23rd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ نے عیدالاضحی کے پہلے روز دولاکھ اسی ہزار آلائشیں ٹھکانے لگادیں ۔عامر خان اور وسیم اختر کا بلدیہ وسطی کے عملی کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عیدالاضحی کا پہلااور دوسرا دن عوام کی خدمت اور بلدیاتی مصروفیت میں گزارا ۔ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری بھی سارا دن ،اُن کے ہمراہ تھے۔ جبکہ ایم کیو ایم ( پاکستان ) کے ڈپٹی کنوئنر عامر خان اور میئرکراچی وسیم اخترنے بلدیہ وسطی کا دورہ کیا ۔عامر خان نے بلدیہ وسطی کی جانب سے قائم کئے گئے شکایتی و امدادی کیمپس کا دورہ کیا ۔مئیرنے لیاقت آباد، گجر نالہ ،ڈاک خانہ اورعیدگاہ گراؤنڈ ناظم آبادکا دورہ کیا اور بلدیہ وسطی کے عملے کی جانب سے صفائی اور آلائشیں اُٹھانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ریحان ہاشمی نمازِ عید کے بعد مرکزی کیمپ واقع سخی حسن چورنگی پہنچ گئے اور کمپؤٹرازڈ مانیٹرنگ سسٹم کی کارکردگی کے بارے میں وہاں موجود عملے سے تفصیلات حاصل کیں ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے مرکزی استقبالیہ و شکایتی کیمپ کا افتتاح ایم کیو ایم (پاکستان ) کے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، خالد مقبول صدیقی نے ۹؍اور ۱۰؍ ذی الحجہ کی درمیانی شب چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے ارکانِ صوبائی اسمبلی (سندھ) وسیم قریشی ، عباس جعفری اور بلدیہ وسطی کے میونسپل کمشنر وسیم سومروبھی موجود تھے ۔کمپیوٹرائزڈ مانیٹرنگ کی وجہ سے تمام زونز کی شکایتوں کی تعداد اور ان کے ازالہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بہ آسانی نظر رکھی جارہی تھی ۔ جبکہ آلائشوں کے ڈسپوزل کی دستیاب فوری معلومات کو بھی ریکارڈ کیا جارہا تھا۔ جبکہ صفائی اور آلائشوں کے بروقت ڈسپوزل کو ممکن بنانے کے لئے دستیاب مشنری اور مین پاور کے علاوہ نجی شعبے سے ساڑھے سترہ سو مزدور ، ساڑھے پانچ سو سوزوکیاں ،پینسٹھ ڈمپر ، پندرہ لوڈر اور پانچ ایکس کیویٹر ز روزآنہ اجرت پر حاصل کئے گئے ۔تاہم بلدیہ وسطی کی بہتر کار کردگی میں میونسپل کمشنر وسیم سومرو، تمام یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین کی خصوصی خدمات میں دلچسپی اور ہر لمحہ تعاون چیئرمین کے لئے باعثِ تقویت تھی جبکہ رکنِ کونسل منظور الہی ،الیاس کھوکھر اور مقصودکی تکون بھی کافی فعال رہی ۔
23rd Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release