10th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

10th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ضلع وسطی کے تمام زونز کوڑے کرکٹ سے پاک کردئیے جائیں۔ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہترین کی سطح پر لانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ وہ بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کے دورے پر بلدیاتی افسران سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (سینٹرل)فرحان غنی،اسسٹنٹ کمشنرز رفیق شیخ اور فہیم بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد ،کریم آباد چورنگی، عائشہ منزل چورنگی، فائیو اسٹار چورنگی پر صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیاچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے صفائی اور کچرا منتقل کرنے کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا معائنہ کرنے اور افرادی قوت کی کارکردگی جانچنے کے لئے خصوصی دورہ کیا ۔اس موقع پر سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران نے ریحان ہاشمی اور ڈپٹی کمشنر (سینٹرل) کو سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں اور کارکردگی سے آگاہ کیا جس کے سبب ضلع وسطی کو صاف رکھنے کی بھر پور کوشش جاری ہے۔ جبکہ مرد و خواتین کارکنان ضلع وسطی کو صاف رکھنے کے لئے دن رات اپنی صلاحیتوں سے کام لے رہے ہیں۔ جبکہ کچرا شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔بعد ازاں انہوں نے ناظم آباد پیٹرول پمپ سے بورڈ آفس تک گرین بیلٹ کا معائنہ کیا ،واضح رہے کہ ریحان ہاشمی نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو کسی خصوصی مہم سے مشروط کرنے کے بجائے ہر دن نئی مہم کا دن قراردیا ہے ۔صفائی اور شہری آبادی سے کچرامنتقل کرنے کی کارروائی مسلسل بلا تعطل جاری ہے۔ 



10th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release