27th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

DMC CENTRAL CONTINUES CLEANING CAMPAIGN
FIFTY PERCENT OF TARGETTED CHOCKED POINTS CLEARED
Dated: 27th jun 2018

Karachi:  Specail Strom watere drain cleaining and cleaning of main roads is continue in DMC Central. Fifty percent of the targeted chocked points in storm water drains have been cleared. On the other hand cleaning in all the four zones of DMC Central is continue. So far, strom water drains of Gulberg, peoples chowrangi and Rasheed Turaabii roads have be cleared. Rehans hashmi has instructed the sanitary staff to dispose off the entire garbage that was being taken out from the drain so as not to let the rain make it a problem. On the other hand collection and disposing of the daily produced garbage from houses is being taken daily bsis.So far from water pump roundabout, people’s roundabout, Rasheed Turabi road, north nazimababd, Dr. Ziauddin roundabout, Nagan Chowrangi New Karachi, Shah rah-e-Zahid to Anda Mor have been cleaned. Hundreds of workers of DMC Central Sanitation department are engaged in this cleaning campaign. As the vehicles were less than needed Rehan Hashmi had to hire private vehicles so as to keep the pace of the cleaning work smooth. This howes his eagerness to render good Municipal services to the common people                                                                      



کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بارشوں کی پیش گوئی کے سبب برساتی نالوں کی خصوصی صفائی مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برساتی نالوں کی خصوصی صفائی مہم کے دوران نالوں سے نکالے جانے والے کوڑے کرکٹ(گپ) اور گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے جمع شدہ کچرے کو بلا تاخیر شہر سے باہر منتقل کیا جائے انہوں نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک جگہ صاف کرکے دوسری جگہ گندگی پھیلانے کا سبب نہ بنیں بلکہ برساتی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کو وقت ضائع کئے بغیر ڈمپنگ پوائنٹ پر پہنچادیا جائے بلدیہ وسطی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر جاری برساتی نالوں اور شاہراہوں کی صفائی تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ چاروں زونز کے مختلف علاقوں میں دن رات صفائی میں مصروف ہے۔ ریحان ہاشمی کے دورمیں برساتی نالوں کی صفائی پر پچھلے ادوار کے مقابلے میں زیادہ توجہ دی گئی۔مذکورہ صفائی مہم گذشتہ شبِ ہفتہ سے شروع کی گئی تھی جس میں بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان مصروفِ عمل ہیں جبکہ ہلکی اوربھاری مشینریز بھی استعمال کی جارہی ہیں۔ بلدیہ وسطی کے پاس مناسب تعداد میں ہیوی مشینری نہ ہونے کے باعث نجی اداروں سے ہیوی مشینری کرائے پر لی گئی ہے تاکہ صفائی کے کام میں کسی قسم کا خلل نہ پیداہو۔ 70میں سے پچاس فیصد Chockپوائنٹس کو کلیر کیا جاچکا ہے جبکہ باقی پوائنٹس کی صفائی کی جارہی ہے۔اُدھر مون سون بارشوں کی پیش گوئی بھی صفائی کے کاموں کے لئے ایک خطرہ کی شکل میں سر پر منڈلارہی ہے ۔بارش کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ نالوں سے نکالے جانے والے کوڑے کو فی الفور ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جائے تاکہ بارش صفائی کے کاموں پر پانی نہ پھیر دے۔انہوں نے روزمرّہ کی صفائی میں مصروف سینٹری ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ روزآنہ جمع ہونے والے گھریلواور تجارتی علاقوں کے کچرے کو باقاعدگی سے ڈسپوز کریں تاکہ کسی بھی علاقے میں کوڑے کا بیک لاگ نہ بننے پائے۔ مذکورہ مہم میں ابھی تک پیالہ ہوٹل واٹر پمپ، گلبرگ چورنگی،رشید ترابی روڈ، پیپلز چورنگی ، ضیأ الدین چورنگی، نیوکراچی سات ہزار روڈ ،نالہ اسٹاپ، ناگن چورنگی شاہراہِ زاہد ، انڈہ موڑ پر برساتی نالوں اور شاہراہوں کی صفائی تقریباً مکمل ہوچکی ہے ۔ 


