31st Oct 2016 DMC Central News & Picture







مورخہ : ۳۱ /اکتوبر/ ۲۰۱۶ ؁

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ معاشرے میں نئی نسل کے نوجوانوں میں مثبت سر گرمیوں کے فروغ اور باہمی محبت اور اخوت قائم کرنے میں اسکاوئنٹنگ اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور یوتھ پارلیمنٹ کے اشتراک سے اسکاؤٹس فرینڈز کیمپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود اسلام نے امداد باہمی اور انسانیت سے محبت کا درس دیا ہے اس موقع پر معروف ضنعت کارمہتاب الدین چاؤلہ،بانی یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر ،وائس چیئرمین سیدشاکر علی ،سندھ اسکاؤٹس کے کمانڈرعبدالحئی بھی موجود تھے۔ اسکاؤٹس فرینڈز کمیپ میں سندھ بھر کے مختلف شہر سے بوائز اور گرلز اسکاؤٹس نے کافی تعداد میں شرکت کی ۔کمپینگ کے دوران تمام اسکاؤٹس نے اپنے روزمرہ کے کام کھانا پکانا اور صفائی ستھرائی نے اپنے ہاتھوں سے کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی ایکٹیوٹی بھی کیں جس میں سنگنگ ،جوگنگ بھی کی ۔ اس طرح مختلف علاقوں کے تعلق رکھنے اور مختلف زبانیں بولنے والے سندھ بھر کے نوجوانوں طلباء کے درمیان باہمی اخوت اور محبت کا جزبہ ہوا۔ اس موقع پر اسکاؤٹس نے مختلف پروگرام پیش کئے ۔ جس میں اپنی مدد آپ اور دوسروں کی مدد کرنے کے جذبہ کو فروغ دیاگیا تھا۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کرنے والے اسکاؤٹس کو انعامات تقسیم کئے گئے ، ان مقابلوں خصوصی مقابلہ ایک دوسرے کے نام یاد کرنا تھا جس سے نئے بنائے جانے والے دوستوں کی تعداد کا اندازہ ہوا اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے رضوان جعفر نے اپنی تنظیم یوتھ پارلیمنٹ کے اغراض و مقاصد بیان کرنے کت ساتھ ساتھ امید ظہار کی کہ پاکستان کے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوجائیگے اس موقع پر انہوں نے یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے اسکاؤٹس فرینڈز کیمپ میں حصہ لینے والے تمام بوائز اینڈ گرلز اسکاؤٹس کو یوتھ پارلیمنٹ کی ممبر شپ دینے کا اعلان کیا ۔واضح رہے اسکاؤٹس دنیا بھر میں نوجوان نسل کو انسانی ہمدردی اور امداد باہمی کا احساس دلاتی ہے جبکہ انہیں اپنی مدد آپ کرنے اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے کی تربیت بھی دیتی ہے پاکستان میں بھی اسکاؤٹنگ کے مختلف گروپ ہیں جن کے رضا کار مختلف قومی و دینی ایام پر شہری انتظامیہ کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیتے نظر آتے ہیں جبکہ سندھ بوائز اسکاؤٹسخصوصی طور پر طلباء و طالبات میں احساس ذمہ داری اور قانون کی پاسداری اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔۔۔۔۔


جاری کردہ: عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)



28th Oct 2016 DMC Central News & PIcture


اہلیان نارتھ ناظم آباد کی ریحان ہاشمی سے ملاقات

 صاف و شفاف ماحول کی فراہمی و دیگربلدیاتی خدمات پر اظہار تشکر
 مورخہ :۲۸/ اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

 کراچی ( ) نارتھ ناظم آباد کے مکینوں کی محلہ کمیٹی کے صدر اور ممبران نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر انھوں نے ریحان ہاشمی کو چیئرمین بلدیہ وسطی کا عہدہ سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارک بادپیش کی اور محلہ کمیٹی نارتھ ناظم آباد کی جانب سے تعریفی شیلڈ بھی پیش کی اس موقع پر صدر محلہ کمیٹی محمد عرفان بھائی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بلدیہ وسطی میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کو فروغ دیئنگے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ محلہ کمیٹی نارتھ ناظم آباد آپ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اس موقع پر ریحان ہاشمی نے اہلیان نارتھ ناظم آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی خدمت کسی پر احسان نہیں بلکہ شہری حکومت کے نمائندوں کا فرض ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتیں مہیا کرے انھوں نے کہا کہ شہری حکومت ہی دراصل عوام کی حکومت ہوتی ہے جو ہمہ وقت عوام سے رابطے میں رہتی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ وسطی عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہی ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کا تعاون جاری رہا تو بہت جلد ضلع وسطی کراچی کا مثالی ضلع بن جائیگا اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمد وسیم مصطفی سومرو ،یونین کمیٹی کے چیئرمین وائس چیئرمین ، یوسی پینل کے ارکان بھی موجود تھے

 

27th Oct 2016 DMC Central News & Picture


ضلع وسطی میں کشمیر ی مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے یوم سیاہ کے موقع پر واک کا اہتمام 

رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرید الدین ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی، ADC1 سید شجاعت حسین ،ADC2 سیمرا حسن کی شرکت 

مورخہ :۲۷/ اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی ( )معصوم اور نہتے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے پاکستانی عوام بھی معصوم اور نہتے کشمیر ی مسلمانوں پر بھارتی حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑنے پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منا رہی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے دفتر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ''کشمیر یکجہتی واک'' کا اہتمام کیا گیا ۔''کشمیر یکجہتی واک '' میں رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین،ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر) فریدالدین مصطفی ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ، ADC-1 سینٹرل سید شجاعت حسین ،ADC-2 محترمہ سمیرا حسن ،اسکول کے طلباء و طالبات ،اساتذہ اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی واک کا مقصد معصوم اور نہتے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا تھا جبکہ کشمیری مسلمانوں کو اس بات کا یقین دلانا تھا کہ پاکستان کا ہر فردبوڑھے ،بچے،خواتین،طلبہ اور جوان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان پر بھارتی حکومت کی جانب سے ظلم ڈھائے جانے پر سراپا احتجاج ہیں اس موقع پر واک میں شریک شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر مانگے آزادی،کشمیریوں پر ظلم بند کرو کے نعرے تحریر تھے جبکہ کشمیر زندہ باد ، بھارت مردہ باد،اورکشمیر ہم تمہارے ساتھ ہے کہ فلک شگاف نعرے بھی فضاء میں گونجتے رہے واک کا اہتمام ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان ہمیشہ کشمیر کے ساتھ رہے گا شیخ صلاح الدین نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر فرد کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عوام کو حق خود اداریت کے طور پر کشمیر انکے حوالے کیا جائے جہاں وہ آزاد زندگی گزار سکیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کشمیر ی مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے انکی حق خوداداریت کو تسلیم کیا جائے۔ انھیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام امن خواہ ہیں اور کشمیر کی آزادی امن کی راہ میں روکاوٹ بنی ہوئی ہے کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرادوں کے ذریعے جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ کشمیری مسلمانوں کو آزاد ی مل سکے اس ،وقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر) فریدالدین نے کہا کہ کشمیر ی عوام کے ساتھ ہیں اور اب کشمیر کی آزادی بہت قریب ہے انھوں نے کہا کہ بچپن میں سنتے تھے کہ کشمیر آزاد ہوگا اور اب وہ وقت قریب آگیا ہے جب کشمیر آزاد ہونے جارہا ہے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ ہم امن کے خواہ ہیں اور اقوام متحدہ کے اصولوں پر پابند ہیں مگر اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کشمیر آزاد نہیں کراسکتے پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کشمیراورکشمیریوں کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتی ہے جب چاہے کشمیر کو آزاد کراسکتے ہیں
 ۔۔ جاری کردہ: عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)

