شب برات کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آتے ہیں اس موقع پر پارکنگ کے مسائل بھی جنم لیتے ہیں جس کے لئے بلدیہ وسطی قبرستانوں کے اطراف پارکنگ ایریا بنا رہی ہے جبکہ قبرستانوں کے اطراف استقبالیہ کیمپ بھی لگائیں جائیں گے جہاں زائرین کو پینے کا پانی پھولوں کی پتیاں اور طبی سہولیات بھی مہیا کی جائے گی جبکہ قبروں پر پانی ڈالنے کے لئے ڈی ایم سی کے باؤزر کے ذریعے قبرستان میں موجود ٹینک پانی ڈالا جائیگا اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن کو ہدایت کی کہ شب برات سے قبل قبرستانوں کے اطراف کتا مار مہم چلائی جائے تاکہ آوارہ کتوں سے نجاتن مل سکے چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ شب برات کے موقع پر تمام حق پرست بلدیاتی نمائندے یوسی چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز آن بورڈ ہیں اور مستقل انتظامیہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی گاڑیوں کو قبرستان کے اندر لے جانے کے بجائے مختص کردہ پارکنگ میں کھڑی کریں عوام کا تعاون بلدیہ وسطی کی کامیابی کی دلیل ہے ۔ واضح رہے کہ شب برات کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتح خوانی کے لئے جاتے ہیں جبکہ شب برات کے موقع پر ساری رات قبرستان جانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اس امر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قبرستانوں کے اطراف امدادی کیمپ لگانے کی ہدایت کی جن پر قبرستان آنے والے زائرین کے لئے پانی ،شربت اور پھول رکھے جائیں گے جبکہ طبی سہولیات بھی مہیا کی جائے گی ۔

28th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release