27th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

SECOND DAY OF CLEANING CAMPAIGNS IN DMC CENTRAL

CLEANING OF RAIN DRAINS &MAIN ROADS CONTINUE IN DMC CENTRAL

SHAHRAH E ZAHID AND IBN E SEENA CLEANED, REHAN HASHMI SATISFIED

Dated:

Karachi(   )  Special cleaning of storm water drains and main roads continues in DMC Central jurisdiction. Shahrah e Zahid from Nagan Chowrangi to Anda More in North Karachi Zone,  Main road in Gulberg Zone from water pump to peoples chowrngi andshahr e  Ibne Seena road from Liaquatabad 10 to Nazmiabad petrol pumb has been cleaned. Chairman Rehan Hashmi, with officers of Sanitation department kept visiting all the zones to monitor the pace of cleaning. He has warned every worker not to leave any stone unturned to make the DMC Central cleanest in Karachi. On the other hand, special cleaning of storm water drains, which was started last Friday, has been continued with the satisfactory pace. Rehan Hashmi, being an elected member and representative of the people, wants to keep his area clean even having inadequate facilities and facing the ignorance and enmity of the Sindh Government. His devoted efforts may bring fruitful results in near future. On the other hand an operation against the unauthorized encroachments is being launched with the help of anti encroachment department of KMC. The extra grown and lengthy branches of the trees on the either sides of the roads are also being cut so as to avoid any disturbance in running of traffic by them. Rehan Hashmi is eager to make his jurisdiction as the one of the most important city.




کراچی ( ) عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے بلدیہ وسطی میں خصوصی صفائی مہم دوسرے دن بھی زور و شور سے جاری رہی ۔ مختلف یونین کمیٹیز سے سینکڑوں ٹن کوڑاکرکٹ اُٹھایا گیا۔جبکہ چار روز شروع ہونے والی برساتی نالوں کی صفائی بھی اپنے مقررہ رفتار کے ساتھ جاری ہے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ تمام زونز کا دورہ کرتے رہے ، صفائی کی رفتار پر اظہارِ اطمینان ۔۲۵؍جون کو شروع ہونے والی صفائی مہم کا آج دوسرادِن تھا جس میں شاہراہوں اور دیگر سڑکوں کی صفائی کو ہدف بنایا گیا ہے ۔ریحان ہاشمی نے اس مہم کے دوران صفائی کو بہتر سے بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے تمام زونز کے سینٹری افسران و اسٹاف کو متنبہ کیا ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی قابلِ معافی نہ ہوگی۔اِدھر ناگن چورنگی سے انڈہ موڑتک شاہراہ زاہد کو صاف کردیا گیاہے۔ جبکہ گلبرگ سے سخی حسن تک ڈبل روڈ کو صاف کردیا گیا ہے جبکہ دیگر شاہراہوں پر صفائی جاری ہے ۔ واٹر پمپ سے گلبرگ چورنگی اور شاہراہِ ابنِ سینا پر بھی بلدیہ وسطی کا سینٹری اسٹاف صفائی میں مصروف ہے ۔ ضلع وسطی کی شاہراؤں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کا خاتمہ ،سڑک کے کنارے درختوں کی کاٹ چھانٹ ،فٹ پاتھ پر چونا کرنے کے کام کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کو شہر کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ریحان ہاشمی نہایت تندہی کے ساتھ مختلف پروگرامز ترتیب دیتے رہتے ہیں ۔اگرچہ روزآنہ کی بنیا دپر جمع ہونے والاہزاروں ٹن کچرا اُٹھانے کے لئے بھی وسائل ضرورت کے مطابق نہیں مزید برآن حکومتِ سندھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنے کو تیار نہیں پھر بھی عوام کے منتخب نمائندے ہونے کے ناطے ریحان ہاشمی اپنے عوام کی توقعات پر پورا اتنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے۔ اسی لئے فی الوقت برساتی نالوں اور شاہراہوں کے صٖفائی ایک ساتھ جاری ہیں۔



