20th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

KARACHI: The District Municipal Corporation (DMC) central to lift offal on Eidul Azha at a total cost of Rs three crore fifty lacs to lift of sacrificial animals  and no money transaction in 51 union councils only resources have been provided to them This was stated by DMC central Chairman Rehan Hashmi while  addressing  a press conference at his office on Monday.He said central sought help from the Sindh Solid Waste Management Board (SSWMB) but they gave a cold response .Hashmi said main emphasis for dumping would be at Jam Chakro and temporary land filling trenches would be dug up in various parts of district central.Chairman said during the five day operation to lift offal of District East and West during Eidul Azha main hurdle was the offal vehicle passing through district central throw the offal on the roads of DMC.He said there are two temporary dumping points, 40 loaders and 200 dumpers would be used in five  day operation. Hashmi said we have asked cooperation from District administration to get rid off fat collection illegal mafia. He said this mafia pens the offal chop offal on roads and waste of offal is left on roads and nasty smell gets in the area. Chairman said eight to fifteen Suzuki pickups would be used in each UCs three persons would be deputed at each Suzuki. Chairman said each UC will be given wheel barrows. He said now we hope that Saeed Ghani new local body minister would think of DMC central financial resources paucity .We have the problems in payment of salaries. He further said all haqparast elected members will work as warden .He said in August DMC central would work for the welfare of the people. The DC central present on the occasion said illegal cattle markets are there  and are trying o eliminate them ..




کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے کے لئے ۲۱؍اگست سے ۲۵؍ اگست تک جاری رہنے والے پانچ روزہ آپریشن کے دوران ساڑھے تین کروڑ روپے کے لگ بھگ خرچ آئے گا۔ اگرچہ مالی وسائل کم ہیں تاہم کوشش کی جائے گی کہ اخراجات مختص حدود سے بڑھنے نہ پائیں ۔ وہ عیدِ قربان کے انتظامات کے سلسلے میں بلائی گئی خصوصی کانفرنس میں وائس چیئرمین (بلدیہ وسطی )سید شاکر علی ، قائم مقام ڈپٹی کمشنر (ضلع وسطی ) ذوالفقار علی خشک کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دے رہے تھے۔انہوں نے سندھ کے نئے وزیرِ بلدیات سعید غنی سے توقعات وابستہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیرِ بلدیات کراچی کے بلدیاتی اداروں کے مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار اداکریں گے۔ اس موقع پراسٹینڈنگ کمیٹی(ورکس) کے چیئرمین عارف شاہ،چیئرمین چارجڈ پارکنگ کمیٹی سہیل احمد، رکن کونسل منظور الہی اور مقصود احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی دوسرے اضلاع کے لئے ایک واسطہ کا کام دیتا ہے کیونکہ جام چاکرو لینڈ فِل جانے کے لئے تمام اضلاع کی گاڑیوں کو ضلع وسطی سے ہوکر گزرنا پڑتاہے۔ اُن گاڑیوں سے گرنے والی آلئشیں اور اوجڑیاں بھی بلدیہ وسطی کے عملے کو اُٹھانی پڑتی ہیں جس کے سبب ہمارے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا کام پچیس فیصد بڑھ جاتاہے۔ تاہم بلدیہ وسطی کے عملے نے کبھی اس کی شکایت نہیں کہ تاہم دیگر اضلاع کے ڈمپرز اور آلائش لے جانے والی دیگر گاڑیوں کے ساتھ عملے کو چاہئے کہ وہ گاڑیوں کی گنجائش کے مطابق اس طرح آلائش بھریں کہ وہ راستے میں نہ گرنے پائیں ۔ پریس کانفرنس میں ڈی سی سینٹرل ذوالفقار علی خشک ، اور .بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کی اپنی گاڑیوں کے علاوہ ہریوسی کو آبادی کے تناسب سے نجی شعبہ سے حاصل کی گئی آٹھ سے پندرہ سوزوکیاں مہیا کی جائیں گی جن میں ڈرائیور سمیت تین افراد موجود ہونگے بلدیہ وسطی عیدالاضحی کے دنوں میں تقریبا 1000 سوزوکیاں ،لوڈر 31 اور ڈمپر 128 ہائر کئے جائیگے ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون سے قربانی کے تمام دنوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے گا ، جبکہ چونے کے چھڑکاؤ کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ آلائشوں کے تعفن کو کم سے کم کیا جاسکے۔ بارش کے امکان کے تحت پیش بندی کیلئے بلدیہ وسطی کے دو مقامات پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں دبانے کے لئے خندق کھودی گئی ہیں کیونکہ وسائل کی کمی تمام آلائشوں کو فوری طور پر جام چاکرو جیسے دُور افتادہ مقام پر پہنچانے میں مانع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی میں تقریبا ساڑھے سات لاکھ جانور قربان کئے جانے کا امکان ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (ضلع وسطی کراچی )ذوالفقار علی خشک نے کہا کہ ڈی سی آفس اور ڈی ایم سی آفس عوام کی فلاح کے کاموں میں ایک پیج پر ہیں اور باہمی تعاون سے تمام معاملات نمٹالئے جائیں گے۔ انہوں نے عیدا لاضحی کے انتظامات میں ڈی سی آفس کی جانب سے بلدیہ وسطی کو ہر قسم کا ممکنہ تعاون مہیاکرنے کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں عید الاضحی ایمرجنسی نافذ کرکے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ ، بی اینڈ آر اور ایم اینڈ ای کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ 