0333-3697274 

26th Oct 2016 DMC Central News & Picture


عوام کو جراثیم سے پاک ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ریحان ہاشمی

وسائل کی کمی کے باوجود عوام کوصا ف شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ۔اسپرے مہم کے موقع پر گفتگو

مورخہ: ۲۶/ اکتوبر ۲۰۱۶ء ؁ 

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو جراثیم سے پاک اور صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،سابقہ رکن قومی اسمبلی فرحت خان ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیہ وسطی میں جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ، چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ منتخب بلدیاتی قیادت عوام کو صاف ستھراء ماحول کے ساتھ ساتھ جراثیم اور بیماریوں سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو برو کار لا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اہلیان ضلع وسطی کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے قانونی و معاشرتی اقدامات کرنے سے گریز نہیں کریں گے اس موقع پرمیونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد وسیم سومرو ،ہیلتھ آفیسرغوث محی الدین اور دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ موجودتھے تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے عوام کو صحت مند اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے جس کے لئے وہ شب و روز کوشاں نظر آتے ہیں اسی سلسلے میں انھوں نے ضلع وسطی میں موذی حشرت الارض کے خاتمہ کے لئے کراچی میٹروپولیٹن کارپورشن کے تعاون سے ضلع وسطی میں اسپرے مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ صحت مند معا شر ہ ایک کامیا ب قوم کی تشکیل کے لئے لازم جز ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ تمام یونین کمیٹیوں خصو صی مہم کے زریعے مکھی، مچھروں اور دیگر حشرات الارض کے با عث ڈینگی ،ملیریاو دیگر بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم کی افزائش کی روک تھام کے لئے خصو صی توجہ دے رہی ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی ہیڈ آفس میں اسپرے مہم کا آ غا ز کر تے ہو ئے افسران کو ہدایت دی کہ تمام یو نین کونسلز میں ڈینگی ، ملیریا سے بچاؤ کا اسپرے کیا جا ئے اور خاص طور پر نشیبی علاقوں ،ندی نالوں ،مسا جد ،ہسپتالوں ،اسکولوں اور مارکیٹوں کے اطراف کی آ با دیوں میں خصو صی توجہ دی جا ئے ۔واضع رہے کہ اس اسپرے مہم میں بلدیہ عظمیٰ کراچی 50 گاڑیوں کی مدد سے بلدیہ وسطی کی تمام یو نین کونسلوں میں اسپرے کیا جارہا ہے ۔اس مو قع پرسمیت دیگر افسران بھی مو جو د تھے ۔

جاریکردہ عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر 

بلدیہ عالیہ کراچی وسطی 

03333697274




25th Oct 2016 DMC Central News & Picture


ضلع وسطی کراچی کے اسکول میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح 

صحت مند نوجوان ہی صحت مند معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں ۔ سید شاکرعلی 

کیمپ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے مسائل پر آگاہی فراہم کرنا ہے 

کراچی۔ 25ْ /اکتوبر 2016

کراچی ( ) بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کے وائس سید شاکر علی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرہ صحت مند قوم تشکیل دیتا ہے جبکہ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں جنھیں آگے چل کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالنا ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے رتگرز پاکستان اور ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے ضلع وسطی کراچی کے زیر انتظام اسکول میں ایک روزہ یوتھ میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کیمپ کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی، جسمانی، نفسیاتی، جنسی اور تولیدی صحت کے حوالے سے نوجوانوں کے مسائل پر کام کرنا ہے ۔اس موقع پر مونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،بریگیڈئر ڈاکٹر راشد ،یوتھ کونسلر محمد سعد ملک،عمار عباس ،سٹی یوتھ کونسلر زونا نقوی بھی موجود تھے۔افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب سید شاکر علی نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی اس کاوش کو سراہا او ر ضلع وسطی کراچی کے اسکول کے نوجوانوں کے لیے اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان معاشرے کے نوجوانوں تک نوجوان دوست علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے میں کوشاں ہیں۔ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اسکول اور آؤٹ آف اسکول نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کم مدتی اور طویل مدتی پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے، اس کیمپ کا انعقاد بھی ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اس طرح کے مزید کیمپس ضلع وسطی کراچی کے دوسرے اسکولوں اور کمیونیٹیز میں بھی لگائے جائیں گے۔ وہ اس طرح کے پروگرامز جن میں نوجوانوں کی صحت ، تعلیم اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے ، اپنی بھرپور سپورٹ کا بھی یقین دلاتے ہیں۔واضح رہے کہ کیمپ کا انعقاد کامقصد نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی عمرکے درپیش جسمانی ،ذہنی ،نفسیاتی مسائل، مفت علاج معالجہ، اور کاؤنسلنگ کی سہولیات مہیا کرنا تھا۔ جس کے لئے ماہر ڈاکٹراور کنسلٹنٹ، ماہر نفسیات، امر اض خواتین کی ماہر ڈاکٹر، اور ، فیملی پلاننگ کے حوالے سے ڈاکٹر بھی اس میڈیکل کیمپ میں موجود تھے۔اس موقع پرچیف ایگزیکیوٹیو آفیسر ، ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان راشدمحمود خان نے کہا کہ رتگرز پاکستان اور ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے مسائل پر آگاہی اور نوجوان دوست صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہیے اور ہمارا مقصد نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے جہاں تک ہو سکے اپنی خدمات مہیا کرنا ہے۔ ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے نوجوانوں تک نوجوان دوست صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے گڈاپ ٹاؤن میں 15میڈکل کیمپس انعقا د پہلے ہی کر چکا ہے۔ اسکول کی پر نسپل ، محترمہ رضیہ سلطانہ نے اس اقدام کو بہت سراہتے ہوئے سید شاکر علی ضلعی انتظامیہ اور ویژنری فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کو اس میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد ی۔ ضلع وسطی کراچی کے ضلعی یوتھ کاؤنسلر ، جناب عمار صاحب نے اس کیمپ کا خاص طور پر دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے ہونے والے اقدام پر نہایت خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)



To keep the body in good health is a duty of every individual.(Mr. SyedShakir Ali, Vice chairman DMC, Karachi Central)

Good health has a positive effect on the productivity and performance of children. Brig. (ret.) Dr Ahmed Rashid, Advisor to chairman DMC, Karachi Central
Visionary Foundation Pakistan organized its second Free Youth Well Being Camp in DMC School.
Karachi – October 25, 2016: Mr. Shakir, Vice Chairman DMC, Karachi Central and Brig. (ret.) Dr Ahmed Rashid, Advisor to chairman DMC, Karachi Central, inaugurated second Youth Well Being camp organized by Visionary Foundation Pakistan in collaboration with DMC, Karachi Central under the GUSO Program with the support of Rutgers Pakistan at DMC School,Liquatabad Town, Karachi Central.

