13th May 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی بے اعتنائی اور فنڈ ز کی کمی عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی۔ وہ ضلع وسطی ، ونین کمیٹی نمبر25 سیکٹر 15A/4، بفرزون میں بلدیہ وسطی کے فنڈز سے تقریبا 780 رننگ فٹ 12'' انچ قطر کی مخدوش سیوریج لائنوں کی جگہ نئی سیوریج لائن بچھانے کے کام کے معائنہ کے موقع پر علاقہ کی عوام سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر یو سی چیئرمین شاہنواز ،وائس چیئرمین ریحان احمد صدیقی ،بلدیہ وسطی کے افسران و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں کی طرح یونین کمیٹی نمبر 25 بفرزون کی عوام بھی مخدوش اور بوسیدہ سیوریج لائنوں سے رسنے والے پانی کی وجہ سے کئی برسوں سے پریشانی کا شکار تھی۔ سیوریج لائنوں سے رِسنے والا گندا پانی گلیوں اور بازارروں میں جگہ جگہ ٹھہر کر اربابِ اختیار کی لاپرواہی اور متعلقہ شعبو ں(واٹر اینڈ سیوریج بورڈ) کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جبکہ سیورئج کے گندے پانی کی وجہ سے سڑکیں بھی تباہ ہورہی ہیں ۔ تاہم بلدیہ وسطی عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر سر انجام دیتی ہے اس لئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلا تَردد ضلع وسطی کے فنڈز سے مذکورہ بالا سیوریج پائپ لائن تبدیل کروانے کی منظوری دی ۔مذکورہ پائپ لائین کی تنصیب کا کام اظہر زبیری انٹر پرائز ز انجام دے رہے ہیں ۔ ٹوٹل ۷۸۰؍ رننگ فٹ طویل سیوریج لائن میں ۱۲ ؍انچ قطر کے ایک سو تیس پائپ ڈالے جارہے ہیں۔اس سیوریج لائن کے ڈالے جانے کے بعد علاقے میں سیوریج کا نظام بہتر ہوگا اور عوام کو نکاسئ آب کے سلسلے میں ذہنی سکون میسر آئے گا۔مزید برآں سیوریج لائن کا کام کے اختتام کے بعد یہاں نئی سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ نئی اسٹریٹ لائٹس بھی لگادی جائیں گی۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی اور یونین کمیٹی نمبر ۲۵؍ کے چیئرمین شاہنواز اور وائس چیئرمین ریحان احمد صدیقی کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ اداکیا۔
13th May 2018 DMC Central Karachi Press Release