12th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) ضلع وسطی میں واقع حکومت سندھ کے زیر انتظام چلنے والے سرکاری اسکولوں کے اطراف سے بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ نے کوڑاکرکٹ صاف کردیا ہے ۔ جبکہ کے حکومتِ سندھ کے محکمۂ تعلیم کی جانب سے لاپرواہی اسکولوں کی عمارتوں کے مخدوش ہوجانے کا سبب بن گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے زیر انتظام چلنے والے ضلع وسطی نیوکراچی زون سیکٹر5-A /1میں ایک ہی باؤنڈری کے اندرواقع تین گورنمنٹ اسکولوں کے گراؤنڈ میں کوڑاکرکٹ جمع ہونے سے اسکول کے طلبا و طالبات کے ساتھ علاقہ مکین بھی پریشانی کا شکار تھے۔ اسکولوں کے صدر دروازے کی مخدوش حالت کے سبب کوڑاکرکٹ اسکول میں داخل ہورہا تھا جبکہ گاربیج مافیہ اور عوام کی جانب سے کوڑاکرکٹ پھینکنے کی وجہ سے اسکول میں کچراکونڈی کی سی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔ بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ نے مذکورہ غیر صحت مندانہ کیفیت کے خلاف مشینری اور افرادی قوت استعمال کرتے ہوئے کوڑے کرکٹ کو صاف کرایاتاکہ علاقہ مکین اور اسکول کے طلبا و اساتذہ بہتر ماحول میں سانس لے سکیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ اسکول نارتھ کراچی سیکٹر 5A /1 میں واقع ہے ، اسکول کی حدود میں سیوریج لائن کی لیکج کی وجہ سے اسکول کے گراؤنڈ کے اندر دلدلی کیفیت پیدا ہوچکی تھی۔اسکول کی دیواریں مخدوش اور کئی جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔ جبکہ اسکول کے ساتھ پبلک پلے گراؤنڈ ہے۔ جبکہ خود اسکول کا کوڑا بھی اسکول کی دیوار کے ساتھ پھینکا اور جلایا جاتاہے ۔ دوسری جانب اسکول کے ساتھ گٹر لائن مخدوش ہوجانے کی وجہ سے سیوریج لائن چوک ہوگئی ہے اور اکثر پانی اُبلتارہتاہے ۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسکول کے اطراف گٹرلائن کو تبدیل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی جس کے سبب مذکورہ بالا علاقے میں گندے پانی کے جوہڑ بن جاتے ہیں ۔ تاہم بلدیہ وسطی نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے اسکول کی باؤنڈری کے اندر سے کوڑا کرکٹ اُٹھوادیا ۔تاکہ طلبا و طالبات کو ایسے تعفّن زدہ ماحول سے بچایا جاسکے۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمۂ تعلیم حکومتِ سندھ کی جانب سے لاپرواہی کے مظاہرے کی وجہ سے بلدیہ وسطی کو دوہری ذمہ داریاں اُٹھانی پڑ رہی ہیں۔ محکمۂ تعلیم حکومتِ سندھ کو چاہئے کہ تمام اسکولوں کی عمارتوں کا معائنہ کیا جائے اور جہاں جہاں مرمت کی ضرورت ہے ، وہاں فوری مرمتی کام کرایا جائے ۔جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو چاہئے کہ اسکولوں کے نزدیک مخدوش گٹر لائنو ں کو بلا تاخیر تبدیل کرے تاکہ طلباء و طالبات کو بہتر ماحول میں تعلیم کی فراہمی ممکن ہو۔ چیئرمین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ ضلع وسطی کے تمام سرکاری ونیم سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں کے اطراف سے بھی کوڑا کرکٹ صاف کررہاہے۔
12th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release