14th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) جشنِ آزادی بلدیہ وسطی میں بھی بھرپور ملّی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ دن کی ابتدأ کا آغازپرچم کشائی سے ہوا ۔ بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس شاہراہ ابن سینا لیاقت آباد زون میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قومی پرچم بلند کیا اور حاضرین کے ساتھ ملک کر قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر بلدیہ وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندگان، بلدیاتی افسران وملازمین نے پرچم کشائی میں شرکت کی۔ جبکہ بلدیہ کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کے طلب�أ و طالبات کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور اسکی حقیت وہ ہی جان سکتے ہیں جنہوں نے غلامی کادور دیکھا ہو۔ بعد ازاں ریحان ہاشمی اور بلدیاتی افسران نے ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) کے دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور جشنِ آزادی شجر کاری کے حوالے سے پودا لگایا۔ انہوں نے فیڈرل بی ایریا بلاک ۱۶؍میں واقع اسپتال برائے امراضِ قلب میں مریضوں کی عیادت کی، جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور گلدستے اور تحائف پیش کئے۔ وہ نذیر حسین اسپتال برائے امراضِ گردہ بھی گئے جہاں انہوں نے گردے کی مرض میں مبتلا افراد کی عیادت کی ، انھیں پاکستانی پرچم اور گلدستے پیش کئے۔ فیڈرل بی ایریا ۱۴؍میں نابینا افراد کے اسکول میں جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ واضح رہے کہ برصغیر کے مسلمان تقریباً سو برس تک انگریزوں اور ہندؤوں کے ظلم و ستم کی چکی کے دو پاٹوں کے درمیان پستے رہے۔ تاہم سرسید احمدخان کی جدو جہد اور پیش کردہ دو قومی نظریہ نے مسلمانوں میں آزادی کی تحریک کو جنم دیا اور جب قائدِ اعظم کی ولولہ انگیز قیادت ملی تو مسلمانانِ ہند نے دونوں طاقتوں کو شکستِ فاش دی اور ۱۴؍اگست ۱۹۴۷ء ؁ کو اپنے لئے آزاد مملکت پاکستان حاصل کیا۔۱۳؍ اور ۱۴؍ اگست کی درمیانی شب بلدیہ وسطی کے زیرِ اہتمام بی اماں پارک ناگن چورنگی پر جشنِ آزادی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں معروف فنکاروں نے ملی نغمات سُناکر عوام کے دل میں وطن سے محبت کا جوش و جذبہ مزید جگایا۔ رات بارہ بجتے ہی زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس نے آسمان کو روشن کردیا۔ 



14th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release