Mr. Shakir, Vice Chairman DMC, Karachi Central take keen interest in providing awareness regarding sexual and reproductive health issues and said “ DMC Karachi Central playing their vital role for the benefit of young people and they will make sure to spread this awareness all over the Karachi and specially in district central. DMC Karachi has made collaboration with Visionary Foundation Pakistan in this regard and started these youth wellbeing camps for the benefits of young people studying the DMC School. He also encouraged young people to take participation in these kinds of activities without any sort of hesitation.
Moreover, Brig. (ret.) Dr Ahmed Rashid said that, “It is a great opportunity to support all young people to learn about their mental, physical and sexual health”. He stated that life skill base education should be included in school’s curriculum and should not be just overlooked just because it’s a taboo. He also appreciated and thanked Visionary foundation for its services and efforts for the betterment of young people of Pakistan.
Mr. Rashid Khan , CEO Visionary Foundation Pakistan said that, “The aim of Visionary Foundation Pakistan and Rutgers Pakistan is to provide sexual and reproductive health information and services to young people. The objective of the camp is to provide a free youth friendly health service that includesconsultation, information, counseling, treatment and referral to young people with confidentiality and guided support. It will allow young people to develop their physical, mental, physiological, and emotional health to compete in an increasingly globalized world. The overall goal of this initiative is to provide a plate form where young people can share, discuss, and ask about their health problems.”
Numbers of young people appreciated the efforts made by Visionary Foundation Pakistan and DMC Karachi Central and asked to seek advice from the experts.
“talking about our sexual health, puberty and other health issues to our parents and teachers is seen as sign of shamelessness and is considered outside the boundaries of respect” said a young girl at the camp.
This was a full day camp which comprised of different health categories; ranges from physical health to the mental and sexual changes of young people. Experts from the respective fields were the part of the youth wellbeing camp, so the youth can make the most of this one-day camp. More than 100 Young male students aged 13-17 majorly benefited by the youth well  being camp.



24th Oct 2016 DMC Central News & Picture


مورخہ : ۲۴ / اکتوبر ۲۰۱۶ ؁ ء

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ عالیہ وسطی ریحان ہاشمی کہا ہے کہ " صحت سب سے پہلے" کے اصول پرعمل کرتے ہوئے وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو صاف ستھراء اور صحت مند ماحول مہیا کرنے کے لئے ہمہ وقت میدان عمل میں ہیں ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ وسطی میڈیکل ڈپاٹ کی جانب سے ہیڈ آفس لیاقت آباد میں افسران و عملے کاطبی معائنے کے لئے فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر حامد مصطفی دیگر افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت انسان کی زندگی میں سب سے زیادہ اہم ہے جس طرح ہر انسان کا صحت مند رہنا ضروری ہے اسی طرح عوام کی خدمت پر مامور افسران و کارکنان کا صحت مند رہنا بھی نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے بلدیہ وسطی اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروکار لا رہے ہیں۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس قسم کے میڈیکل کیمپ بلدیہ وسطی کے ہر زون میں تسلسل کے ساتھ لگائے جائیں گے تاکہ بلدیہ وسطی کے تمام افسران وملازمین کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور بہترین لیباٹریز کی مفت سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں اور کسی بھی مرض کی تشخیض کے بعد فوری علاج کو ممکن بنایا جاسکے ریحان ہاشمی نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے بلدیہ وسطی کے محکمہ طب کو خراج تحسین پیش کیا ۔ واضح رہے کہ میڈیکل کیمپ میں بلدیہ وسطی میں تعینات کوالیفائڈ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف نے ملازمین کا طبی معائنہ کیا ڈاکٹرز نے افسران و ملازمین کی تشخیض کے بعد مفت میڈیسن اور صحت کے متعلق مفید مشورے بھی فراہم کئے جب کہ مفت میڈیکل کیمپ میں پرائیویٹ لیبارٹری کے نمائندوں نے بھی اپنے اسٹال لگا رکھے تھے جہاں ملازمین کے لئے مفت ایکسرے ،بلڈ ٹیسٹ ،شوگر ٹیسٹ ،پیشاب ٹیسٹ،کی سہولت مہیا کی گئی تھی بلدیہ وسطی کے ملازمین نے اس اقدام کوخوش آئند قرار دیا اور چیئرمین ریحان ہاشمی کا مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔


جاری کردہ 

عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی) 



23rd Oct 2016 DMC Central News & Picture


بلدیہ وسطی میں کچڑا جلانے اور کوڑے نہ آٹھانے پربرہمی ۔ ریحان ہاشمی

علاقائی وزٹ کے دوران نیو کراچی گلبرک زون کے دورے لے موقع پر سینٹری افسران اور کارکنوں کو کوتاہی نہ برتنے کی 
تبیہ۔

مورخہ:۲۳ / اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مختلف علاقوں سے کچرا جلاے کی شکایات موصول ہونے پر سخت برہمی کا اظھار کرتے ہوئی سینڑی افسران کو تبیہ کی ہے کہ بلدیہ وسطی کے کسی بھی علاقہ میں کچرا نہ جلایاجائے بلکہ بلا تاخیر جمع شدہ کچرے کو آبادیوں سے اٹھا کر ڈمپنگ پوئنت پر منتقل کیا جائے انہاں نے یہ بات ضلع وسطی میں مختلف علاقوں میں صفائی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کے دوران بلدیاتی افسرن کو تبیہ کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچرا جلانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ کے ساتھ عوام الناس کی صحت کو بھی خطرہ ہوتا ہے۔ ریحان ہاشمی نے بلداتی عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی صورت حال میں کچرا جلانے سے اجتناب کیا جائے اور اگر کوئی شخص جلانے کی کوشش کرے تو آسے آس عمل سے روکا جائے۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ کچرے کو جلانے سے پرہیز کریں اور کوڑا کرکٹ جمع ہونے کی اطلاع بلدی وسطی کو شکایتی مرکز کودین۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے چلائی جانے والی کتا مار مہم کے باوجود ضلع وسطی میں آوارہ کتوں کی موجود گی کی شکایات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں جلد ہی دوبارہ کتا مار مہم کا انعقاد کے گی۔۔۔۔




22nd Oct 2016 DMC Central News & Picture



 

