27th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں عیدالاضحی کے قربانی کے دن گزرجانے کے بعد بھی صفائی مہم کا تسلسل جاری ہے ، روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو لینڈفل سائیڈ منتقل کیا جارہا ہے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا خواتین اور مردوں پر مشتمل عملہ تندہی سے صفائی کررہاہے جبکہ ضلع کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تمام زونز کا خصوصی دورہ کیا ، صفائی مہم کے دوران چند مقامات پراُٹھائے جانے سے رہ جانے والے کوڑے کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے عوام کو صحتمند ماحول فراہم کرنا ہمارا اوّلین ہدف ہے ۔ کوڑا کرکٹ اور آلائشیں پوری توجہ سے اُٹھائی گئی لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ کمی رہ گئی جسے دورکرنے کے لئے صفائی مہم کو جاری رکھنا ضروری ہے ۔مزید برآں ریحان ہاشمی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں نارتھ ناظم آباد میرج ہال ایسوسی ایشن کے عہددارن اور مالکان سے ملاقات کی جبکہ ملاقات میں شادی ہال مالکان کو باور کرایا کہ صرف اُن کے ہال کا فرنٹ ایریا ہی صاف رکھنا کافی نہیں بلکہ شادی ہالوں کے سامنے اور ارد گردکی سڑک اور گلیوں کو صاف رکھنا بھی انکی ذمہ داری ہے ۔ جبکہ شجرکاری میں شریک ہونا اور ہریالی لگانا بھی بہ حیثیت اچھے شہری کے اُنکی اخلاقی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں گرین بیلٹ اور سروس روڈز کی صورتِ حال کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹ اور سروس روڈز سے ہرقسم کی تجاوزات ختم کردی جائے اور ضلع کو سرسبز رکھنے کے لئے گھاس اور پودوں کو باقاعدگی سے پانی دیا جائے تاکہ عوام کو بہتر فضأ اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی نے وسائل کی کمی کے باوجود بہتر صفائی مہم کے ذریعے بقرعید کے دنوں میں پونے پانچ لاکھ سے زیادہ قربان کئے جانے والے جانوروں کی آلائشیں ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیں۔



27th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ضلع وسطی میں عید الاضحی کامیابی سے ہمکنار ضلع وسطی میں عید الاضحی کے موقع پر تقریبا 4 لاکھ 47 ہزار آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کا جمع ہونے والا کوڑا کرکٹ بھی روزآنہ کی بنیاد پر اٹھایا گیا۔جہاں عیدالاضحی پر سارے شہر میں صفائی صفائی اور صفائی مہم کا شور بپا تھا ، کراچی ڈویژن کے ہر ضلع میں بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسل کے منتخب نمائندگا ن بلدیاتی افسران اور عملہ کے ہمراہ اپنی اپنی کارکردگی دکھانے میں مصروف تھے وہیں ضلع وسطی میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، یونین کمیٹیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین ،میونسپل کمشنر سینٹرل کے ہمراہ عیدالاضحی کے تینوں دن علاقوں میں نظر آئے اور نتیجے میں آج ضلع وسطی دوسرے اضلاع کے مقابلے میں صاف ستھرا اور آلائشوں سے پاک نظر آرہا ہے یہاں یہ بات بھی قابل تحسین ہے کہ عید کے گزرتے ہی صفائی کا عملہ سستانے اورآرام کرنے لگا۔تاہم بلدیہ وسطی کے کچھ ایسے بھی افسران و افراد ہیں کہ جو عوام کی خدمت کے سامنے اپنے آرام کو اہمیت نہیں دیتے ۔ سو ایسا ہی بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو صفائی کا تسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی صورت میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی ۔اُدھر سینی ٹیشن کا عملہ بلدیہ وسطی کی حدود میں صفائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بچے کھُچے کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ہے۔ ریحان ہاشمی کے علاوہ حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی مختلف یوسیز میں صفائی کے کاموں پر نظر رکھنے کے لئے مسلسل علاقوں کا کررہے ہیں۔تاہم سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ جس میں مرد و خواتین دونوں ہی شامل ہیں پوری تندہی سے کام کررہے ہیں ۔ خواتین خاکروب بھی مردوں کے شانہ بہ شانہ عیدالاضحی صفائی مہم میں فرض اداکررہی تھیں اور اب عید کے بعد بھی سڑکوں پر جاروب کشی کررہی ہیں تاکہ ضلع وسطی کے عوام کے رہائشی علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں صاف ستھری نظر آئیں ۔ اگرچہ بلدیہ وسطی میں تقریبا ساڑھے چار لاکھ چھوٹے بڑے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں تاہم جِن جگہوں پر آلائشیں پڑی تھیں وہاں کچھ نہ کچھ باقیات رہ جاتی ہیں جبکہ دوسرے اضلاع کے ڈمپروں سے گری ہوئی آلائشیوں کو اُٹھانا بھی ایک مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کا پورا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ دستیاب وسائل اور مشینر ی استعمال کرتے ہوئے بھرپور کوشش کررہاہے۔ صفائی کا تسلسل جاری رہے اور ضلع وسطی صاف سے صاف ترین بن جائے۔ 



26th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے عیدالاضحی صفائی آپریشن کی کامیابی بلدیاتی افسران و عملی کی محنت کا ثمر ہے ، جبکہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کی کامیابی کا صحافی برادری کے تعاون سے گہرا تعلق ہے ۔ کیونکہ ہماری کارکردگی کو عوام اور حکومت کی نظر میں لانے کے لئے صحافی برادری کاکردار بہت اہم ہے ۔ پریس بریفنگ کا مقصد بلدیہ وسطی کی وہ کاوشیں سامنے لانا تھاکہ جو عیدالاضحٰی کے تین دنوں کے دوران ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو شہری علاقوں سے ڈمپنگ پوائنٹ پر بلا تاخیر منتقل کرنے کے لئے کئے گئے۔ وہ بلدیہ وسطی کی جانب سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کررہے تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آٹھ سال کچرے کا ڈھیر جمع کیا اور اب اس کو اُٹھانے کے لئے ادائیگی کی جارہی ہے جبکہ اس کچرے سے بجلی اور گیس پیدا کی جاسکتی تھی ، اسی کچرے کو اُٹھانے کے لئے پیسے وصول کئے جاسکتے تھے۔ ضرور ی ہے کہ سالڈ ویسٹ منجمنٹ شہری حکومت اور میئر کے ہاتھ میں دے دیا جائے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری ،رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری، ،میونسپل کمشنر وسیم سومرو و دیگر بلدیاتی نمائندگان اور افسران موجو د تھے۔ریحان ہاشمی انہوں نے مزید کہاکہ صحافی حضرات یہ بات بہتر جانتے ہیں کہ بلدیاتی ادارے حکومتِ سندھ کی عدم توجہی اور مناسب فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ فی زمانہ جو رقم حکومتِ سندھ بلدیہ وسطی کو دے رہی ہے وہ تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد بہت کم رہ جاتی ہے جو بلدیہ وسطی کی دیگر ضروریات اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے ناکافی ہوتی ہے ۔تاہم ضلع وسطی میں بلدیاتی ٹیکس کی وصولی کو بہتر بناکر اور غیر اہم اخراجات میں کمی لاکر بلدیاتی خدمات بہتر طور پر انجام دی جارہی ہیں۔عید الاضحٰی کے تین دنوں میں بلدیہ وسطی میں تقریبا 4لاکھ47ہزار930 جانوروں کی قربانی کی گئی۔بلدیہ وسطی کے پاس وسائل: افرادی قوت اور مشینری دونوں ہی عید الاضحٰی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کم تھے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ہم نے نجی شعبے سے روزآنہ کی اجرت پر افرادی قوت و مشنری حاصل کی ۔ 1800مزدور 550سوزوکیاں 80 ڈمپرز22 لوڈرز اور پانچ ایکس کیویٹرز نجی شعبے سے حاصل کئے گئے۔لینڈ فل سائٹ جام چاکرو پر آلائشوں کو دفن کرنے کے علاوہ بلدیہ وسطی کی حدود میں بھی خندقیں کھودی گئیں۔ کیونکہ تمام آلائشوں کو بلا تاخیر ضلع وسطی سے جام چاکرو منتقل کرنا آسان کام نہ تھا اس لئے بلدیہ وسطی کی حدود میں خندق کھودنا ضروری تصورکیا گیا تاکہ آلائشیں کو جلدازجلد ٹھکانے لگایا جاسکے ۔ بلدیہ وسطی کے لئے ایک مسئلہ یہ بھی تھا کے دوسرے اضلاع سے آلائشوں سے بھرے ہوئے ڈمپر کا گزرنا تھا ۔ کیونکہ دیگر اضلاع کے ڈمپرز بھی بلدیہ وسطی کی حدود سے گزرتے ہیں اور ان سے بڑی تعداد میں آلائشیں اور کوڑا کرکٹ گِرتا ہے 
