12th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) ضلع وسطی میں واقع حکومت سندھ کے زیر انتظام چلنے والے سرکاری اسکولوں کے اطراف سے بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ نے کوڑاکرکٹ صاف کردیا ہے ۔ جبکہ کے حکومتِ سندھ کے محکمۂ تعلیم کی جانب سے لاپرواہی اسکولوں کی عمارتوں کے مخدوش ہوجانے کا سبب بن گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے زیر انتظام چلنے والے ضلع وسطی نیوکراچی زون سیکٹر5-A /1میں ایک ہی باؤنڈری کے اندرواقع تین گورنمنٹ اسکولوں کے گراؤنڈ میں کوڑاکرکٹ جمع ہونے سے اسکول کے طلبا و طالبات کے ساتھ علاقہ مکین بھی پریشانی کا شکار تھے۔ اسکولوں کے صدر دروازے کی مخدوش حالت کے سبب کوڑاکرکٹ اسکول میں داخل ہورہا تھا جبکہ گاربیج مافیہ اور عوام کی جانب سے کوڑاکرکٹ پھینکنے کی وجہ سے اسکول میں کچراکونڈی کی سی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔ بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ نے مذکورہ غیر صحت مندانہ کیفیت کے خلاف مشینری اور افرادی قوت استعمال کرتے ہوئے کوڑے کرکٹ کو صاف کرایاتاکہ علاقہ مکین اور اسکول کے طلبا و اساتذہ بہتر ماحول میں سانس لے سکیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ اسکول نارتھ کراچی سیکٹر 5A /1 میں واقع ہے ، اسکول کی حدود میں سیوریج لائن کی لیکج کی وجہ سے اسکول کے گراؤنڈ کے اندر دلدلی کیفیت پیدا ہوچکی تھی۔اسکول کی دیواریں مخدوش اور کئی جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔ جبکہ اسکول کے ساتھ پبلک پلے گراؤنڈ ہے۔ جبکہ خود اسکول کا کوڑا بھی اسکول کی دیوار کے ساتھ پھینکا اور جلایا جاتاہے ۔ دوسری جانب اسکول کے ساتھ گٹر لائن مخدوش ہوجانے کی وجہ سے سیوریج لائن چوک ہوگئی ہے اور اکثر پانی اُبلتارہتاہے ۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسکول کے اطراف گٹرلائن کو تبدیل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی جس کے سبب مذکورہ بالا علاقے میں گندے پانی کے جوہڑ بن جاتے ہیں ۔ تاہم بلدیہ وسطی نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے اسکول کی باؤنڈری کے اندر سے کوڑا کرکٹ اُٹھوادیا ۔تاکہ طلبا و طالبات کو ایسے تعفّن زدہ ماحول سے بچایا جاسکے۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمۂ تعلیم حکومتِ سندھ کی جانب سے لاپرواہی کے مظاہرے کی وجہ سے بلدیہ وسطی کو دوہری ذمہ داریاں اُٹھانی پڑ رہی ہیں۔ محکمۂ تعلیم حکومتِ سندھ کو چاہئے کہ تمام اسکولوں کی عمارتوں کا معائنہ کیا جائے اور جہاں جہاں مرمت کی ضرورت ہے ، وہاں فوری مرمتی کام کرایا جائے ۔جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو چاہئے کہ اسکولوں کے نزدیک مخدوش گٹر لائنو ں کو بلا تاخیر تبدیل کرے تاکہ طلباء و طالبات کو بہتر ماحول میں تعلیم کی فراہمی ممکن ہو۔ چیئرمین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ ضلع وسطی کے تمام سرکاری ونیم سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں کے اطراف سے بھی کوڑا کرکٹ صاف کررہاہے۔ 



12th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ضلع وسطی کے تمام زونز کوڑے کرکٹ سے پاک کردئیے جائیں۔ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہترین کی سطح پر لانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ وہ بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کے دورے پر بلدیاتی افسران سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (سینٹرل)فرحان غنی،اسسٹنٹ کمشنرز رفیق شیخ اور فہیم بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد ،کریم آباد چورنگی، عائشہ منزل چورنگی، فائیو اسٹار چورنگی پر صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیاچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے صفائی اور کچرا منتقل کرنے کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا معائنہ کرنے اور افرادی قوت کی کارکردگی جانچنے کے لئے خصوصی دورہ کیا ۔اس موقع پر سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران نے ریحان ہاشمی اور ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) کو سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں اور کارکردگی سے آگاہ کیا جس کے سبب ضلع وسطی کو صاف رکھنے کی بھر پور کوشش جاری ہے۔ جبکہ مرد و خواتین کارکنان ضلع وسطی کو صاف رکھنے کے لئے دن رات اپنی صلاحیتوں سے کام لے رہے ہیں۔ جبکہ کچرا شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔بعد ازاں انہوں نے ناظم آباد پیٹرول پمپ سے بورڈ آفس تک گرین بیلٹ کا معائنہ کیا ،واضح رہے کہ ریحان ہاشمی نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو کسی خصوصی مہم سے مشروط کرنے کے بجائے ہر دن نئی مہم کا دن قراردیا ہے ۔صفائی اور شہری آبادی سے کچرامنتقل کرنے کی کارروائی مسلسل بلا تعطل جاری ہے۔ 



