17th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں عیدالاضحی کے موقع صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات ترتیب دینے پر استفسار کیا گیا۔ بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں لوڈرز اور ڈمپرز اور افرادی قوت کے ذریعے آلائشیں اٹھانے کے انتظامات زیرِ غو رآئے ۔ عید گاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں کے راستوں پر اور اطراف میں صفائی کے ساتھ چونے کے چھڑکاؤ اور صفائی کے دیگر پروگرام فائنل ۔ اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کے نومنتخب رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری، اور دیگر رہنماآصف علی خان، معین بھائی ، تمام یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین اور اسٹنڈنگ کمیٹی کے چئیرمین اور اراکین نے شرکت کی۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی ہر یوسی میں خصوصی کیمپس قائم کئے جائیں گے جہاں منٹخب نمائندے صبح صبح پہنچ جائیں گے اور صفائی کے کاموں کی نگرانی کریں گے ۔اس موقع پر عباس جعفری نے کہا کہ عوام کی بہتر خدمت منتخب نمائندے ہی کرسکتے ہیں ، ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب نمائندے بلدیہ وسطی کے عوام کو بلدیاتی خدمات مہیاکرنے میں اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کرتے ہیں۔ ریحان ہاشمی نے اجلاس کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدِ قرباں پر عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ عوام قربانی کرتے وقت اور قربانی کی آلائشیں پھینکتے وقت اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ اُن کے عمل سے دیگر افراد کو پریشانی کا سامنا ہوسکتاہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہر یوسی کے چیئرمین اپنی ہر یوسی میں اجتماعی قربان گاہ بنائیں تاکہ عوام ایک مرکزی مقام پر قربانی کرسکیں ۔اور عوام کو پابند کریں کہ وہ قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے لئے مخصوص مقامات کو استعمال کریں اور آلائشوں کو مقرر کردہ کچرا کنڈیوں میں ہی پھینکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کافی مالی وسائل نہ ہونے کے باوجود عید الاضحیٰ کے موقع پر آلائیشیں اُٹھانے کے لئے نہ صرف بلدی وسطی کی اپنی گاڑیاں اور افرادی قوت استعمال کی جائے گی بلکہ نجی شعبے سے بھی گاڑیاں اور افرادی قوت کرائے پر حاصل کی جائے گی۔تمام زونز کی یوسیز میں سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو پھاؤڑے ، بیلچے اور دیگر ضروری اوزار مہیا کئے جارہے ہیں ۔ تمام زونز کی یوسیز میں ڈمپنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں پر بلدی وسطی کا عملہ قربانی کی آلائیشوں کو ڈمپ کرے گا یہاں سے لوڈرز اور ڈمپرز آلائشوں کو اُٹھاکر شہر سے باہر بنائی گئی خندقوں میں دفن کردیں گے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں عیدِ قرباں کے موقع پر تقریباً تین لاکھ سے زیادہ جانوروں کی قربانی متوقع ہے ۔ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جانوروں کی قربانی ایسے مخصوص مقامات پر کریں کہ جو بلدیہ وسطی نے مختص کردئے ہیں جبکہ اوجڑی اور دیگر آلائشیں مخصوجگہوں پر کچراکونڈی میں ڈالیں تاکہ بلدی وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ انہیں بہ آسانی اُٹھا کر شہر سے باہر منتقل کرسکے ۔
17th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release