جسے اُٹھانا بھی بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری بن جاتی ہے ۔ اسکی وجہ سے بلدیہ وسطی کا کام مزید بڑھ گیا تھا ۔ انہوں نے صفائی آپریشن کی کامیابی کا سہرا بلدیاتی افسران اور عملے کے درمیان مکمل رابطہ اور باہمی تعاون کو قراردیا ۔ جبکہ تمام یوسی کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور ار اکین کونسل بلدیہ وسطی کو اپنی اپنی ذمہ داری پوری توجہ سے نبھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئرڈپٹی کنوئنر عامر خان ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، اسامہ قادری، عباس جعفری اور وسیم قریشی نے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا اور ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی۔ واضع رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے بلدیہ وسطی کے مرکزی استقبالیہ و شکایتی کیمپ کا افتتاح کیا تھا ۔ جبکہ میئرکراچی وسیم اختر نے بھی بلدیہ وسطی کے ساتھ سرپرستی کا مظاہر ہ کرتے رہے اور مختلف اوقات میں ضلع وسطی کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی و آلائشوں کے ڈسپوزل کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور کارکردگی کو ملاحظہ کیا۔ غرض یہ کہ بلدیہ وسطی کی بہتر کارکردگی بلدیاتی افسران اور عملے کے درمیان بہترین رابطے ، منتخب بلدیاتی نمائندوں کی انتھک محنت ، سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی مسلسل کاوشیں اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور میئرکراچی وسیم اختر کی مسلسل ہمراہی کا نتیجہ ہے ۔ محترم صحافی حضرات یہاں یہ بات اہم ہے کہ جانوروں کی آلائشوں کا وزن بہت زیادہ ہو ا کرتا ہے جبکہ بعض تو کئی من کی ہوتی ہیں خصوصا اونٹ اور بیل کی اوجڑی بہت وزنی ہوتی ہے ۔شاباش ہے ہمارے سینٹری ورکرز کو کہ جو اپنے ہاتھوں سے اس قدر وزنی آلائشیں اُٹھا کر گاڑیوں میں ڈالتے رہے۔ ہم ان کو عنقریب خراجِ تحسین پیش کرنے کے
لئے خصوصی تقریب منعقد کریں گے۔



24th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ نے عیدالاضحی کے پہلے روز دولاکھ اسی ہزار آلائشیں ٹھکانے لگادیں ۔عامر خان اور وسیم اختر کا بلدیہ وسطی کے عملی کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عیدالاضحی کا پہلااور دوسرا دن عوام کی خدمت اور بلدیاتی مصروفیت میں گزارا ۔ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری بھی سارا دن ،اُن کے ہمراہ تھے۔ جبکہ ایم کیو ایم ( پاکستان ) کے ڈپٹی کنوئنر عامر خان اور میئرکراچی وسیم اخترنے بلدیہ وسطی کا دورہ کیا ۔عامر خان نے بلدیہ وسطی کی جانب سے قائم کئے گئے شکایتی و امدادی کیمپس کا دورہ کیا ۔مئیرنے لیاقت آباد، گجر نالہ ،ڈاک خانہ اورعیدگاہ گراؤنڈ ناظم آبادکا دورہ کیا اور بلدیہ وسطی کے عملے کی جانب سے صفائی اور آلائشیں اُٹھانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ریحان ہاشمی نمازِ عید کے بعد مرکزی کیمپ واقع سخی حسن چورنگی پہنچ گئے اور کمپؤٹرازڈ مانیٹرنگ سسٹم کی کارکردگی کے بارے میں وہاں موجود عملے سے تفصیلات حاصل کیں ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے مرکزی استقبالیہ و شکایتی کیمپ کا افتتاح ایم کیو ایم (پاکستان ) کے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، خالد مقبول صدیقی نے ۹؍اور ۱۰؍ ذی الحجہ کی درمیانی شب چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے ارکانِ صوبائی اسمبلی (سندھ) وسیم قریشی ، عباس جعفری اور بلدیہ وسطی کے میونسپل کمشنر وسیم سومروبھی موجود تھے ۔