27th June 2018 DMC Central Karachi Press Release
DMC CENTRAL CONTINUES
CLEANING CAMPAIGN
FIFTY PERCENT OF
TARGETTED CHOCKED POINTS CLEARED
Dated: 27th jun 2018
Karachi: Specail Strom watere drain cleaining and
cleaning of main roads is continue in DMC Central. Fifty percent of the
targeted chocked points in storm water drains have been cleared. On the other
hand cleaning in all the four zones of DMC Central is continue. So far, strom
water drains of Gulberg, peoples chowrangi and Rasheed Turaabii roads have be
cleared. Rehans hashmi has instructed the sanitary staff to dispose off the
entire garbage that was being taken out from the drain so as not to let the
rain make it a problem. On the other hand collection and disposing of the daily
produced garbage from houses is being taken daily bsis.So far from water pump
roundabout, people’s roundabout, Rasheed Turabi road, north nazimababd, Dr.
Ziauddin roundabout, Nagan Chowrangi New Karachi, Shah rah-e-Zahid to Anda Mor
have been cleaned. Hundreds of workers of DMC Central Sanitation department are
engaged in this cleaning campaign. As the vehicles were less than needed Rehan
Hashmi had to hire private vehicles so as to keep the pace of the cleaning work
smooth. This howes his eagerness to render good Municipal services to the
common people
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بارشوں کی پیش گوئی کے سبب برساتی نالوں کی خصوصی صفائی مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برساتی نالوں کی خصوصی صفائی مہم کے دوران نالوں سے نکالے جانے والے کوڑے کرکٹ(گپ) اور گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے جمع شدہ کچرے کو بلا تاخیر شہر سے باہر منتقل کیا جائے انہوں نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک جگہ صاف کرکے دوسری جگہ گندگی پھیلانے کا سبب نہ بنیں بلکہ برساتی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کو وقت ضائع کئے بغیر ڈمپنگ پوائنٹ پر پہنچادیا جائے بلدیہ وسطی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر جاری برساتی نالوں اور شاہراہوں کی صفائی تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ چاروں زونز کے مختلف علاقوں میں دن رات صفائی میں مصروف ہے۔ ریحان ہاشمی کے دورمیں برساتی نالوں کی صفائی پر پچھلے ادوار کے مقابلے میں زیادہ توجہ دی گئی۔مذکورہ صفائی مہم گذشتہ شبِ ہفتہ سے شروع کی گئی تھی جس میں بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان مصروفِ عمل ہیں جبکہ ہلکی اوربھاری مشینریز بھی استعمال کی جارہی ہیں۔ بلدیہ وسطی کے پاس مناسب تعداد میں ہیوی مشینری نہ ہونے کے باعث نجی اداروں سے ہیوی مشینری کرائے پر لی گئی ہے تاکہ صفائی کے کام میں کسی قسم کا خلل نہ پیداہو۔ 70میں سے پچاس فیصد Chockپوائنٹس کو کلیر کیا جاچکا ہے جبکہ باقی پوائنٹس کی صفائی کی جارہی ہے۔اُدھر مون سون بارشوں کی پیش گوئی بھی صفائی کے کاموں کے لئے ایک خطرہ کی شکل میں سر پر منڈلارہی ہے ۔بارش کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ نالوں سے نکالے جانے والے کوڑے کو فی الفور ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جائے تاکہ بارش صفائی کے کاموں پر پانی نہ پھیر دے۔انہوں نے روزمرّہ کی صفائی میں مصروف سینٹری ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ روزآنہ جمع ہونے والے گھریلواور تجارتی علاقوں کے کچرے کو باقاعدگی سے ڈسپوز کریں تاکہ کسی بھی علاقے میں کوڑے کا بیک لاگ نہ بننے پائے۔ مذکورہ مہم میں ابھی تک پیالہ ہوٹل واٹر پمپ، گلبرگ چورنگی،رشید ترابی روڈ، پیپلز چورنگی ، ضیأ الدین چورنگی، نیوکراچی سات ہزار روڈ ،نالہ اسٹاپ، ناگن چورنگی شاہراہِ زاہد ، انڈہ موڑ پر برساتی نالوں اور شاہراہوں کی صفائی تقریباً مکمل ہوچکی ہے ۔
27th June 2018 DMC Central Karachi Press Release