18th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) عید الاضحی پر صفائی ستھرائی اور آلائشیں اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے بلدیہ وسطی میں خصوصی خندقیں تیارکی جارہی ہے ۔ خندق کی طوالت ایک سو پچاس فٹ ، عرض تیس فٹ اور گہرائی بیس فٹ ہوگی ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے نارتھ ناظم آباد زون میں پہاڑ گنج کے مقام پر بلاک ٹی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں دفن کرنے کے لئے خندق کھودنے کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پراراکین کونسل بلدیہ وسطی ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،سپریٹنڈنگ انجینئر نازش رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن لیاقت آباد تسلیم بیگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناظم آباد وسیم احمد و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ خندق کا طول و عرض اور گہرائی صحت کے اصولوں کے مطابق ہو تاکہ آلائشیں دفن ہونے کے بعد کسی بھی قسم کے تعفّن کا باعث نہ بن سکیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عیدالاضحی کے دوران عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی خدمات مہیا کرنے کے لئے ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن اور بی اینڈ آر کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی کے تینوں دنوں کے دوران پوری مستعدی سے آلائشیں اُٹھانے کا کام جاری رکھا جائے ۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے خصوصی اجلاس منعقدہ گلبرگ زون میں ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے تمام یونین کمیٹی کے چئیرمین و وائس چیئرمین سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع وسطی کی حدود میں صٖفائی کے معیار کو بلند تر رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری نے کہا کہ عوام کی تکالیف کو عوامی نمائندے ہی بہتر طور پر سمجھتے ہیں ۔ بہرحال صفائی کے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی نے تمام زونز کے یوسیز کے چئیرمینوں کو ہدایت کی ہے آلائیشیں اُٹھانے کے لئے ہر یوسی میں خصوصی کیمپس قائم کئے جائیں جن میں صبح ہی سے منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کے لئے موجودہونگے ۔ جبکہ ضلع وسطی کا مرکزی شکایتی کیمپ سخی حسن بلاک D نارتھ ناظم آباد میں لگایا جائیگا ۔جبکہ آلائشیں ڈمپ کرنے کے لئے تمام زونز میں خصوصی خندقیں کھود نے کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ دوسری جانب افرادی قوت اور گاڑیوں کی کمی کو نجی اداروں سے اجرت کے عوض خدمات لے کر پوراکیا جائے گا ۔ 



18th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release