26th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

25th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

25th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


REHAN HASHMI TAKES MULTIPLE CHALLENGES

ROAD CLEANING CAMPAIGN STATRE, WHILE NAALA CLEANING ALREADY CONTINUED

140 LIGHT AND HEAVY VEHICLES AND 1500 MEN BEING USED TO MAKE IT SUCCESS

Dated: 25th jun 2018

KARACHI: Chairman DMC Central, Rehan Hashmi has taken multiple challenges while he started another cleaning campaign for roads and streets simultaneously with the ongoing cleaning of storm water drains, yesterday here. It is just because he wants the residents of the DMC Central could take breath in a clean and pleasant atmosphere. Rehan Hashmi, along with chairman sanitation committee, Director Sanitation Nadeem Haider, deputy director sanitation (New Karachi) Aslam Baing and other municipal officers is monitoring the cleaning campaign. At least 1500 sanitary workers and 140 light  and heavy  vehicles are being used in this cleaning campaign and will facilitate the citizens to ensure an healthy atmosphere. In the first phase main roads are being cleaned and in the next phase the streets will be taken over in this campaign. Chairman, Rehan Hashmi, said that the elected members were the main persons who could resolve the problems of the citizens as well as provide them basic civic facilities.
He said cooperation of the people will make all campaigns successful and this was the motto of the cleaning campaign. He also underlined that central was trying to implement orders of high court water commission but KWSB and SBCA should comply their orders. Chairman said anti-encroachments was the domain of KMC and Mayor should issue orders to their staff to deploy the staff remove encroachment. Hashmi said, no doubt encroachments was a big issue in Karachi and Chief Justice of Pakistan has also taken a serious notice and issued orders for the removal of encroachments from the city .Chairman sai00d operation against encroachments is an uphill task but will ensure that task is completed successfully. Mayor Karachi has assured that machinery and staff would be provided to remove this nuisance which has made problems for the area people.





کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں ابھی نالہ صفائی کے لئے خصوصی مہم جاری تھی کہ تمام چاروں زونز ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور گلبرگ میں ایک ساتھ نئی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیاتاکہ باشندگانِ بلدیہ وسطی صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول میں سانس لے سکیں۔ صفائی مہم کے دوران تقریبا 1500سینٹری ورکرز کے علاوہ لائٹ اور ہیوی مشنریز بھی استعمال میں لائی جارہی ہے ۔جبکہ سڑکو ں کے کناروں اور فٹ پاتھوں پر چوناکاری اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جارہا ہے ۔بے ترتیبی سے بڑھ جانے والی درختوں کی شاخیں جو ٹریفک اور عوام کی آمدورفت میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہیں کاٹی جارہی ہیں۔صفائی کا آغاز ناگن چورنگی کی مین سڑک کی صفائی سے کیا گیا۔جبکہ چیئرمین سینی ٹیشن کمیٹی ارشد علی، ڈاریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ، ڈپٹی ڈاریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی اسلم بیگ اور دیگر بلدیاتی افسران صفائی مہم کو مانیٹر کررہے ہیں اس وقت ریحان ہاشمی کی ساری توجہ بلدیہ وسطی کے زیرِ اثر رہائشی اور تجارتی علاقوں کو کچرے کے ڈھیروں سے پاک کرکے صفا ئی کا بہتر نمونہ بناناہے۔اُن کے مطابق صرف منتخب نمائندیہی عوام کی بلدیاتی پریشانیوں کو محسو س کرسکتے ہیں اور ان کا بہتر حل تلاش کرسکتے ہیں۔اس سلسلے میں ہر وہ طریقہ استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں جو انکے ضلع کو صاف و شفاف نظر آئے۔ اسی لئے سال بھر وقفے وقفے سے صفائی مہم کا احیاء کیا جاتاہے ۔ اب جو صفائی مہم شروع کی گئی ہے اس میں گزشتہ کی گئی تمام صفائی مہموں کی کمی کا ازالہ کیا جائے گا۔ تاہم صفائی مہم کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم بھی جاری رہے گی تاکہ ضلع وسطی کی ہریالی میں اضافہ کیا جاسکے۔ریحان ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ بلدیہ وسطی ہائی کورٹ واٹر کمیشن کے احکام پر عملدرآمد کرنا چاہتی ہے لیکن کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکا رویّہ عدالت کے احکام کی بجاآوری میں رکاوٹ بن رہاہے۔



