18th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) عید الاضحی پر صفائی ستھرائی اور آلائشیں اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے بلدیہ وسطی میں خصوصی خندقیں تیارکی جارہی ہے ۔ خندق کی طوالت ایک سو پچاس فٹ ، عرض تیس فٹ اور گہرائی بیس فٹ ہوگی ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے نارتھ ناظم آباد زون میں پہاڑ گنج کے مقام پر بلاک ٹی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں دفن کرنے کے لئے خندق کھودنے کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پراراکین کونسل بلدیہ وسطی ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،سپریٹنڈنگ انجینئر نازش رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن لیاقت آباد تسلیم بیگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناظم آباد وسیم احمد و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ خندق کا طول و عرض اور گہرائی صحت کے اصولوں کے مطابق ہو تاکہ آلائشیں دفن ہونے کے بعد کسی بھی قسم کے تعفّن کا باعث نہ بن سکیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عیدالاضحی کے دوران عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی خدمات مہیا کرنے کے لئے ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن اور بی اینڈ آر کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی کے تینوں دنوں کے دوران پوری مستعدی سے آلائشیں اُٹھانے کا کام جاری رکھا جائے ۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے خصوصی اجلاس منعقدہ گلبرگ زون میں ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے تمام یونین کمیٹی کے چئیرمین و وائس چیئرمین سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع وسطی کی حدود میں صٖفائی کے معیار کو بلند تر رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری نے کہا کہ عوام کی تکالیف کو عوامی نمائندے ہی بہتر طور پر سمجھتے ہیں ۔ بہرحال صفائی کے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی نے تمام زونز کے یوسیز کے چئیرمینوں کو ہدایت کی ہے آلائیشیں اُٹھانے کے لئے ہر یوسی میں خصوصی کیمپس قائم کئے جائیں جن میں صبح ہی سے منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کے لئے موجودہونگے ۔ جبکہ ضلع وسطی کا مرکزی شکایتی کیمپ سخی حسن بلاک D نارتھ ناظم آباد میں لگایا جائیگا ۔جبکہ آلائشیں ڈمپ کرنے کے لئے تمام زونز میں خصوصی خندقیں کھود نے کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ دوسری جانب افرادی قوت اور گاڑیوں کی کمی کو نجی اداروں سے اجرت کے عوض خدمات لے کر پوراکیا جائے گا ۔ 



18th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں عیدالاضحی کے موقع صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات ترتیب دینے پر استفسار کیا گیا۔ بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں لوڈرز اور ڈمپرز اور افرادی قوت کے ذریعے آلائشیں اٹھانے کے انتظامات زیرِ غو رآئے ۔ عید گاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں کے راستوں پر اور اطراف میں صفائی کے ساتھ چونے کے چھڑکاؤ اور صفائی کے دیگر پروگرام فائنل ۔ اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کے نومنتخب رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری، اور دیگر رہنماآصف علی خان، معین بھائی ، تمام یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین اور اسٹنڈنگ کمیٹی کے چئیرمین اور اراکین نے شرکت کی۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی ہر یوسی میں خصوصی کیمپس قائم کئے جائیں گے جہاں منٹخب نمائندے صبح صبح پہنچ جائیں گے اور صفائی کے کاموں کی نگرانی کریں گے ۔اس موقع پر عباس جعفری نے کہا کہ عوام کی بہتر خدمت منتخب نمائندے ہی کرسکتے ہیں ، ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب نمائندے بلدیہ وسطی کے عوام کو بلدیاتی خدمات مہیاکرنے میں اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کرتے ہیں۔ ریحان ہاشمی نے اجلاس کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدِ قرباں پر عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ عوام قربانی کرتے وقت اور قربانی کی آلائشیں پھینکتے وقت اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ اُن کے عمل سے دیگر افراد کو پریشانی کا سامنا ہوسکتاہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہر یوسی کے چیئرمین اپنی ہر یوسی میں اجتماعی قربان گاہ بنائیں تاکہ عوام ایک مرکزی مقام پر قربانی کرسکیں ۔اور عوام کو پابند کریں کہ وہ قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے لئے مخصوص مقامات کو استعمال کریں اور آلائشوں کو مقرر کردہ کچرا کنڈیوں میں ہی پھینکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کافی مالی وسائل نہ ہونے کے باوجود عید الاضحیٰ کے موقع پر آلائیشیں اُٹھانے کے لئے نہ صرف بلدی وسطی کی اپنی گاڑیاں اور افرادی قوت استعمال کی جائے گی بلکہ نجی شعبے سے بھی گاڑیاں اور افرادی قوت کرائے پر حاصل کی جائے گی۔تمام زونز کی یوسیز میں سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو پھاؤڑے ، بیلچے اور دیگر ضروری اوزار مہیا کئے جارہے ہیں ۔ تمام زونز کی یوسیز میں ڈمپنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں پر بلدی وسطی کا عملہ قربانی کی آلائیشوں کو ڈمپ کرے گا یہاں سے لوڈرز اور ڈمپرز آلائشوں کو اُٹھاکر شہر سے باہر بنائی گئی خندقوں میں دفن کردیں گے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں عیدِ قرباں کے موقع پر تقریباً تین لاکھ سے زیادہ جانوروں کی قربانی متوقع ہے ۔ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جانوروں کی قربانی ایسے مخصوص مقامات پر کریں کہ جو بلدیہ وسطی نے مختص کردئے ہیں جبکہ اوجڑی اور دیگر آلائشیں مخصوجگہوں پر کچراکونڈی میں ڈالیں تاکہ بلدی وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ انہیں بہ آسانی اُٹھا کر شہر سے باہر منتقل کرسکے ۔



