24th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے سرگرم ۔ بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں کے دورے پر صفائی کے معیار سے غیر مطمئن ریحان ہاشمی نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو تنبیہ کی کہْ صرف دکھاوے کی صفائی نہیں چاہیئے بلکہ بلدیہ وسطی میں حقیقی صفائی نظر آئے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی میں کوڑے کرکٹ کی صفائی کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں نہ صرف سینی ٹیشن کا عملہ صفائی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف ہے بلکہ پارک ڈپارٹمنٹ بھی ضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے نمائشی اور پھولوں کے پودے لگانے میں مصروف ہے۔ تاہم ریحان ہاشمی صفائی ستھرائی کے معیار سے مطمئن نہیں۔انہوں نے بلدیہ وسطی کے مختلف زون کا دورہ کرتے ہوئے محسوس کیا کہ صفائی کا معیار وہ نہیں جو کہ ہونا چاہیئے ، حقیقی صفائی وہ ہے کہ جو شہریوں کو صاف ستھراء اور غیر آلودہ ماحول فضاء اور ماحول مہیاء کرے اس کے لئے ضروری ہے کہ بلدیاتی عملہ پوری تندہی سے صفائی کا کام سرانجام دے کوڑا اٹھانے کے بعد کچرا کنڈیوں کی صفائی بھی ضروری ہے ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ افرادی قوت اور مشنری کے ساتھ شب و روز ضلع وسطی کو صاف ستھراء رکھنے کے لئے مصروف رہتا ہے پھر بھی کا میں کچھ نہ کچھ کمی توہی جاتی ہے اور ریحان ہاشمی ہر کام پرفیکٹ چاہتے ہیں تاکہ ضلع وسطی نہ صرف صفائی بلکہ دیگر امور میں بھی دوسرے اضلاع سے ممتاز نظر آئے ۔



24th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی گلوبل مسئلے کی شکل اختیار کرچکا ہے ۔ ایسے حالات میں نئی نسل کو آلودگی پھیلانے والے عناصر ، اسکے نقصانات اور آلودگی سے بچنے کے لئے تربیت فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ خاتونِ پاکستان اسکول تقریبِ تقسیمِ اسناد سے بہ حیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے طلبا و طالبا ت میں آلودگی سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنے کے عمل کو قابلِ تحسین قراردیا۔ اس موقع پر چئیرمین ایجوکیشن کمیٹی بلدیہ وسطی تابش جیلانی ، ڈاریکٹر ایجوکیشن ون، عرفان احمد ، ڈاریکٹر ایجوکیشن ٹومحترمہ مہتاب اور بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کے شعبۂ تعلیم کے ڈپٹی ڈاریکٹرز بھی موجود تھے۔ آلودگی کے حوالے سے آگہی کے لئے تربیتی پروگرام میں رابعہ بصری اردو میڈیم اسکول، سرآغاخان انگلش میڈیم اسکول اورخاتونِ پاکستان انگلش میڈیم اسکو ل کے تقریباً سات سو بچوں نے شرکت کی۔ ماحول سے آگاہی کا تربیتی پروگرام ڈی ایم سی سینٹرل کے شعبہء ماحولیات اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد نئی نسل کو آلودگی میں اضافہ کرنے والے عناصر سے آگاہ کرنا ، آلودگی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دینا اور شہری ماحول میں آلودگی کم کرنے کے وسائل اور طریقۂ کار کا علم و آگاہی مہیاکرناتھا۔ مزیدبرآں طلبا و طالبات کو انگریز ی الفاظ کی ہجے اور مشکل الفاظ کے معانی سمجھنے اور یاد کرنے کے لئے بھی خصوصی کلاسوں کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں تقریبا پچانوے فیصد طلبا و طالبات کو سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا 

