24th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

REHAN HASHMI MEETS THE RESIDENTS OF NORTH NAZIMABAD

SCARECITY OF WATER AND OTHER PROBLEMS CAME UNDER DISCUSSION


Dated: 24/06/2018

Karachi(        ) Chairman DMC Central, Karachi, Rehan Hashmi visited North Nazmiabad to meet the residents to have talk on the serious issue of scarcity of water. Rehan Hashmi had noticed seriously the complain of the residents of North Nazimabad,UC 17, Farooq - e- Azm about the scarcity of water supply to their area. Rehan Hashmi with the Vice chairman of the above UC Taimoor Saabir, visited the areae and had a detailed meeting with them. The residents informed the chairman that they have had been faceing scarcity of water supply for many years. They seldom receive, but even inadequate quantity of water. This situation had made their life miserable. Rehan Hashmi listened to them patiently and told that only elected candidates can understand the problems of the people and can do selfless efforts to solve them. He told that the DMC Central had laid and repared water line at many places by incurring millions of rupees from its own fund just to bring peace in people’s life. He promised the residents to have meetings with the KWSB authorities to resolve this shortage of water and ensure justified distribution of water to all areas of Karachi. He also requested them not to waste the water. The residents paid thank to Rehand Hashmi for coming to them and giving importance to their problems.  




کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد میں پانی کی شدید قلّت کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے علاقہ مکینوں سے خصوصی ملاقات کی اور پینے کے پانی کے مسائل کے حوالے سے انکی شکایات کو بغور سُنا۔ اس موقع پر انہوں نے بلدیہ وسطی کی جانب سے پانی کی قلّت دور کرنے کے لئے کراچی واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار سے رابطہ کرنے اور پانی کی سپلائی بحال کرانے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تفصیلات کے مطابق بلاک D نارتھ ناظم آباد یوسی 17؍فاروقِ اعظم کے رہائشی افراد کی جانب سے علاقے میں پانی کی شدید قلّت کی شکایتوں کانوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بہ نفسِ نفیس مذکورہ یوسی کمیٹی ۱۷؍کے وائس چیئرمین تیمور صابر کے ہمراہ علاقہ مکینوں سے ملاقات کرنے اور انکے مسائل براہ راست سننے کے لئے پہنچے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انکے علاقے میں پانی کی قلّت برسوں سے ہے ، پانی کبھی کبھی آتاہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار اور انکے کارندے اپنی مرضی کے مطابق پانی سپلائی کرتے ہیں۔ جب انکا جی چاہتا ہے پانی دیتے ہیں وگرنہ عوام کی فریاد انکی آنکھوں میں بھی پانی نہیں لاسکتی۔ ریحان ہاشمی نے عوام سے پانی کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے ہی عوام کے مسائل سمجھتے ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے خلوصِ دل سے کوشش کرسکتے ہیں۔جس طرح بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے مختلف مقامات پر پانی کی لائنیں کروڑوں روپے خرچ پر ڈالی ہیں تاکہ عوام کو تکلیف سے بچاسکیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ کراچی واٹر بورڈ کے نمائندوں سے مِل کرنارتھ ناظم آباد کی یونین کمیٹی ۱۷؍ فاروق اعظم میں پانی کی بلاتعطّل سپلائی کو ممکن بنائیں گے۔کراچی کے تمام علاقوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقین بنائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پانی غیر ضروری زیاں کے روکیں۔ عوام نے چیئرمین کی آمد پر انکا شکریہ اداکیا۔



24th June 2018 DMC Central Karachi Press Release