27th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں عیدالاضحی کے قربانی کے دن گزرجانے کے بعد بھی صفائی مہم کا تسلسل جاری ہے ، روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو لینڈفل سائیڈ منتقل کیا جارہا ہے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا خواتین اور مردوں پر مشتمل عملہ تندہی سے صفائی کررہاہے جبکہ ضلع کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تمام زونز کا خصوصی دورہ کیا ، صفائی مہم کے دوران چند مقامات پراُٹھائے جانے سے رہ جانے والے کوڑے کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے عوام کو صحتمند ماحول فراہم کرنا ہمارا اوّلین ہدف ہے ۔ کوڑا کرکٹ اور آلائشیں پوری توجہ سے اُٹھائی گئی لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ کمی رہ گئی جسے دورکرنے کے لئے صفائی مہم کو جاری رکھنا ضروری ہے ۔مزید برآں ریحان ہاشمی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں نارتھ ناظم آباد میرج ہال ایسوسی ایشن کے عہددارن اور مالکان سے ملاقات کی جبکہ ملاقات میں شادی ہال مالکان کو باور کرایا کہ صرف اُن کے ہال کا فرنٹ ایریا ہی صاف رکھنا کافی نہیں بلکہ شادی ہالوں کے سامنے اور ارد گردکی سڑک اور گلیوں کو صاف رکھنا بھی انکی ذمہ داری ہے ۔ جبکہ شجرکاری میں شریک ہونا اور ہریالی لگانا بھی بہ حیثیت اچھے شہری کے اُنکی اخلاقی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں گرین بیلٹ اور سروس روڈز کی صورتِ حال کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹ اور سروس روڈز سے ہرقسم کی تجاوزات ختم کردی جائے اور ضلع کو سرسبز رکھنے کے لئے گھاس اور پودوں کو باقاعدگی سے پانی دیا جائے تاکہ عوام کو بہتر فضأ اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی نے وسائل کی کمی کے باوجود بہتر صفائی مہم کے ذریعے بقرعید کے دنوں میں پونے پانچ لاکھ سے زیادہ قربان کئے جانے والے جانوروں کی آلائشیں ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیں۔
27th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release