23rd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) پاکستان کو سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک پاکستان بنانے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا ایک درخت لگا کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15/B میں واقع عزیز ملت ہائی اسکول میں'' اپنا پاکستان ۔گرین پاکستان '' شجر کاری مہم کا افتتاح کے دوران حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پراسکول کے چیئرمین محمد نور ،اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ طلباء اس ملک کے معمار ہیں اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ طلباء کو شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں انہوں طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے آج ہی سے '' اپنا پاکستان ۔گرین پاکستان '' شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے دوستوں، عزیز و اقارب کو کم از کم ایک پودا لگانے پر مجبور کریں ریحان ہاشمی نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پودے اور درخت انسانوں کی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ موجودہ صنعتی ترقی کے دورمیں کہ جب تمام دنیا صنعتی اداروں اور برقی آلات سے پیداہونے والی فضائی آلودگی سے دوچارہے ، جبکہ درخت ماحول کو آ لودگی سے بچانے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار تبدیلی کاباعث بن سکتے ہیں۔کیونکہ درخت اور پودے آکسیجن پیداکرتے ہیں۔عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت اُگانے کی ضرور ت ہے اور پودے لگاتے ہوئے اس بات کا خا ص طور پر خیال رکھا جائے کے وہ پودے لگائے جائیں کے جس کے فوائد آج اور آنے والی نسل کو پہنچ سکیں چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ امل تاس ،نیم،گل مہر ،پیپل کے پودے لگائے جائیں ۔ قبل ازیں اسکول کے پرنسپل نے شجرکاری مہم شروع کرنے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد نئی نسل میں درختوں اور سبزے کی اہمیت اُجاگر کرنے کے ساتھ اُن میں شجرکاری اور پودوں سے محبت پیداکرناہے۔



22nd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) بلدیہ وسطی کراچی کی منتخب کونسل کے عام اجلاس میں ضلع وسطی کی شاہراہوں کو اولیاء اکرام و اکابرینِ ملّت کے نام سے منسوب کرنے کی قرارد اد منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی صدارت میں بلدیہ وسطی کے منتخب اراکین کونسل کا اجلاس سابقہ گلبرگ ٹاؤن کے کونسل ہال میں منعقد ہُوا ۔ اجلاس کے ایجنڈے میں بلدیہ وسطی کی مختلف سڑکوں کے ناموں کی تبدیلی، مختلف پارکوں میں سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی منظوری اراکینِ کونسل سے حاصل کرنا شامل تھا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین سید شاکر علی، میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمین و چئیرپرسن اور اراکینِ کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی شاہراہوں اور سڑکوں کو اولیاء کرام اور اکابرینِ مِلّت کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد اپنی شناخت کی بقأ ہے تاکہ ہماری نئی نسل اسلام کی نامور شخصیات کے ناموں سے واقف رہیں انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا اور اولیاء کرام نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ،اولیاء کرام ہماری شناخت ہیں ۔وائس چئیرمین سید شاکر علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور شاہراہوں کے نام اولیاء کے ناموں سے منسوب کرنے کا رواج بہت قدیم ہے اور آج بھی ایران ، سعودی عرب و دیگر اسلامی ممالک میں یہ رواج جاری ہے۔ البتہ سڑکوں کے نام رکھتے وقت شہریوں کے مزاج و طبیعت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ اجلاس میں قراد اد منظور کی گئی کہ پاور ہاوس چورنگی تا 4Kچورنگی سروس روڈ کو حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ ؒ کے نام سے اور جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ تا جامع مسجد قادری سیکٹر 5-Eنیوکراچی روڈ کو مُبلّغِ اسلام، امیرِ جماعت اہلِ سُنّت ، سابقہ ایم این اے حضرت علّامہ سید شاہ تُراب الحق قادری ؒ کے نام سے منسوب کردیا جائے ،قرار داد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور ی دی ،ایوان نے سابق مور پارک واقع عزیزآباد بلاک نمبر۸ کے نام کو تبدیل کرکے حضرت بابا تاج الدین ؒ اولیاء کے نام سے منسوب کرکے '' تاج پارک '' رکھنے کی بھی منظوری دی ۔ جبکہ بلدیہ وسطی میں پانی کی قلت کے باعث ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے مقامی NGO کی مدد سے مختلف جگہوں پر سیوریج کے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس میں ضلع وسطی کی عوام کو پاسپورٹ بنانے میں دشواری کے تحت ضلع وسطی میں پاسپورٹ آفس کے قیام اور ضلع وسطی میں ڈرائیونگ لائسینس کی مزید برانچ کے قیام کے مطالبہ کی قرارداد بھی پیش کی گئی ۔


