26th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ضلع وسطی میں عید الاضحی کامیابی سے ہمکنار ضلع وسطی میں عید الاضحی کے موقع پر تقریبا 4 لاکھ 47 ہزار آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کا جمع ہونے والا کوڑا کرکٹ بھی روزآنہ کی بنیاد پر اٹھایا گیا۔جہاں عیدالاضحی پر سارے شہر میں صفائی صفائی اور صفائی مہم کا شور بپا تھا ، کراچی ڈویژن کے ہر ضلع میں بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسل کے منتخب نمائندگا ن بلدیاتی افسران اور عملہ کے ہمراہ اپنی اپنی کارکردگی دکھانے میں مصروف تھے وہیں ضلع وسطی میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، یونین کمیٹیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین ،میونسپل کمشنر سینٹرل کے ہمراہ عیدالاضحی کے تینوں دن علاقوں میں نظر آئے اور نتیجے میں آج ضلع وسطی دوسرے اضلاع کے مقابلے میں صاف ستھرا اور آلائشوں سے پاک نظر آرہا ہے یہاں یہ بات بھی قابل تحسین ہے کہ عید کے گزرتے ہی صفائی کا عملہ سستانے اورآرام کرنے لگا۔تاہم بلدیہ وسطی کے کچھ ایسے بھی افسران و افراد ہیں کہ جو عوام کی خدمت کے سامنے اپنے آرام کو اہمیت نہیں دیتے ۔ سو ایسا ہی بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو صفائی کا تسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی صورت میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی ۔اُدھر سینی ٹیشن کا عملہ بلدیہ وسطی کی حدود میں صفائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بچے کھُچے کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ہے۔ ریحان ہاشمی کے علاوہ حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی مختلف یوسیز میں صفائی کے کاموں پر نظر رکھنے کے لئے مسلسل علاقوں کا کررہے ہیں۔تاہم سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ جس میں مرد و خواتین دونوں ہی شامل ہیں پوری تندہی سے کام کررہے ہیں ۔ خواتین خاکروب بھی مردوں کے شانہ بہ شانہ عیدالاضحی صفائی مہم میں فرض اداکررہی تھیں اور اب عید کے بعد بھی سڑکوں پر جاروب کشی کررہی ہیں تاکہ ضلع وسطی کے عوام کے رہائشی علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں صاف ستھری نظر آئیں ۔ اگرچہ بلدیہ وسطی میں تقریبا ساڑھے چار لاکھ چھوٹے بڑے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں تاہم جِن جگہوں پر آلائشیں پڑی تھیں وہاں کچھ نہ کچھ باقیات رہ جاتی ہیں جبکہ دوسرے اضلاع کے ڈمپروں سے گری ہوئی آلائشیوں کو اُٹھانا بھی ایک مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کا پورا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ دستیاب وسائل اور مشینر ی استعمال کرتے ہوئے بھرپور کوشش کررہاہے۔ صفائی کا تسلسل جاری رہے اور ضلع وسطی صاف سے صاف ترین بن جائے۔ 



26th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release