29th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release
KARACHI: The DMC
central chairman Rehan Hashmi has reprimanded the sanitation staff for not
maintaining cleanliness in district central and issued orders that within five
days cleanliness be made and district central be neat and tidy.
He said this while presiding
a meeting here on Wednesday with the sanitation staff after news appeared in a section
of press about the heaps of garbage in his area.
Chairman raised fuel
for the vehicles from 1100 liter per day to 1500 liter per days for the vehicles.
Hashmi said relief to
the people should be visible and also asked the sanitary inspectors to lodge
and FIR against those people found throwing garbage on roads.
Chairman warned those
fail to lodge and FIR should be ready for departmental action.
Chairman also issued
show cause notice to 35 employees of DMC central who were not performing their
duties in and efficient manner.
کراچی () چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو الٹی میٹم دیا ہے کہ پانچ دن کے اندر ضلع وسطی کو ہر قسم کی گندگی سے پاک کرکے صاف شفاف بنادیا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بلدیہ وسطی انتظامیہ کو کوڑا کرکٹ پھیلانے والے دکانداروں اور فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے، شہری زندگی کو تعفن زدہ بنانے والوں کو کسی صورت رعایت نہ دینے اور صفائی ستھرائی، آلودگی اور تجاوزات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہ کرنے اور گندگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سینی ٹیشن افسران کا اجلاس طلب کر لیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد وسیم سومرو، فوکل پرسن و رکن کونسل بلدیہ وسطی منظور الہی،الیاس کھوکر،مقصود احمد،چیئرمین اسٹینڈنگ ورکس کمیٹی عارف شاہ، چیئرمین چارجڈ پارکنگ سہیل احمد اراکین کونسل،سپریٹنڈنگ انجینئر نازش رضا،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر بھی موجود تھے۔ریحان ہاشمی نے اجلاس میں سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پانچ دن کے اندر ضلع وسطی صاف شفاف بنانے کا حکم دینے کے ساتھ صفائی کے نظام کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنانے والے عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت اور کمپرومائز سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی کو شہر کو بہترین اور صاف ترین ضلع بنانے کے لئے ہر قسم کے قانونی طریق? کار استعمال کئیے جائیں اور کوڑاکرکٹ پھیلانے اور شہرکو گندا کرنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی علاقے میں کچرے کا بیک لاگ برداشت نہیں کیا جائیگا عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں اس موقع پر انہوں نے سینی ٹیشن ڈپارٹ کی کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کے فیول کوٹہ میں اضافہ کی ہدایت بھی جاری کیں واضح رہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے عمل میں سست روی اور کوتاہی کے مرتکب 35 افسران و ملازمین کو شوکاز ایشو کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گندگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی سے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔
29th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release