25th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

REHAN HASHMI MEETS THE RESIDENTS OF NORTH NAZIMABAD

SCARECITY OF WATER AND OTHER PROBLEMS CAME UNDER DISCUSSION


Dated: 24/06/2018

Karachi(        ) Chairman DMC Central, Karachi, Rehan Hashmi visited North Nazmiabad to meet the residents to have talk on the serious issue of scarcity of water. Rehan Hashmi had noticed seriously the complain of the residents of North Nazimabad,UC 17, Farooq - e- Azm about the scarcity of water supply to their area. Rehan Hashmi with the Vice chairman of the above UC Taimoor Saabir, visited the areae and had a detailed meeting with them. The residents informed the chairman that they have had been faceing scarcity of water supply for many years. They seldom receive, but even inadequate quantity of water. This situation had made their life miserable. Rehan Hashmi listened to them patiently and told that only elected candidates can understand the problems of the people and can do selfless efforts to solve them. He told that the DMC Central had laid and repared water line at many places by incurring millions of rupees from its own fund just to bring peace in people’s life. He promised the residents to have meetings with the KWSB authorities to resolve this shortage of water and ensure justified distribution of water to all areas of Karachi. He also requested them not to waste the water. The residents paid thank to Rehand Hashmi for coming to them and giving importance to their problems.  




کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد میں پانی کی شدید قلّت کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے علاقہ مکینوں سے خصوصی ملاقات کی اور پینے کے پانی کے مسائل کے حوالے سے انکی شکایات کو بغور سُنا۔ اس موقع پر انہوں نے بلدیہ وسطی کی جانب سے پانی کی قلّت دور کرنے کے لئے کراچی واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار سے رابطہ کرنے اور پانی کی سپلائی بحال کرانے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تفصیلات کے مطابق بلاک D نارتھ ناظم آباد یوسی 17؍فاروقِ اعظم کے رہائشی افراد کی جانب سے علاقے میں پانی کی شدید قلّت کی شکایتوں کانوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بہ نفسِ نفیس مذکورہ یوسی کمیٹی ۱۷؍کے وائس چیئرمین تیمور صابر کے ہمراہ علاقہ مکینوں سے ملاقات کرنے اور انکے مسائل براہ راست سننے کے لئے پہنچے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انکے علاقے میں پانی کی قلّت برسوں سے ہے ، پانی کبھی کبھی آتاہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار اور انکے کارندے اپنی مرضی کے مطابق پانی سپلائی کرتے ہیں۔ جب انکا جی چاہتا ہے پانی دیتے ہیں وگرنہ عوام کی فریاد انکی آنکھوں میں بھی پانی نہیں لاسکتی۔ ریحان ہاشمی نے عوام سے پانی کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے ہی عوام کے مسائل سمجھتے ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے خلوصِ دل سے کوشش کرسکتے ہیں۔جس طرح بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے مختلف مقامات پر پانی کی لائنیں کروڑوں روپے خرچ پر ڈالی ہیں تاکہ عوام کو تکلیف سے بچاسکیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ کراچی واٹر بورڈ کے نمائندوں سے مِل کرنارتھ ناظم آباد کی یونین کمیٹی ۱۷؍ فاروق اعظم میں پانی کی بلاتعطّل سپلائی کو ممکن بنائیں گے۔کراچی کے تمام علاقوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقین بنائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پانی غیر ضروری زیاں کے روکیں۔ عوام نے چیئرمین کی آمد پر انکا شکریہ اداکیا۔



24th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd June 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd June 2018 DMC Central Karachi Press Release

REHAN HASHMI KICKS OFF SPECIAL STORM WATER DRAIN CLEANING CAMPAIGN

ONE WEEK CAMPAIGN WILL CLEAN 35 KM LONG DRAIN AND 70 CHOCKED POINTS


Dated: 23/06/2018

Karachi (      ) The Chairman of DMC Central, Rehan Hashmi has kicked off a special campaign, by starting excavator, to clean storm water drains in the jurisdiction of DMC Central. 35 heavy machineries including dumpers, liftera and excavators will be used along with men power to remove garbage and trash from the said drains. At the event, Rehan Hashmi told the media persons that the main aim of the campaign is to let the residents and the business persons of the district central enjoy monsoon rain without any trouble and problems. The campaign will continue for one week and clean 70 chocked points and 35 km length of storm water drains, he added. He further said that District Central is the largest populated district, its problems are also big, but the Sind Government was ignoring Karachi thus creating hurdles in the way of performance of DMC services. It has been observed that the people throw plastic shopping bags and garbage in Nalaas that had turned them into garbage heaps. It is hoped that present cleaning campaign will make them workable to drain out the rain and sewerage water smoothly. The campaign started at midnight between 22nd and 23rd jun 2018 by cleaning the storm water drain from pyala hotel to Sakhi Hasan roundabout.      




کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے برساتی نالوں کی خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا۔ افرادی قوت کے ساتھ ہیوی مشینری کا استعمال ۔ صفائی مہم کا مقصد مون سون برسات کے موقع پر عوام کو ناگہانی صورتِ حال سے دوچار ہونے سے بچانا ہے۔مذکورہ صفائی مہم ۲۲249اور ۲۳؍ جون کی درمیانی شب شروع کی گئی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے بتایا کہ اس خصوصی صٖفائی مہم کا بنیادی مقصد برساتی نالوں کی صفائی ہے تاکہ بارشوں کے دوران یہ نالے اوور فلو نہ ہوجائیں اور گھروں میں بارش اور سیوریج کا پانی نہ بھر جائے۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ۷۰؍چوکڈ پوائنٹس اور ۳۵؍کلو میٹر طویل براستی نالوں کی صفائی کے لئے افرادی قوت کے ساتھ ۳۸؍ہیوی مشنریز استعمال کی جائیں گی جن میں ۱۸؍ڈمپر لوڈرز اور ۴؍ایکسکیو یٹرز شامل ہیں۔یوں تو صفائی کا مسئلہ پورے کراچی میں ایک عفریت کی شکل اختیارکرچکا ہے اور اس پریشان کُن صورتِ حال کی ذمہ دار حکومتِ سندھ ہے جس نے کراچی کی منتخب قیادت اور مقامی حکومت کو نہ صرف اختیارات سے محروم کردیا ہے بلکہ مالی معاملات میں بھی پریشانیاں پیداکی ہیں۔تقریباً آٹھ برسوں تک بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا نہ صرف کراچی بلکہ پورے صوبۂ سندھ کے عوام کے لئے ذہنی کوفت کا باعث تھا جبکہ حکومتِ سندھ اور اُس کے منظورِ نظر افراد اپنے اختیارات سے بھرپور ذاتی مفاد حاصل کرتے رہے اور عوام کی تکالیف کو نظر اندازکیا گیا۔ خدا خداکرکے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات ہوئے اور کراچی کے بلدیاتی ادارے عوام کی جانب سے منتخب نمائندوں کی ذمہ داری بنے۔بلدیہ وسطی جو کہ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑاضلع ہے، اس میں بھی ایسے ہی حالات میں منتخب نمائندے ریحان ہاشمی نے چیئرمین کا منصب سنبھالا۔ تاہم کوڑے کرکٹ کا انبار ایک عذاب کی شکل میں سامنے موجود تھا۔ تاہم عوام کا درد رکھنے والے عوامی نمائندوں نے اس چیلنج کو قبول کیا اور دن رات کی محنت وہ نتیجہ لائی کہ آٹھ سال کا بیک لاگ بمع روزآنہ کی بنیاد پر جمع ہونے والا کوڑاکرکٹ بھی صاف کیا جانے لگا۔ دوسری جانب برساتی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے بنائے گئے نالوں کی صفائی بھی ایک مسئلہ تھی۔ عوام کی جانب سے غیر مناسب رویہ نے نالوں کو کچراکونڈی کی شکل دے دی۔ تاہم یہ چیلنج بھی ریحان ہاشمی نے قبول کیا اور نالوں کی صفائی کی مہم بھی جاری رہی ۔ فی الوقت سب سے اہم بات مون سون بارشوں کے موقع پر عوام کو پریشان کُن صورتِ حال سے بچانے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر کرانا ضروری تھا ۔ یوں ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی حدود میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے اورافرادی قوت کے ساتھ ہیوی مشینری کا استعمال ضروری سمجھا اور ۲۲249 اور ۲۳؍ جون کی درمیانی شب گلبرک کے نزدیک پیالہ ہوٹل کے ساتھ واقع برساتی نالے کی صفائی سے ابتداکی گئی۔ یہ مہم چوبیس گھنٹے ایک ہفتے تک جاری رہے گی ، اس دوران ۳۵؍کلومیٹر طوالت کے برساتی نالوں کو کوڑے کرکٹ سے صاف کرکے گندے اور بارش کے بانی کی سہل نکاسی ممکن بنائی جائے گی۔ 



23rd June 2018 DMC Central Karachi Press Release