16th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تیسرے ،ناظم آبادجیم خانہ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ انتظامیہ اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بہتر کرنے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد ضروری ہیں۔ جبکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب متوجہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوںے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے کھیل کے میدانوں کی بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ابراہیم بھائی ،متعلقہ یوسی چیئرمین حبیب احمد،زوہیب اقبال ، فوکل پرسن بلدیہ وسطی نبیل احمد،چیئرمین تعلیمی کمیٹی تابش جیلانی یونین کمیٹی 43 کے وائس چیئرمین آصف ،یوسی و ائس چیئرمین مقصود احمد ،آرگنائزر فہیم خان بھی موجود تھے۔ افتتاحی میچ میں قاسمی کرکٹ کلب نے یونائٹیڈ اسٹارز کرکٹ کلب کو 67؍رنز سے شکست دے دی۔ قاسمی کرکٹ کلب کے اسٹا ر بیٹسمین محمد شہزاد نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ۹؍چوکوں اور ۳؍چھکوں کی مدد سے ۷۷؍رنز اسکور کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کی حدود میں کھیلوں کی سرگرمیوں اورباصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلدیہ وسطی میں ایسے کئی کھیل کے میدانوں کو دوبارہ نوجوانوں کے لئے کھیلنے کے قابل بنایا گیا ہے کہ جن کی حالت خراب اور ناگفتہ بہ تھی ۔ 



16th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کی مختلف یونین کمیٹیز کا ہنگامی کا دورہ کیا اور رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے مساجد ،امام بارگاہوں،نماز تراویح کے اجتماعات کے مقامات کے علاوہ بازاروں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا اس موقع پر فوکل پرسن بلدیہ وسطی نبیل احمد، اسٹنڈنگ کمیٹی ورکس کے چیئرمین عارف شاہ ، یونین کمیٹی 43 کے وائس چیئرمین آصف خان ،یوسی نمبر 9 کے وائس چئرمین مسعود رزاق ،یوسی نمبر46 وائس چیئرمین مقصود احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے جبکہ افطار کے وقت مختلف علاقوں میں جہاں ٹریفک جام ہونے کا امکان رہتا ہے وہاں سے تجاوزات کو ہٹانے کے احکامات صادر کئے انہوں نے صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید تیز بہتر کرنے کی ہدایت کی ،واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران کراچی کے دوسرے علاقوں کی طرح ضلع وسطی میں بھی نماز تراویح کے اجتماعات ،مساجد کے علاوہ میدانوں اور دیگر جگہوں پر بھی منعقد کی جاتی ہیں جہاں صفائی اور رات کے وقت روشنی کے زیادہ انتظامات کی ضرورت پڑتی ہے اس صورت حال کے پیش نظر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے متعلقہ شعبوں میں ایمرجنسی نافز کرکے عملے کو 24 گھنٹے حاضر رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے دوسری جانب کراچی سے دوسرے شہروں جانے والا ٹریفک زیادہ تر ضلع وسطی سے ہوکر گزرتا ہے اس لئے رمضان المبارک میں ہونے والی ممکنہ ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے سڑکوں سے پتھارے اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے ۔ 



15th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ایک بار پھر واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کو میئر کراچی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ،ایک سال میں ڈالی جانے والی پانی و سیوریج لائنوں پر بلدیہ وسطی نے خطیر رقم خرچ کی جسکی تفصیلات واٹر کمیشن کے ساتھ ساتھ صحافی حضرات کو بھی فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمٹی نمبر 25 بلاک بی نارتھ ناظم آباد میں مدنی مسجد کے اطراف نئی سیورئج لائن ڈالنے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین نعیم الدین ،وائس چیئرمین افسر خان ،ایکسین نارتھ ناظم آباد امتیاز علی شاہ و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیہ وسطی اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے عوام کو فراہمی آب و نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے وہ کام بھی کروارہی ہے جو کہ سندھ گورنمنٹ اور واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 22 بلاک B نارتھ ناظم آباد میں سیوریج لائن بچھا نے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹی کے چیئرمین نعیم الدین ،XEN نارتھ ناظم آباد امتیاز علی شاہ و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ فراہمی آب و نکاسی آب کے مسائل کے بارے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو مطلع کرتے رہے ہیں لیکن ارباب اختیار کے کانو ں پر جوں نہیں رینگتی ،انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو میئر کراچی کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام کو نکاسی آب کے مسائل سے بروقت چھٹکارہ حاصل ہوسکے۔ کیونکہ عوامی نمائندے ہی عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ 