10th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

9th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

9th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

KARACHI: A comprehensive training program at traffic police department has been started at DMC central to ease traffic congestion during traffic mess in district Karachi central.
The DMC Central chairman Rehan Hashmi said at initial stage 100 employees including youngsters are being trained at traffic police department.
These trainees will come under rescue department of DMC central.
Chairman these all trainees are youngsters and some seniors are also included for their supervision.
Answering to a question Chairman said it is continued process to impart training.





کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام اور ٹریفک کی روانی میں خلل کو کم کرنے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے ملازمین کو ٹریفک کنٹرول کرنے کی خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کیاہے۔ یہ تربیت یافتہ بلدیاتی عملہ رش کے اوقات میں بلدیہ وسطی کی شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے میں مقامی ٹریفک پولیس کی معاونت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے ایک سو (100) ملازمین ایس پی ( سینٹرل) ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام منعقد کئے جانے والے ایک جامع تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ٹریفک پولیس کے تربیت یافتہ افسران و اہلکار بلدیہ وسطی کے نوجوان و سینئر ملازمین کورش آورز میں ٹریفک کنٹرول کرنے کی خصوصی تربیت دیں گے ۔ بلدیہ وسطی کے تربیت یافتہ ملازمین ریسکیو ڈپارٹمنٹ میں پوسٹ کئے جائیں گے جہاں سے وہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں رش کے اوقات کے دوران ٹریفک کنٹرول کرنے میں مقامی ٹریفک پولیس کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کا یہی قدم ضلع وسطی کے تیز رفتار ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور رش آورز کے دوران ٹریفک جام کو ختم کرکے ٹریفک کی روانی کے بحال کرنے میں فعال و معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے ہی عوام کی بہبود کیلئے نت نئے پروگرام ترتیب دے سکتے ہیں ۔ یہ تربیتی پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔




9th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release




کراچی( ) چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ صفائی ستھرائی کا عمل بلا تعطّل جاری رکھا جائے اور کسی بھی علاقے میں کچرے کا ڈھیر یا گندگی کو جمع نہ ہونے دیاجائے۔ انہوں نے محکمۂ باغات کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلیوں میں حدود سے زیادہ تجاوز کرجانے والی درختوں کی ایسے شاخوں کو فوری کاٹ دیا جائے کہ جو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے ساتھ حادثات کا سبب بن سکتی ہوں۔ انہوں نے بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں بلدیاتی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کا مطلب عوام کی خدمت کے ادارے ہیں اور بلدیہ وسطی میں کسی بھی صورت بلدیاتی خدمات میں تعطّل یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے درختوں کے حوالے سے کہا کہ عدم توجہی کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں درختوں کی شاخیں پھیل کر سڑکوں کے بیچوں بیچ پہنچ رہی ہیں جو نہ صرف گاڑیوں سے ٹکراتی ہیں بلکہ حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔ اِن شاخوں کو فوری طور پر کاٹ دیا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی ممکنہ ناگہانی حادثہ سے بچایاجاسکے۔





8th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کاحق پرست رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری کے ہمراہ کوہ نور پمپنگ اسٹیشن عزیزآبا د نمبر 2 کا دورہ کیا اور پمپنگ اسٹیشن کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ فراہمی آب اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے حق پرست عوامی نمائندے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے عوام کے درمیان رہتے ہیں اور عوام کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں یہ ہی وجہ ہے کے حق پرست نمائندے اپنے تمام وسائل کو استعمال میں لاکر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بناتے ہیں واضح رہے کے کوہِ نور پمپنگ اسٹیشن کئی سالوں سے غیر فعا ل تھا جس کی وجہ سے عزیزآ با د نمبر 2کے مکین پینے کے صاف پانی کو ترس رہے تھے اور سخت عزیت کا شکار تھے جبکہ اہل علاقہ پینے کے پانی کے حصول کے لئے مہنگے داموں واٹر ٹینکر پانی خریدنے پر مجبور تھے ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور حق پرست صوبائی اسمبلی عباس جعفری کی کاوشوں کے نتیجے میں واٹر بورڈ کی انتظامیہ نے بلدیہ وسطی کے تعاون سے مزکورہ پمپنگ اسٹیشن کی مرمت کر کے قابل استعمال بنادیا،پمپنگ اسٹیشن کی مرمت پر علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 



7th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release