28th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release
KARACHI The
performance of DMC central was badly affected due to worse sewerage system and
people are not aware that now sewerage is not the responsibility of DMCs.
This was stated by
DMC central chairman Rehan Hashmi during a visit to his area on Tuesday
73and cleanliness process is continued despite limited resources.
He warned the health
department that any kind of negligence will lead to departmental action and
inquiry .
He said there was zero
tolerance regarding cleanliness and said that KWSB bad work has destroyed the
working of DMC central .
Lashing out at Sindh
government he said they have deprived the local bodies are not providing any
facility and even not giving their due rights and turning back to give even
genuine demands .
He said KWSB was not
performing well due to the ill policies of Sindh government .
Hashmi local bodies
are performing their duties which was not their job despite no resources.
Chairman said KWSB has
decided not to improve the sewerage system and keep the people of Karachi
passing a misery life under black stagnant water of sewerage leading to
various diseases .
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے اور عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کام میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی لاپرواہی کے مرتکب افسران و ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی بہترکارکردگی کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی خراب کارکردگی نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ جگہ جگہ رستی ہوئے سیوریج لائنیں گندے پانی کے ٹھہراؤ اور کیچڑ پیداکرنے کاسبب ہے۔ جبکہ عوام کی اکثریت یہ نہیں جانتی کہ سیوریج سسٹم کے خرابیوں کو درست کرنا بلدیاتی اداروں کا کام نہیں اس کے لئے باقاعدہ ادارہ ہے جو حکومتِ سندھ کے ماتحت ہے جو کراچی کے بلدیاتی اداروں کو کسی قسم کی سہولت تو درکنار انکے جائز حقوق بھی دینے سے گریز پا ہے۔اِس برہمی کا اظہار انہوں نے عید قرباں کے بعد فیڈرل بی ایریا گلبرگ زون اور لیاقت آباد میں صفائی کی صورتِ حال کے معائنے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج بورڈ حکومتِ سندھ کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کے عوام کی خاطر خواہ خدمت نہیں کررہاہے۔جبکہ بلدیاتی ادارے وہ خدمات بھی انجام دے رہے ہیں کہ جو اُنکی ذمہ داری نہیں۔واضح رہے کہ ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کو صاف شفاف اور سرسبز بنانے کے لئے کئی پروگرمز ترتیب دءئے جن میں صفائی اور شجرکاری مہم سرِ فہرست ہیں۔تاہم عید الضحی پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کوتاہی برتنے والے بلدیہ وسطی کے عملے کو محکمہ جاتی کاروائی کا سامنا کر نا پڑرہا ہے جبکہ کوتاہی کے مرتکب افسران و ملازمین کو دیگر شعبوں میں ٹرانسفرکردیاگیاہے ۔ دوسری جانب سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ صفائی کے معاملات کو تندہی سے سُدھارنے میں لگاہُواہے ۔ لیکن بہت سے مقامات ایسے ہیں کہ جہاں سیوریج کی مخدوش لائنوں سے رسنے والے گندے پانی نے کیچڑ کی شکل اختیارکرلی ہے اور تعفّن کا باعث ہے۔ یہ صورتِِ حال بلدیہ وسطی کی کارکردگی کو نقصان پہنچارہی ہے کیونکہ عوام سمجھتے ہیں کے سیوریج سسٹم کی خرابی درست کرنا بلدیہ وسطی کا کام ہے جبکہ حقیقت میں یہ حکومت سندھ کے ماتحت سیوریج بورڈ کی ذمہ داری ہے جس نے طے کرلیا ہے کہ کراچی کے عوام کو پریشانی سے دوچار ہی رکھنا ہے۔
28th Aug 2018 DMC Central Karachi Press Release