14th May 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ایک بار پھر واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کو میئر کراچی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ،ایک سال میں ڈالی جانے والی پانی و سیوریج لائنوں پر بلدیہ وسطی نے خطیر رقم خرچ کی جسکی تفصیلات واٹر کمیشن کے ساتھ ساتھ صحافی حضرات کو بھی فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمٹی نمبر 25 بلاک بی نارتھ ناظم آباد میں مدنی مسجد کے اطراف نئی سیورئج لائن ڈالنے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین نعیم الدین ،وائس چیئرمین افسر خان ،ایکسین نارتھ ناظم آباد امتیاز علی شاہ و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیہ وسطی اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے عوام کو فراہمی آب و نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے وہ کام بھی کروارہی ہے جو کہ سندھ گورنمنٹ اور واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 22 بلاک B نارتھ ناظم آباد میں سیوریج لائن بچھا نے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹی کے چیئرمین نعیم الدین ،XEN نارتھ ناظم آباد امتیاز علی شاہ و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ فراہمی آب و نکاسی آب کے مسائل کے بارے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو مطلع کرتے رہے ہیں لیکن ارباب اختیار کے کانو ں پر جوں نہیں رینگتی ،انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو میئر کراچی کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام کو نکاسی آب کے مسائل سے بروقت چھٹکارہ حاصل ہوسکے۔ کیونکہ عوامی نمائندے ہی عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔
14th May 2018 DMC Central Karachi Press Release