مورخہ:۲۲ /اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی( ) حق پرست اپوزیشن لیڈر و رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر معاشرے اور ملک کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے ایسا کام کریں جس کے مثبت نتائج نظر آئیں صرف زبانی گفتگو ترقی کا باعث نہیں ہوتی اسکے لئے عملی مظاہرہ نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کانفرنس ہال میں رضوان جعفرکی سربراہی میں مختلف تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ،معاشرے کی درستگی کے لئے نوجوانوں کے کردار کی تعمیر ضروری ہے انھوں نے کہا کہ اگر نوجوان متحد ہوکر عوامی فلاح بہبود کے کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ معاشرے میں برائیوں کا خاتمہ نہ ھو اور پر امن معاشرہ قائم نہ ہو سکے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ ضلع وسطی میں عوامی فلاح بہبود کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تعمیرو تربیت کے مختلف منصوبوں پر کام کرسکتی ہے بلدیہ وسطی کی انتظا میہ ہر ممکن تعاون کریگی ریحان ہاشمی نے یوتھ پارلیمنٹ کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مثبت پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں وہ اپنی فنی اور تعلیمی صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت انداز تبدیلی لاسکتے ہیں اس موقع پر فاؤنڈر آف یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر نے یوتھ پارلیمنٹ کے قائم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ ملکر معاشرے میں بہتر تبدیل لانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران پاکستان میں تعلیم،انوائرمنٹ ،صحت و صفائی کے علاوہ مختلف شعبوں میں کام کرہی ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کے ہر ضلع کو 100 یوتھ پارلیمنٹرین مہیا کر سکتے ہیں جو کہ بلا معاوضہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے گے انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بے راہ روی سے روکنے کے لئے ضروری ہے کہ انھیں فائدہ مند مثبت سرگرمیوں میں مصروف کیا جائے یوتھ پارلیمنٹ اس سلسلے میں کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس کے تحت نوجوانوں کو نا صرف باہمی محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیا جائے گا بلکہ انھیں ایسی سرگرمیوں میں شامل کیا جائیگا جس سے نہ صرف قوم و ملت بلکے خود ان کو بھی ب فائدہ پہنچے گا ،قبل ازیں یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان نے خواجہ اظہار الحسن کو فردا فردا اپنا تعارف کرایا اور اپنے منصوبوں پر بریفنگ دی اجلاس کے اختتام پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے خواجہ اظہار الحسن اور یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور بلدیہ وسطی کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی 

جاری کردہ: عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)

0333-3697274

 

21st Oct 2016 DMC Central News & Picture

Chairman DMC Central Rehan Hashmi giving away shield and certificate to the Students of DMC Central,s Schools

Chairman DMC Central Rehan Hashmi addressing the Students at Prize distribution ceremony for the excellent students of the School run by DMC Central,

 


سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیم دینے والے اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ریحان ہاشمی
محدود وسائل اور کم سہولیات کے باوجود اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلباء و طالبات خصوصی پزیرائی کے مستحق ہیں۔

مورخہ:۲۱ /اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں جو اپنے طلباء و طالبات کو محدود وسائل اور کم ترین سہولیات کے باوجود نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کے مقابل بہتر کارگردگی کیلئے تیار کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ وسطی کے زیر اہتمام سرکاری اسکولوں کی تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کے منعقدہ تقریب "تقسیم و انعامات و اسناد "سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ متوسط اور غریب طبقے کے وہ طلبہ و طالبات جو سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہے اور امتحانات میں بہترین کارگردگی سے اعلیٰ گریڈ حاصل کرتے ہیں خصوصی توجہ اور انعامات کے مستحق ہے۔ انہوں نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو انکی اعلیٰ کارگردگی پر مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا، اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے خصوصی ٹیبلوز پیش کئے جن میں تعلیم سے محبت اور حب الوطنی کا درس دیا گیا۔ اس تقریب میں پاک چین دوستی کے موضوع پر خصوصی ٹیبلوز میں طلباء نے سفید لباس میں ملبوس ہری اور سرخ چھتری استعمال کرکے تقریب میں رنگ بکھر دیئے۔ تقریب کا اہتمام انتہائی منظم طریقے سے کیا گیاتھا۔ طلباء و طالبات کوخصوصی گاؤن اور گریجویشن کیپ دی گئی تھیں جنہیں پہن کر طلباء نے تقریب میں شرکت کی۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے کسی یونیورسٹی میں کنوینشن تقریب منعقد ہورہی ہے۔ بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے طلباء و طالبات میں شیلڈ، اسناد اور تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین، جمال احمد، عظیم فاروقی ،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد وسیم سومرو، ضلع وسطی کی یونین کمیٹیوں کے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،یوسی پینل، ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈسٹر کٹ سینٹرل سہیل رعنا ،اساتذہ ،والدین اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی ۔واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی تعلیم اساتذہ اور اسکولوں کی بہتری کے لئے انقلابی اخدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انکے نزدیک بلدیہ وسطی کہ زیراہتمام چلنے والے اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کی زیادہ سے زیادہ حاضری کے لئے خصوصی منصوبہ بندی ضروری ہے،قابل اساتذہ اور طلباء و طالبات کو سراہنے کے لئے تقریب کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے امید کی جاسکتی کہ ریحان ہاشمی کی خصوصی توجہ بلدیاتی اسکولوں کی حالت بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی تقریب میں میٹرک کے 58 طلباء وطالبات کو اے ون اور اے گریڈحاصل کرنے پر شیلڈ ،اسناداور تحائف پیش کئے گئے
جاری کردہ: عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)
0333-3697274 


20th Oct 2016 DMC Central News & PIcture

Visionary Foundation organized free medical camp for district central schools. Chairman district central Rehan Hashmi inaugurated a camp along with municipal commissioner. Rashid Mehmood Khan executive officer of Visionary Foundation and their team is also seen in picture.





ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ضلع وسطی کراچی کے اسکول میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح 

صحت مند نوجوان ہی صحت مند معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں ۔ ریحان ہاشمی ، چیئر مین ضلعی وسطی کراچی

ہمارا مقصد نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے مسائل پر آگاہی اور نوجوان دوست صحت کی سہولیات مہیا 
کرناہے۔راشد محمود خان،چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر ، ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان۔

