23rd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی گلوبل مسئلے کی شکل اختیار کرچکا ہے ۔ ایسے حالات میں نئی نسل کو آلودگی پھیلانے والے عناصر ، اسکے نقصانات اور آلودگی سے بچنے کے لئے تربیت فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ خاتونِ پاکستان اسکول تقریبِ تقسیمِ اسناد سے بہ حیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے طلبا و طالبا ت میں آلودگی سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنے کے عمل کو قابلِ تحسین قراردیا۔ اس موقع پر چئیرمین ایجوکیشن کمیٹی بلدیہ وسطی تابش جیلانی ، ڈاریکٹر ایجوکیشن ون، عرفان احمد ، ڈاریکٹر ایجوکیشن ٹومحترمہ مہتاب اور بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کے شعبۂ تعلیم کے ڈپٹی ڈاریکٹرز بھی موجود تھے۔ آلودگی کے حوالے سے آگہی کے لئے تربیتی پروگرام میں رابعہ بصری اردو میڈیم اسکول، سرآغاخان انگلش میڈیم اسکول اورخاتونِ پاکستان انگلش میڈیم اسکو ل کے تقریباً سات سو بچوں نے شرکت کی۔ ماحول سے آگاہی کا تربیتی پروگرام ڈی ایم سی سینٹرل کے شعبہء ماحولیات اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد نئی نسل کو آلودگی میں اضافہ کرنے والے عناصر سے آگاہ کرنا ، آلودگی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دینا اور شہری ماحول میں آلودگی کم کرنے کے وسائل اور طریقۂ کار کا علم و آگاہی مہیاکرناتھا۔ مزیدبرآں طلبا و طالبات کو انگریز ی الفاظ کی ہجے اور مشکل الفاظ کے معانی سمجھنے اور یاد کرنے کے لئے بھی خصوصی کلاسوں کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں تقریبا پچانوے فیصد طلبا و طالبات کو سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا 

23rd Oct 2018 DMC Central Karachi Press Release