14th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th May 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی بے اعتنائی اور فنڈ ز کی کمی عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی۔ وہ ضلع وسطی ، ونین کمیٹی نمبر25 سیکٹر 15A/4، بفرزون میں بلدیہ وسطی کے فنڈز سے تقریبا 780 رننگ فٹ 12'' انچ قطر کی مخدوش سیوریج لائنوں کی جگہ نئی سیوریج لائن بچھانے کے کام کے معائنہ کے موقع پر علاقہ کی عوام سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر یو سی چیئرمین شاہنواز ،وائس چیئرمین ریحان احمد صدیقی ،بلدیہ وسطی کے افسران و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں کی طرح یونین کمیٹی نمبر 25 بفرزون کی عوام بھی مخدوش اور بوسیدہ سیوریج لائنوں سے رسنے والے پانی کی وجہ سے کئی برسوں سے پریشانی کا شکار تھی۔ سیوریج لائنوں سے رِسنے والا گندا پانی گلیوں اور بازارروں میں جگہ جگہ ٹھہر کر اربابِ اختیار کی لاپرواہی اور متعلقہ شعبو ں(واٹر اینڈ سیوریج بورڈ) کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جبکہ سیورئج کے گندے پانی کی وجہ سے سڑکیں بھی تباہ ہورہی ہیں ۔ تاہم بلدیہ وسطی عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر سر انجام دیتی ہے اس لئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلا تَردد ضلع وسطی کے فنڈز سے مذکورہ بالا سیوریج پائپ لائن تبدیل کروانے کی منظوری دی ۔مذکورہ پائپ لائین کی تنصیب کا کام اظہر زبیری انٹر پرائز ز انجام دے رہے ہیں ۔ ٹوٹل ۷۸۰؍ رننگ فٹ طویل سیوریج لائن میں ۱۲ ؍انچ قطر کے ایک سو تیس پائپ ڈالے جارہے ہیں۔اس سیوریج لائن کے ڈالے جانے کے بعد علاقے میں سیوریج کا نظام بہتر ہوگا اور عوام کو نکاسئ آب کے سلسلے میں ذہنی سکون میسر آئے گا۔مزید برآں سیوریج لائن کا کام کے اختتام کے بعد یہاں نئی سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ نئی اسٹریٹ لائٹس بھی لگادی جائیں گی۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی اور یونین کمیٹی نمبر ۲۵؍ کے چیئرمین شاہنواز اور وائس چیئرمین ریحان احمد صدیقی کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ 



13th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے استقبال رمضان کے سلسلے میں ایک اجلاس طلب کیا جس میں رمضان المبارک کے دوران عام شہریوں اور خصوصاً نمازیوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے لائحہ عمل زیرِ بحث آیا۔ اجلا س میں ،میونسپل کمشنرآفاق سعید، ڈاریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، ڈاریکٹر باغات ندیم حنیف، ڈاریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر اور دیگر بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے بہت اہمیت کا مہینہ ہے ، ا س مہینے کے دوران مسلمان زیادہ تر وقت عبادات میں گزارتے ہیں جبکہ بعد نمازِ عشأ نمازِ تراویح کے بڑے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں۔انہوں نے نمازِ تراویح کے لئے مساجد کے علاو ہ مقررکردہ مقامات دیگر مقامات کی صفائی، چونا کاری اور روشنی کے انتظامات بہتر کرنے کا حکم دیااور اس سلسلے میں کسی کوتاہی کو برداشت نہ کرنے کا عندیہ دیا۔ رمضان المبارک میں مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتاہے اور جمعہ کی نماز کے اجتماعات خصوصی طور پر نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔جبکہ نمازِ تراویح کے اجتماعات میں بھی مسلمان بہت بڑی تعداد شریک ہوتے ہیں۔ چیئرمین ریحان ہاشمی کہ ہدایت پر بلدیہ وسطی میں رمضان کے دوران صفائی ستھرائی کے علاوہ رات کے وقت روشنی کے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ عام بازاروں کے علاوہ رمضان میں قائم ہونے والے عارضی بازاروں کے مقامات پر بھی صفائی اور روشنی کے انتظامات عوام کی سہولت کی خاطر کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب پتھارے دارو ں اور ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ہاکر ز کو بھی سڑکوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 



12th May 2018 DMC Central Karachi Press Release