کراچی۔ 20اکتوبر 2016

ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے رتگرز پاکستان اور ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے ضلع وسطی کراچی کے زیر انتظام اسکول میں ایک روزہ یوتھ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ، اس کیمپ کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی، جسمانی، نفسیاتی، جنسی اور تولیدی صحت کے حوالے سے نوجوانوں کے مسائل پر کام کرنا ہے ۔
کیمپ کا افتتاح جناب ریحان ہاشمی ، چیئر مین ضلعی وسطی کراچی نے کیا۔اس موقع پر مونسپل کمشنر بھی موجود تھے۔افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب ریحان ہاشمی نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی اس کاوش کو بہت سراہا او ر ضلع وسطی کراچی کے اسکول کے نوجوانوں کے لیے اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان معاشرے کے نوجوانوں تک نوجوان دوست علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے میں کوشاں ہیں۔ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اسکول اور آؤٹ آف اسکول نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کم مدتی اور طویل مدتی پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے، اس کیمپ کا انعقاد بھی ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اس طرح کے مزید کیمپس ضلع وسطی کراچی کے دوسرے اسکولوں اور کمیونیٹیز میں بھی لگائے جائیں گے۔ وہ اس طرح کے پروگرامز جن میں نوجوانوں کی صحت ، تعلیم اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے ، اپنی بھرپور سپورٹ کا بھی یقین دلاتے ہیں۔ جناب راشدمحمود خان، چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر ، ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رتگرز پاکستان اور ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے مسائل پر آگاہی اور نوجوان دوست صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہیے اور ہمارا مقصد نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے جہاں تک ہو سکے اپنی خدمات مہیا کرنا ہے۔ ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے نوجوانوں تک نوجوان دوست صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے گڈاپ ٹاؤن میں 15میڈکل کیمپس انعقا د پہلے ہی کر چکا ہے۔
اسکول کی طالبات نے ضلع وسطی کراچی اور ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی اس کاوش کو بہت سراہا اور اس بات پرزوردیا کے اس طرح کے پروگرامز تواتر کے ساتھ ہونے چاہیں اور ضلع وسطی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس یوتھ میڈیکل کیمپ سے تقریبا 100سے زائدطالبات نے استفادہ حاصل کیا۔یوتھ میڈیکل کیمپ کو کامیا ب بنانے میں ڈاکٹر رضیہ ، راشد ، رمشاء، کرشنا راجو، منیش اور حریم ماہی جمال نے بہت اہم کردار ادا کیا۔
 
عالمگیر سیفی
 
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر
0333-3697274

 

19th Oct 2016 Dmc Central News & Picture

19th Oct 2016 Dmc Central News & Picture

کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد معاشرے میں قیام امن کی ضمانت ہے۔ارشد وہرہ

نئی نسل کو مثبت سر گرمیوں میں مصروف رکھناانہیں برائیوں سے بچانا ہے۔ 
ریحان ہاشمی

 مورخہ۱۹ /اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی( اسپورٹس رپوٹر ) ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کسی بھی معاشرے میں قیام امن اور پیغام امن پھیلانے کی ضمانت ہوتی ہے۔ کیونکہ کھیل انسان کے درمیان محبت، اور باہمی تعلقات کو فروغ دیتے ہیں ۔ وہ اسپورٹس مینجمنٹ سسٹم کے زیر اہتمام عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں منعقدہ اسپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی حاضرین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اسپورٹس مینجمنٹ سسٹم کی جانب سے نئی نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کیلئے کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی خدمات خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ارشد وہرہ نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں کے بچے کسی بھی طرح سے پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں سے کم نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کی پزیرائی کی جائے اور انہیں تعلیمی اورکھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے مواقع فراہم کئے جائیں انہوں نے اسپورٹس منیجمنٹ سسٹم کی اس ایونٹ کے انعقاد میں سرکاری اسکولوں(DMC,KMC) شمولیت کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنا دراصل انہیں برائیوں اور منفی سرگرمیوں سے بچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں کو بھی بڑھاتا ہے جبکہ کھیل قوت برداشت میں بھی اضافہ کرتا ہے اس سلسلے میں کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد اور کھیلوں کو فروغ کا سامان مہیا کرنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قبل ازیں اسپورٹس مینجمنٹ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ندیم علی نے اپنی تنظیم کی خدمات اور غرض و مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ sports for Peace and Excellence) (انکی تنظیم کا نعرہ ہے، کیونکہ کھیل ہی امن اور کارگردگی میں اضافے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 جاری کردہ
عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)

0333-3697274




18th Oct 2016 DMC Central News & Picture

مورخہ۱۸ /اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی( )چیئرمین بلدیہ عالیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدا یت پرگزشتہ رات چلائی جانے والی کتا مار مہم میں تقریبا ۹۸۰کتے ہلاک کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی میں آ وارہ کتوں کی بہتات اور سگ گزیدگی کے واقعات رونما ہونے کی خبر پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں کتا مار مہم چلانے کے احکامات صادر کئے۔ کتا مار مہم کے دوران نیو کراچی زون میں ۲۸۰ کیپسول سے ۲۵۳، نارتھ ناظم آباد زون میں ۳۰۰ کیپسول سے ۲۳۷ ، گلبرک زون میں ۳۰۰ سے۲۱۷ ، لیاقت آباد زون میں ۳۰۰ کیپسول سے ۲۴۴ کتوں کو ہلاک کیا گیا ۔دریں اثنا ء ہلا ک ہونے والے کتوں کو بنا ئے گئے پوا ئنٹ سے ڈمپنگ گر ا ؤ نڈ تک پہنچا یا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے کتا مارمہم نہ چلنے کی وجہ سے آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا تھا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی عوام کو ریلیف پہچانے کے لئے فوری طور پر کتا مار مہم چلانے کے احکامات صادر کئے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں ریحان ہاشمی عوام کو بلدیاتی سہولیات بہم پہچانے کے لئے ہمہ وقت میدان عمل میں نظر آتے ہیں ۔

جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)
0333-3697274
 
KARACHI: In the wee hours of Tuesday, District Municipal Corporation (DMC) Central poisoned a significant number of stray dogs in Karachi, following reports of their rising population in the district.
According to DMC Central’s elected chairman, Rehan Hashmi of the Muttahida Qaumi Movement (MQM), around 1,050 stray dogs were poisoned to death. He claimed that the district administration was receiving complaints from the residents regarding the rising number of stray dogs in the area, after which they carried out the mass culling with the help of District Central deputy commissioner Capt (retd) Fariduddin Mustafa.
The number of dogs culled is only 40% of the total stray dogs present in District Central,” he claimed. He added that no such campaign had been carried out for years in the district and residents were complaining regarding the presence of such a huge number of dogs.
According to District Central information director Alamgir, the operation was carried out in four parts of the district – 257 dogs were culled in New Karachi, 244 dogs were poisoned in Gulberg, 237 in Liaquatabad and 217 dogs in North Nazimabad.
Alamgir said that 1,180 poisonous capsules were mixed in around 20 kilogrammes of gulab jamun (sweets) and were left in different areas, which were then consumed by the dogs that died later. “The corpses of the dogs were later shifted to landfill sites,” he said. Earlier in August this year, a similar activity was carried out in District South, when 800 stray dogs were poisoned to death.