20th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ضلع وسطی کے تمام رہائشی، تجارتی اور صنعتی علاقوں سے کوڑے کرکٹ کو عید الاضحی سے قبل صاف کردیا جائے تاکہ قربانی کی آلائشوں کے ڈسپوزل میں کسی قسم کا بیک لاگ رکاوٹ نہ بن سکے۔ وہ بلدیہ وسطی کے مرکز ی آفس میں عیدالاضحی کے حوالے سے کیئے جانے والے صفائی کے انتظامات پر بلائی گئی میٹنگ میں سینی ٹیشن افسران سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عیدِ قرباں پر آلائشوں کے ڈسپوزل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کوڑے کرکٹ کا بیک لاگ ہوتاہے ، سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ آلائشیں اُٹھائے یا کچرے کو پہلے ٹھکانے لگائے ۔ اس کی وجہ دراصل سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کچرے کی روز مرہ ڈسپوزل میں سستی ہے وگرنہ بیک لاگ پیدا ہونے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ انہوں نے سینی ٹیشن افسران کو متنبہ کیاکہ عیدِ قرباں پر کسی بھی قسم کے کچرے کا بیک لاگ برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اور متعلقہ ذمہ دار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں بلدیہ وسطی کے پانچوں زونز ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، نارتھ کراچی اور ناظم آباد زونز سے تعلق رکھنے والے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈاریکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔واضح رہے کہ آج مورخہ ۲۰؍اگست دوپہر دو بجے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی’’ بلاک ٹی ‘‘ نارتھ ناظم آباد میں عید الاضحی پر صفائی کے انتظامات پر خصوصی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بیفنگ دیں گے ۔


19th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) عید الاضحی پر صفائی ستھرائی اور آلائشیں اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے بلدیہ وسطی میں خصوصی خندقیں تیارکی جارہی ہے ۔ خندق کی طوالت ایک سو پچاس فٹ ، عرض تیس فٹ اور گہرائی بیس فٹ ہوگی ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے نارتھ ناظم آباد زون میں پہاڑ گنج کے مقام پر بلاک ٹی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں دفن کرنے کے لئے خندق کھودنے کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پراراکین کونسل بلدیہ وسطی ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،سپریٹنڈنگ انجینئر نازش رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن لیاقت آباد تسلیم بیگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناظم آباد وسیم احمد و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ خندق کا طول و عرض اور گہرائی صحت کے اصولوں کے مطابق ہو تاکہ آلائشیں دفن ہونے کے بعد کسی بھی قسم کے تعفّن کا باعث نہ بن سکیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عیدالاضحی کے دوران عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی خدمات مہیا کرنے کے لئے ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن اور بی اینڈ آر کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی کے تینوں دنوں کے دوران پوری مستعدی سے آلائشیں اُٹھانے کا کام جاری رکھا جائے ۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے خصوصی اجلاس منعقدہ گلبرگ زون میں ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے تمام یونین کمیٹی کے چئیرمین و وائس چیئرمین سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع وسطی کی حدود میں صٖفائی کے معیار کو بلند تر رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری نے کہا کہ عوام کی تکالیف کو عوامی نمائندے ہی بہتر طور پر سمجھتے ہیں ۔ بہرحال صفائی کے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی نے تمام زونز کے یوسیز کے چئیرمینوں کو ہدایت کی ہے آلائیشیں اُٹھانے کے لئے ہر یوسی میں خصوصی کیمپس قائم کئے جائیں جن میں صبح ہی سے منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کے لئے موجودہونگے ۔ جبکہ ضلع وسطی کا مرکزی شکایتی کیمپ سخی حسن بلاک D نارتھ ناظم آباد میں لگایا جائیگا ۔جبکہ آلائشیں ڈمپ کرنے کے لئے تمام زونز میں خصوصی خندقیں کھود نے کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ دوسری جانب افرادی قوت اور گاڑیوں کی کمی کو نجی اداروں سے اجرت کے عوض خدمات لے کر پوراکیا جائے گا ۔ 