21st Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

Dated: 19th Oct, 2018
KARACHI: The World Bank Delegation has underlined the need to cover the storm, water drains and stop residential sewerage flow into these nullahs .
.
A four member delegation on Thursday visited Nullahs and storm water drains in District central Karachi.
The delegation was welcomed by DMC central chairman Rehan Hashmi and DC Central Farhan Ghani and other KMC officers.
Hashmi on the occasion apprised the media that purpose of the visit of the delegation was to assess the problems in district central.
Hashmi told media that they were facing acute shortage of funds from the sindh government and urged World Bank members to use their offices for the help in this regard.
Hashmi during the tour of district central showed the dilapidated roads, encroachments, haphazard shops and heaps of garbage in the central area.
Chairman said we are trying our level best to improve the condition but shortage of funds and machinery is the biggest hurdle to weed out this menace.
Hashmi also showed deep concern over the stray dogs and said we cannot kill these dogs as we have no facility to kill these dogs.
The delegation assured the Chairman they would do all possible help and it would be through Sindh government.





کراچی ( ) ورلڈ بنک کے چاررکنی وفد نے فوکل پرسن کبیر دوانی کی سربراہی میں بلدیہ وسطی کادورہ کیا ۔ برساتی نالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو اور مشورے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی سے گزرنے والے برساتی نالوں کی ناگفتہ بہ حالت کو بہتر کرنے اور انکی تعمیرِ نَو کے ساتھ کارکردگی کو بہتر بنانے کے معاملے پر گفتگو کرنے اور مشورہ دینے کے لئے ورلڈ بینک کے چار رکنی وفد نے بلدیہ وسطی کا دورہ کیا۔ وفد میں ماہر نکاسی آب پیٹر کیرسن،ماہر ماحولیات اظہراللہ ،اورسوشل ایکسپرٹ حافظ شامل تھے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ورلڈ بنک کے نمائندوں کو ضلع وسطی سے گزرنے والے نالوں کی حالت کامعائنہ کرنے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرایا کہ جہاں جہاں سے برساتی نالے گر رہے ہیں۔ اس موقع پر ورلڈ بنک کے نمائندوں نے بتایا کہ برساتی نالوں کی تباہی اور کارکردگی خراب ہونے کا سبب ان کا اوپن یعنی کھُلا ہونا اور انہیں عام سیوریج لائن سے جوڑنا ہے۔ جبکہ برساتی نالے تو سیلابی پانی کی نکاسی کیلئے بنائے گئے ہیں۔ ان کوکھُلا چھوڑدینے سے عام کوڑاکرکٹ خود بخود اُڑکر نالوں میں چلاجاتاہے جبکہ عام لوگ بھی کوڑانالوں میں پھینکنے سے گریز نہیں کرتے۔ اس لئے ضروری ہے کہ نالوں پر چھت تعمیر کی جائے ۔ انہوں نے سیوریج لائنوں اور برساتی نالوں کو الگ کرنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کا سیلابی پانی کے نکاسی کا نظام جو کہ برساتی نالوں پر مبنی ہے کافی حد تک ناکارہ ہوچُکا ہے کیونکہ تمام برساتی نالوں پر ایک تو ناجائز تجاوزات قائم ہیں تو دوسری جانب ان کی صفائی نہ ہونے کے سبب کوڑاکرکٹ اور مٹی کی تہیں جم جانے سے نالوں کی گہرائی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ضروری امر یہ ہے کہ نالوں کو نہ صرف تجاوزات سے خالی کرایا جائے بلکہ انکی صفائی کرکے گہرائی میں اضافہ کیا جائے اور تعمیرِ نو کے ذریعے انکی مضبوطی اور کارکردگی کی عمر میں اضافہ کیا جائے۔


19th Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release