17th Oct DMC Central News & Picture

بلدیہ وسطی کے تمام اسٹاف کو وقت پر تنخواہیں ادا کی جائے ۔ریحان ہاشمی 

ڈرائیورز حضرات کے لئے اوور ٹائم اور فری میڈیکل سہولتیں بھی مہیا کی جائیگی ۔ڈرائیور ز حضرات کے اجلاس سے خطاب
 

مورخہ۱۷ /اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی ( )چیئرمین بلدیہ عالیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کے تمام ملازمین کو بروقت تمخواہوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے انھوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے میں کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا اہم کردار کے حوالے سے بلائے گئے ڈرائیور حضرات کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،بریگیڈئر ڈاکٹر ارشد،ڈائریکٹر سینی ٹیشن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ادارے کے ہر فرد کو پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے ایوارڈ سے بھی نوزا جائیگا جبکہ کرپٹ اور نااہل افسران کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اجلاس ڈرائیورز حضرات نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو اپنے مسائل سے آگاہی دی اس موقع پر ڈرائیور حضرات نے تنخواہ کی ادائیگی بروقت ہونے کے ساتھ ساتھ اوور ٹائم اور گاڑیوں کی مینٹننس جیسے مسائل کاذکر کیا اس موقع پرچیئرمین ریحان ہاشمی نے فوری طور پر فنانس ڈپارٹ کو ہدایت جاری کی کہ وہ تمامملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو بروقت ادا کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں جبکہ اوور ٹائم کے معاملات بھی چند دن میں حل ہوجائیگے اس موقع پر انھوں بلدیہ وسطی کے تمام ملازمین کے لئے فری میڈیکل کا بھی عندیہ دیا انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی اداروں سے بات چیت ہورہی ہے جلد ہی ملازمین کو بہترین فری میڈیکل سہولتیں مہیا کرئیگے چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی جن مسائل کا شکار ہے وہ آپ سب بخوبی جانتے ہیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ یہ ایسا وقت ہے کہ ہم سب کو ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہوگا اس شہر کے لئے اس ضلع کے لئے انھوں نے کہا کہ اہلیان ضلع وسطی کو صاف و شفاف ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی خواندگی کے لحاظ سے بھی ایک حیثیت رکھتا ہے انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے ا س موقع پر ریحان ہاشمی نے بلدیاتی شعبوں کے لئے ملازمین کی پرخلوص خدمات کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ریحان ہاشمی نے کہا کہ غیر سیاسی ضلعی حکومتوں کے ماضی میں کئے گئے کام عوام کے لئے باعث پریشانی اور انتظامیہ کے لئے باعث شرمندگی بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو چند دن میں صاف کرنا نا ممکن نہیں مگر دشوار ضرور ہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند روز میں افسران و کارکنان کے تعاون سے ضلع وسطی کو کچرے سے پاک کر دینگے انھوں نے افسران سے حاصل کی جانے والی کارکردگی رپورٹ پر کہا کہ ابھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اگر بلدیہ وسطی کا ہرشعبہ اپنے دائرے اختیار میں رہتے ہوئے ایمانداری سے کام کرے تو وہ دن دور نہیں جب بلدیہ ضلع وسطی کراچی کے شفاف ترین ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ضلع بن کر ابھرے گا ۔۔۔
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)

0333-3697274




14th Oct 2016 DMC Central News & Picture

Chairman District Central Rehan Hashmi discussing with Heritage Foundation Executive Ms. Yasemeen Lari regarding Education system.

ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے تعلیم کوعام کیا جائے ۔ریحان ہاشمی

ٹیچرز ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کرئینگے ۔فرحت خان

مورخہ : ۱۴ / اکتوبر / ۲۰۱۶ ؁
کراچی ( ) چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے تعلیم کو عام کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ خواندگی ہماری نئی نسل کی تعمیر و ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے لئے مثبت اقدامات کئے جائیں وہ اپنے دفتر میں ہیریٹج فاؤنڈیشن (HERITAGE FOUNDATION ) کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر یاسمین لاری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ HERITAGE FOUNDATIO اورLBT ذریعے ( غیر سرکاری تنظیم) کے ذریعے بچوں اور خواتین میں خواندگی بڑھانے اور تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنے میں جو کام کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔اس موقع پر یاسمین لاری (ستارہ امتیاز،ستارہ حلال )نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو اپنی تنظیم کی جانب سے تعلیم عام کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور دیگر منصوبوں کے بارے میں آگاہی دی انہوں نے کہا کہ انکی تنظیم سرکاری اسکولوں کی ناگفتہ بہ حالت اور تعلیمی معیارسے فکر مند ہے اور چاہتی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں طلباء وطالبات کی حاضری کو بہتر بنایا جائے انہوں نے کسی بھی سرکاری اسکول کو گود لینے (Adopt) کے امکان کو ممکن قرار دیا ۔اس موقع پر سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی فرحت خان، بریگیڈئر ڈاکٹر راشد۔ مصدق حسین بیگ، میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ، ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی سہیل احمد ،موجود تھے،بعد ازاں یاسمین لاری بلدیہ وسطی کے اسکول سر آغا خان اسکول کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے اسکولوں کی حالت زار کے ساتھ ساتھ طریقہ تعلیم کو بھی بدلنا پڑئے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ بچوں کو تعلیم دینے کے لئے آڈیو ویجیل سسٹم کے ذریعے بچوں کو خصوصی تعلیم فراہم کرئیگا انھوں نے اسکول کی عمارت کو بہترین قرار دیا انھوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ مفت تعلیم ہونے کے باوجود طالب علموں کی تعداد کم ہے انھوں نے کہا سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے سا تھ ساتھ والدین سے بھی رابطے کو ممکن بنایا جائے اس موقع پر سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی فرحت خان نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے ٹیچرز ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیئے جائینگے بعد ازاں یاسمین لاری نے ناظم آباد میں قائم صبا اختر لائبریری کا دورہ کیا ،لائبریری میں موجود کتابوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں ۔ یاسمین لاری نے لائبریری کے لئے کتابوں کا تحفہ پیش کیا ۔ریحان ہاشمی نے بتایا کہ لائبریری میں نئی نسل کی دلچسپی کے لئے نئی کتابیں فراہم کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے وضح رہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے تعلیم کو پاکستانی قوم کے لئے زندگی صورت کا مسئلہ قرار دیا تھا کیونکہ تعلیم حاصل کرکے ہی ہم دوسری قوموں سے مقابلہ کرسکتے ہیں جدید دور کے مطابق تعلیم ہمیں ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرسکتی ہے یاسمین لاری کی تنظیم (HERITAGE FONDATION) بچوں اور خواتین کے لئے ساتھ ساتھ استاتزہ کی تربیت اور تعلیم کے لئے جو کوشش کررہی ہے وہ قابل تحسین عمل ہے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یاسمین لاری کے آمد کا شکر ادا کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کی جانب سے تعلیم کے میدان ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)
0333-3697274



13th Oct 2016 DMC Central News & Picture

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان ،فیصل سبزواری کی جلوس عزا میں شرکت

امام حسین کی شہادت حق کی ابدی فتح اور باطِل کی شکست کی واضح دلیل ہے: حق پرست اراکین اسمبلی

عزادارانِ حسین کو بلدیاتی سہولیات مذہبی عقیدت کے جذبہ کہ تحت مہیا کی جارہی ہیں: ریحان ہاشمی