17th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی آمد سے قبل ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں وہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں نیو کراچی ،گلبر گ اور لیاقت آباد میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر کے علاوہ دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے میونسپل سروسز کا کام بڑھ رہا ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو 24 گھنٹے جاری رکھنے کے لئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل سے فائدہ اُٹھانے کے لئے جامع حکمت عملی سے کام لیا جائے تاکہ عید الاضحی پر عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ممکن بنائی جاسکید ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کو لینڈفل سائڈ منتقل کیا جائے کسی بھی علاقے میں کچرے کے ڈھیر برداشت نہیں کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے جانوروں کو جگہ جگہ باندھنے کے بجائے اجتماعی کیمپ میں رکھیں تاکہ صفائی کے کام میں آسانی پیدا ہو ۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی نہ صرف یہ کہ بلدیہ وسطی کو صاف ستھرادیکھنا چاہتے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ یہ صفائی و ستھرائی مستقل بنیادوں پر جاری رہے۔کیونکہ ایک مرتبہ کسی بھی کام کا وزن بڑھتا ہے تو بڑھتاہی جاتاہے اسی طرح اگر کوڑاکرکٹ کو بر وقت نہ اُٹھایا جائے تو بیک لاگ مسلسل بڑھتا رہتاہے اس صورتِ حال کو سامنے رکھتے ہوئے ریحان ہاشمی ایسی منصوبہ بندی پر کام کررہے ہیں کہ جو بلدیہ وسطی کو مسلسل صاف ستھر ا رکھ سکے ۔



16th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

KUNWAR NAVEED JAMEEL INAUGURATED FLOWER SHOW IN DMC CCENTRAL

RESIDENTS APPRECIATED THE EXHIBITION OF OVER 200 KINDS OF FLOWERS

INDEPENDENCE DAY DEMANDS FROM US TO REMEMBER THE SACRIFICES OF ANCISTERS



Dated: 15th August 2018
Karachi:  Member of Sind Provincial Assembly and member of MQM Rabeta Committee Kunwar Naveed Jameel, accompanied with Chairman DMC Central Rehan Hashmi, Municipal Commissioner (DMC Central) Waseem Soomro, inaugurated Jashn e Aazadi flowr show at Fath Family Park at UC 21 of North Nazimabad Zone in DMC Central.  Kunwar naveed, while addressing the guests, said that Pakistan came into being after great sacrifices of the Muslims of the Sub-Continent; we remain ready to sacrifice our live in defense of our beloved country. Chairmen DMC Central said that it’s not enough just to celebrate Independence Day, it demands from us to remember and learn lessons from the sacrifices of our ancestors who brought freedom to us and made creation of Pakistan possible. The Flower Exhibition was arranged by the parks department of DMC Central who had put about 2000 flower plants for exhibition. There were about 200 kinds of flowers in the exhibition. Residents have appreciated the flower exhibition and were visiting the park with family member till late night. 




