19th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ضلع وسطی کے تمام رہائشی، تجارتی اور صنعتی علاقوں سے کوڑے کرکٹ کو عید الاضحی سے قبل صاف کردیا جائے تاکہ قربانی کی آلائشوں کے ڈسپوزل میں کسی قسم کا بیک لاگ رکاوٹ نہ بن سکے۔ وہ بلدیہ وسطی کے مرکز ی آفس میں عیدالاضحی کے حوالے سے کیئے جانے والے صفائی کے انتظامات پر بلائی گئی میٹنگ میں سینی ٹیشن افسران سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عیدِ قرباں پر آلائشوں کے ڈسپوزل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کوڑے کرکٹ کا بیک لاگ ہوتاہے ، سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ آلائشیں اُٹھائے یا کچرے کو پہلے ٹھکانے لگائے ۔ اس کی وجہ دراصل سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کچرے کی روز مرہ ڈسپوزل میں سستی ہے وگرنہ بیک لاگ پیدا ہونے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ انہوں نے سینی ٹیشن افسران کو متنبہ کیاکہ عیدِ قرباں پر کسی بھی قسم کے کچرے کا بیک لاگ برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اور متعلقہ ذمہ دار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں بلدیہ وسطی کے پانچوں زونز ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، نارتھ کراچی اور ناظم آباد زونز سے تعلق رکھنے والے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈاریکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔واضح رہے کہ آج مورخہ ۲۰؍اگست دوپہر دو بجے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی’’ بلاک ٹی ‘‘ نارتھ ناظم آباد میں عید الاضحی پر صفائی کے انتظامات پر خصوصی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بیفنگ دیں گے ۔


19th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release