12th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے استقبال رمضان کے سلسلے میں ایک اجلاس طلب کیا جس میں رمضان المبارک کے دوران عام شہریوں اور خصوصاً نمازیوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے لائحہ عمل زیرِ بحث آیا۔ اجلا س میں ،میونسپل کمشنرآفاق سعید، ڈاریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، ڈاریکٹر باغات ندیم حنیف، ڈاریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر اور دیگر بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے بہت اہمیت کا مہینہ ہے ، ا س مہینے کے دوران مسلمان زیادہ تر وقت عبادات میں گزارتے ہیں جبکہ بعد نمازِ عشأ نمازِ تراویح کے بڑے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں۔انہوں نے نمازِ تراویح کے لئے مساجد کے علاو ہ مقررکردہ مقامات دیگر مقامات کی صفائی، چونا کاری اور روشنی کے انتظامات بہتر کرنے کا حکم دیااور اس سلسلے میں کسی کوتاہی کو برداشت نہ کرنے کا عندیہ دیا۔ رمضان المبارک میں مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتاہے اور جمعہ کی نماز کے اجتماعات خصوصی طور پر نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔جبکہ نمازِ تراویح کے اجتماعات میں بھی مسلمان بہت بڑی تعداد شریک ہوتے ہیں۔ چیئرمین ریحان ہاشمی کہ ہدایت پر بلدیہ وسطی میں رمضان کے دوران صفائی ستھرائی کے علاوہ رات کے وقت روشنی کے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ عام بازاروں کے علاوہ رمضان میں قائم ہونے والے عارضی بازاروں کے مقامات پر بھی صفائی اور روشنی کے انتظامات عوام کی سہولت کی خاطر کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب پتھارے دارو ں اور ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ہاکر ز کو بھی سڑکوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 



12th May 2018 DMC Central Karachi Press Release