18th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں عیدالاضحی کے موقع صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات ترتیب دینے پر استفسار کیا گیا۔ بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں لوڈرز اور ڈمپرز اور افرادی قوت کے ذریعے آلائشیں اٹھانے کے انتظامات زیرِ غو رآئے ۔ عید گاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں کے راستوں پر اور اطراف میں صفائی کے ساتھ چونے کے چھڑکاؤ اور صفائی کے دیگر پروگرام فائنل ۔ اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کے نومنتخب رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری، اور دیگر رہنماآصف علی خان، معین بھائی ، تمام یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین اور اسٹنڈنگ کمیٹی کے چئیرمین اور اراکین نے شرکت کی۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی ہر یوسی میں خصوصی کیمپس قائم کئے جائیں گے جہاں منٹخب نمائندے صبح صبح پہنچ جائیں گے اور صفائی کے کاموں کی نگرانی کریں گے ۔اس موقع پر عباس جعفری نے کہا کہ عوام کی بہتر خدمت منتخب نمائندے ہی کرسکتے ہیں ، ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب نمائندے بلدیہ وسطی کے عوام کو بلدیاتی خدمات مہیاکرنے میں اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کرتے ہیں۔ ریحان ہاشمی نے اجلاس کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدِ قرباں پر عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ عوام قربانی کرتے وقت اور قربانی کی آلائشیں پھینکتے وقت اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ اُن کے عمل سے دیگر افراد کو پریشانی کا سامنا ہوسکتاہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہر یوسی کے چیئرمین اپنی ہر یوسی میں اجتماعی قربان گاہ بنائیں تاکہ عوام ایک مرکزی مقام پر قربانی کرسکیں ۔اور عوام کو پابند کریں کہ وہ قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے لئے مخصوص مقامات کو استعمال کریں اور آلائشوں کو مقرر کردہ کچرا کنڈیوں میں ہی پھینکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کافی مالی وسائل نہ ہونے کے باوجود عید الاضحیٰ کے موقع پر آلائیشیں اُٹھانے کے لئے نہ صرف بلدی وسطی کی اپنی گاڑیاں اور افرادی قوت استعمال کی جائے گی بلکہ نجی شعبے سے بھی گاڑیاں اور افرادی قوت کرائے پر حاصل کی جائے گی۔تمام زونز کی یوسیز میں سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو پھاؤڑے ، بیلچے اور دیگر ضروری اوزار مہیا کئے جارہے ہیں ۔ تمام زونز کی یوسیز میں ڈمپنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں پر بلدی وسطی کا عملہ قربانی کی آلائیشوں کو ڈمپ کرے گا یہاں سے لوڈرز اور ڈمپرز آلائشوں کو اُٹھاکر شہر سے باہر بنائی گئی خندقوں میں دفن کردیں گے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں عیدِ قرباں کے موقع پر تقریباً تین لاکھ سے زیادہ جانوروں کی قربانی متوقع ہے ۔ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جانوروں کی قربانی ایسے مخصوص مقامات پر کریں کہ جو بلدیہ وسطی نے مختص کردئے ہیں جبکہ اوجڑی اور دیگر آلائشیں مخصوجگہوں پر کچراکونڈی میں ڈالیں تاکہ بلدی وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ انہیں بہ آسانی اُٹھا کر شہر سے باہر منتقل کرسکے ۔



17th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی آمد سے قبل ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں وہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں نیو کراچی ،گلبر گ اور لیاقت آباد میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر کے علاوہ دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے میونسپل سروسز کا کام بڑھ رہا ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو 24 گھنٹے جاری رکھنے کے لئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل سے فائدہ اُٹھانے کے لئے جامع حکمت عملی سے کام لیا جائے تاکہ عید الاضحی پر عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ممکن بنائی جاسکید ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کو لینڈفل سائڈ منتقل کیا جائے کسی بھی علاقے میں کچرے کے ڈھیر برداشت نہیں کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے جانوروں کو جگہ جگہ باندھنے کے بجائے اجتماعی کیمپ میں رکھیں تاکہ صفائی کے کام میں آسانی پیدا ہو ۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی نہ صرف یہ کہ بلدیہ وسطی کو صاف ستھرادیکھنا چاہتے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ یہ صفائی و ستھرائی مستقل بنیادوں پر جاری رہے۔کیونکہ ایک مرتبہ کسی بھی کام کا وزن بڑھتا ہے تو بڑھتاہی جاتاہے اسی طرح اگر کوڑاکرکٹ کو بر وقت نہ اُٹھایا جائے تو بیک لاگ مسلسل بڑھتا رہتاہے اس صورتِ حال کو سامنے رکھتے ہوئے ریحان ہاشمی ایسی منصوبہ بندی پر کام کررہے ہیں کہ جو بلدیہ وسطی کو مسلسل صاف ستھر ا رکھ سکے ۔



16th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release