کمپیوٹرائزڈ مانیٹرنگ کی وجہ سے تمام زونز کی شکایتوں کی تعداد اور ان کے ازالہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بہ آسانی نظر رکھی جارہی تھی ۔ جبکہ آلائشوں کے ڈسپوزل کی دستیاب فوری معلومات کو بھی ریکارڈ کیا جارہا تھا۔ جبکہ صفائی اور آلائشوں کے بروقت ڈسپوزل کو ممکن بنانے کے لئے دستیاب مشنری اور مین پاور کے علاوہ نجی شعبے سے ساڑھے سترہ سو مزدور ، ساڑھے پانچ سو سوزوکیاں ،پینسٹھ ڈمپر ، پندرہ لوڈر اور پانچ ایکس کیویٹر ز روزآنہ اجرت پر حاصل کئے گئے ۔تاہم بلدیہ وسطی کی بہتر کار کردگی میں میونسپل کمشنر وسیم سومرو، تمام یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین کی خصوصی خدمات میں دلچسپی اور ہر لمحہ تعاون چیئرمین کے لئے باعثِ تقویت تھی جبکہ رکنِ کونسل منظور الہی ،الیاس کھوکھر اور مقصودکی تکون بھی کافی فعال رہی ۔


23rd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی عید الاضحی پر بلدیہ وسطی میں صفائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اورلینڈ فِل سائیڈ پر ٹھکانے لگانے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے متحرک رہے بلدیہ وسطی کے پانچوں زونز کی ہر ایک یوسی کا دورہ کیا اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران اور عملے کی کارکردگی ملاحظہ کی۔ جبکہ بلدیہ وسطی کے چند مقامات پر خصوصی خندقوں کی کھدائی کے کام کی رفتار کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے عملے میں خصوصی ریفلیکٹرز جیکٹس کے علاوہ صفائی اور آلائشیں اُٹھانے کے لئے بیلچے ، پھاوڑے اور وھیل بیرو بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ صوبائی اسمبلی (سندھ) عباس جعفری اور وسیم قریشی بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی کے مطابق بتایا کہ بلدیہ وسطی میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ جانور ذبح کئے جائیں گے۔بلدیہ وسطی کا مرکزی کیمپ سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد پر قائم کیا گیاہے ۔جہاں سے پورے بلدیہ وسطی کی کارکردگی کو مانیٹرکیا جائے گا اور ہر طرح کی سپورٹ مہیاکی جائے گی تاکہ صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام میں کوئی خلل نہ پڑے۔ لینڈ فل سائٹ جام چاکرو میں ہے جو کئی میل دور شہر سے باہر ہے وہاں تک تمام آلائشوں کو فوری طور پر پہنچانا ایک کارِ مشکل ہے ۔ تاہم بلدیہ وسطی کی حدود میں چند مقامات پر خندقیں کھود کر اچھی خاصی تعداد میں آلائشوں کو دفن کرکے چونے اور جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کرنے نے بعد مٹی سے اچھی طرح ڈھانپ دیا جائے گا ۔ اس طرح بہت سی آلائشیں کم وقت میں ٹھکانے لگادی جائیں گی ۔ جبکہ زیادہ تر آلائشوں کو ڈمپرز کے ذریعے جام چاکرو لینڈفل سائٹ پر ٹھکانے لگایاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے پہلے روز صبح سات بجے سے صفائی آپریشن شروع ہو جائے گا اور ہر یوسی میں خصوصی ایمرجنسی سینٹرز قائم کرلئے جائیں گے ۔جہاں منتخب عوامی نمائندے اور بلدیاتی افسران عوام کی خدمت اور شکایات کے ازالے کے لئے موجود رہیں گے۔ عید کے تینوں دنوں کے دوران یہ ایمرجنسی سینٹرز فعال رہیں گے ۔ بلدیہ وسطی کے وسائل کم ہونے کے سبب نجی شعبے سے نہ صرف سوزوکیاں ، لوڈرز ، ایکسکیویٹرزاور ڈمپرز کے علاوہ افرادی قوت بھی روزآنہ اُجرت پر لی جارہی ہیں تاکہ بلدیہ وسطی کے عوام کو پریشانی سے بچایا جاسکے ۔ 



21st Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release