22nd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) پاکستان کو سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک پاکستان بنانے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا ایک درخت لگا کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15/B میں واقع عزیز ملت ہائی اسکول میں'' اپنا پاکستان ۔گرین پاکستان '' شجر کاری مہم کا افتتاح کے دوران حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پراسکول کے چیئرمین محمد نور ،اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ طلباء اس ملک کے معمار ہیں اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ طلباء کو شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں انہوں طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے آج ہی سے '' اپنا پاکستان ۔گرین پاکستان '' شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے دوستوں، عزیز و اقارب کو کم از کم ایک پودا لگانے پر مجبور کریں ریحان ہاشمی نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پودے اور درخت انسانوں کی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ موجودہ صنعتی ترقی کے دورمیں کہ جب تمام دنیا صنعتی اداروں اور برقی آلات سے پیداہونے والی فضائی آلودگی سے دوچارہے ، جبکہ درخت ماحول کو آ لودگی سے بچانے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار تبدیلی کاباعث بن سکتے ہیں۔کیونکہ درخت اور پودے آکسیجن پیداکرتے ہیں۔عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت اُگانے کی ضرور ت ہے اور پودے لگاتے ہوئے اس بات کا خا ص طور پر خیال رکھا جائے کے وہ پودے لگائے جائیں کے جس کے فوائد آج اور آنے والی نسل کو پہنچ سکیں چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ امل تاس ،نیم،گل مہر ،پیپل کے پودے لگائے جائیں ۔ قبل ازیں اسکول کے پرنسپل نے شجرکاری مہم شروع کرنے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد نئی نسل میں درختوں اور سبزے کی اہمیت اُجاگر کرنے کے ساتھ اُن میں شجرکاری اور پودوں سے محبت پیداکرناہے۔



22nd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release