8th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release




کراچی( ) چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ صفائی ستھرائی کا عمل بلا تعطّل جاری رکھا جائے اور کسی بھی علاقے میں کچرے کا ڈھیر یا گندگی کو جمع نہ ہونے دیاجائے۔ انہوں نے محکمۂ باغات کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلیوں میں حدود سے زیادہ تجاوز کرجانے والی درختوں کی ایسے شاخوں کو فوری کاٹ دیا جائے کہ جو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے ساتھ حادثات کا سبب بن سکتی ہوں۔ انہوں نے بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں بلدیاتی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کا مطلب عوام کی خدمت کے ادارے ہیں اور بلدیہ وسطی میں کسی بھی صورت بلدیاتی خدمات میں تعطّل یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے درختوں کے حوالے سے کہا کہ عدم توجہی کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں درختوں کی شاخیں پھیل کر سڑکوں کے بیچوں بیچ پہنچ رہی ہیں جو نہ صرف گاڑیوں سے ٹکراتی ہیں بلکہ حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔ اِن شاخوں کو فوری طور پر کاٹ دیا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی ممکنہ ناگہانی حادثہ سے بچایاجاسکے۔





8th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release