کراچی ( ) جشنِ آزادی کے سلسلے میں ۱۴؍ اگست ۲۰۱۸ء ؁ کو بلدیہ وسطی نارتھ ناظم آباد زون ، یوسی ۲۱؍ میں واقع فتح فیملی پارک میں خصوصی جشنِ آزادی فلاور شوکا انعقاد ۔ رکنِ سندھ صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان کنورنوید جمیل نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور میونسپل کمشنر (بلدیہ وسطی ) وسیم سومرہ کے ہمراہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پرشہری حکومت کے قائدِ ایوان اسلم خان آفریدی، یونین کمیٹی نمبر21 کے چیئرمین نعیم الدین، بلدیہ وسطی کے ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،بلدیاتی افسران او ر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے جس کی حفاظت ہمارا فرض ہے ۔ انہوں نے جشنِ آزادی پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ صرف جشنِ آزادی منانا ہی کافی نہیں بلکہ یومِ آزادی کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے سبق سیکھیں اور قربانیوں کے عوض حاصل کئے گئے پاکستان کی حفاظت کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار رہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کے پارک ڈپارٹمنٹ نے جشنِ آزادی کی تقریبات کے تسلسل میں خصوصی پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کی نرسریوں میں خصوصی طورپر پھولوں کی پودے تیارکئے گئے۔ نمائش میں سو سے زیادہ اقسام کے تقریباً بیس ہزار گملے رکھے گئے ہیں۔ فتح پارک نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ نمائش دیکھنے کے لئے عوام ہزاروں کی تعداد میں جوق در جوق فتح پارک کا رخ کررہے ہیں۔ رات گئے تک عوام کی آمد ورفت جاری ہے جبکہ بلدیہ وسطی کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں عام شہری اور بچوں نے ملی نغمات سُنائے۔واضح رہے کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں پاکستان بھر کے ساتھ ساتھ بلدیہ وسطی میں بھی روائتی پروگرامز کے علاوہ پھولوں کی نمائش کا بھی انتظام کیا گیا۔ 



15th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) جشنِ آزادی بلدیہ وسطی میں بھی بھرپور ملّی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ دن کی ابتدأ کا آغازپرچم کشائی سے ہوا ۔ بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس شاہراہ ابن سینا لیاقت آباد زون میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قومی پرچم بلند کیا اور حاضرین کے ساتھ ملک کر قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر بلدیہ وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندگان، بلدیاتی افسران وملازمین نے پرچم کشائی میں شرکت کی۔ جبکہ بلدیہ کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کے طلب�أ و طالبات کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور اسکی حقیت وہ ہی جان سکتے ہیں جنہوں نے غلامی کادور دیکھا ہو۔ بعد ازاں ریحان ہاشمی اور بلدیاتی افسران نے ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) کے دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور جشنِ آزادی شجر کاری کے حوالے سے پودا لگایا۔ انہوں نے فیڈرل بی ایریا بلاک ۱۶؍میں واقع اسپتال برائے امراضِ قلب میں مریضوں کی عیادت کی، جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور گلدستے اور تحائف پیش کئے۔ وہ نذیر حسین اسپتال برائے امراضِ گردہ بھی گئے جہاں انہوں نے گردے کی مرض میں مبتلا افراد کی عیادت کی ، انھیں پاکستانی پرچم اور گلدستے پیش کئے۔ فیڈرل بی ایریا ۱۴؍میں نابینا افراد کے اسکول میں جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ واضح رہے کہ برصغیر کے مسلمان تقریباً سو برس تک انگریزوں اور ہندؤوں کے ظلم و ستم کی چکی کے دو پاٹوں کے درمیان پستے رہے۔ تاہم سرسید احمدخان کی جدو جہد اور پیش کردہ دو قومی نظریہ نے مسلمانوں میں آزادی کی تحریک کو جنم دیا اور جب قائدِ اعظم کی ولولہ انگیز قیادت ملی تو مسلمانانِ ہند نے دونوں طاقتوں کو شکستِ فاش دی اور ۱۴؍اگست ۱۹۴۷ء ؁ کو اپنے لئے آزاد مملکت پاکستان حاصل کیا۔۱۳؍ اور ۱۴؍ اگست کی درمیانی شب بلدیہ وسطی کے زیرِ اہتمام بی اماں پارک ناگن چورنگی پر جشنِ آزادی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں معروف فنکاروں نے ملی نغمات سُناکر عوام کے دل میں وطن سے محبت کا جوش و جذبہ مزید جگایا۔ رات بارہ بجتے ہی زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس نے آسمان کو روشن کردیا۔ 



14th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release