مورخہ :۱۳؍اکتوبر ۲۰۱۶ ؁ء

کراچی ( ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان اور فیصل سبزواری کی فیڈرل بی ایریا بلاک ۱۷ مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل سے شہادت حسین کی یاد میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزا میں شرکت اس موقع پر بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، حق پرست ارکان اسمبلی، شیخ صلاح الدین ،جمال احمد،انور رضا بھی موجود تھے اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل مذہب و ملت انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ مسلمانوں کے مختلف عقائد رکھنے والوں کے درمیان محبت، اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے کے لئے ہمہ وقت میدان عمل میں ہے اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی نے جلوس کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواسۂ رسول امام حسین کی شہادت باطل کے خلاف حق کی ابدی فتح کی واضح دلیل ہے ۔آج صدیوں گزر جانے کے بعد بھی عالمِ اسلام اور تمام دنیا امام حسین کی شہادت کا غم مناتی ہے جبکہ یزید باطل اور ظالم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے مجالس اور جلوس کے منتظمین سے انکے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی اور حق پرست قیادت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان امت مسلمہ کے تمام مکتبہء فکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران بھی عزادارئ حسین کے دوران برادارانِ اسلام کے درمیان بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پیش پیش ہے ۔ قبل ازیں بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ نیو کراچی ونارتھ کراچی میں واقع مختلف امام بارگاہ سے شہادتِ امام حسین کی یاد میں نکالے جانے والے جلوسِ عزأ میں شرکت کی اس موقع پر،میونسپل کمشنرمھمد وسیم سومرو ،یونین کمیٹی کے چیئر مین و وائس چیئرمین ،شیعہ و سنی علماء ،رینجرز و پولیس کے افسران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی حدود میں جلوس، مجالس اور شہادتِ امام حسین کے یاد میں منعقد کئے جانے والے تمام پروگرامز میں عزادارنِ حسین کو بلدیاتی سہولیات نواسۂ رسول سے محبت اور مذہبی عقیدت و احترام کے جذبہ کے تحت فراہم کررہے ہیں۔ بعد ازاں حق پرست ارکان اسمبلی جمال احمد نے چیئرمین ریحان ہاشمی کے ہمراہ نارتھ کراچی سیکٹر 5C میں واقع امام بارگاہ آل محمد پر منعقدہ مجلس میں شرکت کی اور یہاں میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ پر عزادارن حسین کو دی جانے والی میڈیکل سہولتوں کا معائنہ کیاx xxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxx
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر ( بلدیہ وسطی)
0333-3697274



10th Oct 2016 DMC Central News & Picture

Chairman District Central Karachi Mr. Rehan Hashmi discussing with Iqra University Student delegation regarding Municipal assignment.

 

تعلیمی ادارے نوجوان نسل کو شعور و دانش عطا کرتے ہیں ۔ریحان ہاشمی 


اقراء یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر گفتگو 

مورخہ ؛ ۱۰/ اکتوبر ۲۱۰۶ء ؁

کراچی ( )چیئر مین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی تعلیمی سرگرمیاں معاشرے کے لئے خوش آئند ہوتی ہے جبکہ تعلیمی ادارے نئی نسل کو شعور اور دانش عطا کرتے ہیں ان خیلات کا اظہار انہوں نے اقراء یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفگو کرتے ہوئے کیا ۔مزکورہ یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کے وفد نے ڈائریکٹر اکیڈمک سلمان عباسی کی سربراہی میں ضلع وسطی کے تعلیمی دورے تھے اقرا یونیورسٹی کے وفد نے چیئرمین ریحان ہاشمی سے بلدیاتی امور سے متعلق یونیورسٹی اسائمنٹ کے سلسلے میں ملاقات کی اس موقع پر ریحان ہاشمی نے طلباو طالبات کو اپنے دفتر میں خوش آمدید کہا اور انکے اسائمنٹ میں معاون ہر قسم کی ممکنہ تعاون کی پیشکش کی ریحان ہاشمی نے اس بات کو سراہا کہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات بلدیاتی اداروں کے طریقہء کار ،وسائل اور مسائل کے بارے میں تحقیقاتی کام کر رہے ہیں انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس اسائمنٹ کی تیاری کے بعد بلدیہ وسطی کی کارکردگی عوام الناس کے سامنے بطریقہ احسن پیش کی جاسکے گی قبل ازیں وفد کے سربراہ ڈائریکٹر اکیڈمک سلمان عباسی نے ریحان ہاشمی سے اپنا اور اپنے وفد کا تعارف کرایا اور اپنی آمد کے مقاصد اور اسائمنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا انھوں نے بتایا کہ اقرا یونیورسٹی ضلع وسطی میں موجودہ سیاسی منتخب قیادت میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی خدمات کا دائرہ کار ،انکے دستیاب وسائل اور ضلع وسطی کو درپیش مالی و دیگر مسائل کے بارے میں ریسرچ اسائمنٹ تیار کر رہے ہیں انھوں نے چیئرمین ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے نا صرف طلباء کو کو عزت دی بلکہ اپنے پورے ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

جاری کردہ 

عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی) 

0333-3697274
 


 



9th Oct 2016 DMC Central News & Picture


ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ضلع وسطی میں تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے حوالے سے پروگرامز کی بریفنگ


ضلع وسطی نے تعلیم ، صحت اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے جامع پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔ ، چیئر مین ضلعی وسطی ریحان ہاشمی

ضلع وسطی کی عوام کی فلاح کے لئے ہر پروگرام کو ترجیحی بنیادوں پر سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔چئیرمین ضلع وسطی 

کراچی۔ 09اکتوبر 2016

کراچی ( ) ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے ضلع میں تعلیم، صحت اور نوجوانوں کی فلا ح و بہبود کے حوالے سے ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اور نوجوانوں کے لئے پروگرامز کی بریفنگ کا انعقاد ضلع وسطی کے کانفرنس ہال میں کیا ۔ تقریب کا بنیادی مقصد ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ کے سا تھ ان پروگرامز کی تفصیلات شئیر کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز کرتے ہوئے ، ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر جناب راشد محمود خان نے پروگرامز کی تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ، کہ ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اور سپورٹ کے ساتھ اسکول اور آؤٹ آف اسکول نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی تنظیم کم مدتی اور طویل مدتی پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ساتھ ہی بہت سی مزیدتنظیموں کو بھی ضلع وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ منسلک کریں گے جو ان پروگرامز پر کام کر رہی ہیں۔فوری طورپر اسکول کے بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، اسکول کے بچوں کے لئے مختلف کمپیٹیشن کا انعقاد ، اور نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔، چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کے ضلع وسطی کے نوجوانوں کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پلاننگ فیز مکمل کر لیا ہے اور بہت جلد اس پر عملدرآمد شروع کرنے والے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ٹیم پلئیر ہیں اور یہ تمام نوجوان میری ٹیم ہیں، اور ان کے ساتھ مل کر پاکستا ن کی، کراچی کی اور خاص ضلع وسطی کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام پروگرامز میں اپنے ہر طرح کے تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔
اس تقریب میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن کا تعلق ضلع وسطی کراچی کے مختلف علاقوں اور تنظیموں سے تھا ۔۔
نوجوانوں نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی اس کاوش کو بہت سراہا اور اس بات پر ذوردیا کے اس طرح کے پروگرامز تواتر کے ساتھ ہونے چاہیں اور ضلع وسطی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔




جاری کردہ عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی) 

03333697274 




8th Oct 2016 DMC Central News & Picture

بوہرہ برادری کے وفد کی ریحان ہاشمی سے ملاقات 

بلدیہ وسطی تمام مسلمانوں کے مکاتب فکرکو بلا تفریق سہولتیں بہم پہنچا رہی ہے ۔وفد سے گفتگو


مورخہ :۰۸/ اکتوبر ۶ ۲۰۱ء ؁


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی میں محرم الحرام کے دوران مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو بلا تفریق بلدیاتی سہولتیں بہم پہنچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے بوہری برادری کے روحانی پیشوا شیخ عباس بھائی عامل صاحب کی قیادت میں بوہرہ برادری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، بوہرہ برادری کے شیخ سیف الدین ،شیخ زوہیب ،حکیم جوہر سورتی اور یونین کمیٹی 18 کے چیئرمین مظہر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر بورہ برادری کے وفد نے ریحان ہاشمی کو محر الحرام کے دوران مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں تعاون کی درخواست کی جبکہ علاقائی مسائل کے سلسلے میں بھی آگہی فراہم کی انھوں نے چیئرمین ریحان ہاشمی کی جانب سے ضلع وسطی میں بوہری برادری کو محرم الحرام میں دی جانے والی سہولتوں کی فراہمی خاص طور پر جمات خانہ کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کرنے پر بلدیہ وسطی کا شکریہ ادا کیا ریحان ہاشمی نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ بلدیہ وسطی محرم الحرام کے دوران مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے ساتھ ہم آہنگی کا برتاؤ رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی بوہری برادری کے افراد کو مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون مہیا کرے گی انھوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ پہلے ہی مسجد و امام بارگاہوں اور جماعت خانہ کے اطراف صفائی ستھرائی بہتر کے انتظامات کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی بوہرہ برادری کے افراد رہائش پزیر ہیں ان تمام علاقوں میں خصوصی صفائی کے انتظامات بھی کر رہے ہیں اس موقع پر وفد کے ارکان نے چیئرمین بلدیہ وسطی کا محرم الحرام کے دوران بوہرہ برادری کو خصوصی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا 


جاری کردہ عالمگیر سیفی 
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر 
03333697274


5th Oct 2016 Dmc Central News & Picture


مورخہ ۰۵/اکتوبر 2016 

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزادارن حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عزاداران حسین کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی سست روی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔وہ نارتھ کراچی 5.C 3 میں واقع مسجد و امام بارگاہ آل محمد کی انتظامیہ کے ساتھ جلوس کی گزر گاہوں پر بلدیہ وسطی کی جانب سے دی جانے والی بلدیاتی سہولیات کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر ایم۔کیو۔ایم پاکستان کے ارکان صوبائی اسمبلی وسیم قریشی،جمال احمد ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،امام بارگاہ کے منتظمین اور نیو کراچی مسجد و امام بارگاہ کے فوکل پرسن عباس بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود اہلیان ڈسٹرکٹ سینٹرل کو بہتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں اس موقع پر انھوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتطامی اور ترقیاتی کام باہمی مشاورت سے انجام دیئے جائے تاکہ عزاداران حسین کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول نہ ھو اس موقع پر انہوں نے جلوس کی گزرگاہ پر کئے جانے والے پیج ورک کے کام کا بھی معائنہ کیااس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے ارکان اسمبلی کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر روڈ کارپیٹنگ ،پیج ورک،اسٹریٹ لائٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کے مختلف علا قوں سے برآمد ہو نے والے ماتمی جلوسوں کے راستوں پر مکمل روشنی اورصفا ئی ستھرائی ودیگر انتظا ما ت کو مکمل کر نے کے سا تھ سا تھ ہر قسم کے تجا وزات اور روکاوٹو ں کا بھی خا تمہ کر دیا گیا ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عشرہ محرم الحرام کے دورا ن عزاداروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے اپنے تما م دستیاب و سائل اور افرادی قوت کو استعمال میں لارہی ہے اورمین شاہراوں کی مرمت کے علا وہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر پیچ ورک کے ساتھ ساتھ مسا جد وامام با ر گاہوں کے اطراف لائٹوں کی فراہمی و درستگی ، اندرونی گلیوں کی صفا ئی ستھرائی کے کاموں اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے پر بھی خصو صی تو جہ دی جا رہی ہے،بلدیہ وسطی عشرہ محرم میں عزداران کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کے چاروں زونوں میں خصو صی کیمپ قائم کیئے جائنگے جہا ں عزادران کے لئے پینے کا پا نی و شربت کا انتظام کیا جا ئے گا ۔


جاری کردہ عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)
03333697274 

3rd Oct 2016 DMC Central News & Picture

3rd Oct 2016 DMC Central News & Picture


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ صنعت کاروں کے تعاون سے بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے معاملات بہتر بنائے جاسکتے ہیں جبکہ صنعت کار ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، انڈسٹریل ایریا صفائی کے سلسلے میں انکا تعاون اہم کردار ادا کرے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نیو کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے عہدے داران سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب پریزیڈنٹ ،مسٹر اختراسماعیل سینیئر وائس پریزیڈنٹ مسٹر نسیم اختر ،وائس پریزیڈنٹ مسٹر رانا محمد یسین ،میونسپل کمشنر سینٹرل محمد وسیم سومرو اور انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی صفائی ستھرائی ، سڑکوں کی حالت زار کا جائزہ لیا انہوں نے نیو کراچی میں قائم NKATIکے دفتر کا دورہ کیا ایسوسی ایشن کے عہدداران کے بلدیاتی مسائل پر گفتگو کی اس موقع پر انہوں نے صنعت کاروں سے کہا کہ بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں تو نیوکراچی صنعتی ایریا کو کوڑا کرکٹ با آسانی سے پاک کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کی بلدیہ وسطی کووسائل کی کمی کا سامنا ہے،موٹروہیکل ڈپارٹ میں بہت سی گاڑیا ں مرمت نہ ہونے کے باعث نا قابل استعمال ہیں ، اگر صنعت کار گاڑیوں کی مرمت کرانے میں مدد کریں تو بلدیہ وسطی ان پر شکریہ کے ساتھ ساتھ ان کے اشتہارات بھی آویزاں کرادے گی اور اس تعاون کا اصل مقصد صنعتی علاقے کو کوڑا کرکٹ سے پاک کرکے صاف و شفاف بنانا ہےNKATI کے صدر نے ریحان ہاشمی کو صنعت کاروں کی جا نب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ صنعت کار برادری عوامی بھلائی کے ہر کام میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے کیونکہ بلدیاتی ادارے رہاشی علاقوں کے ساتھ ساتھ صنعتی علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کے عمل کو جاری رکھیں ۔واضح رہے کہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریاکہ کچھ علاقوں میں کوڑا کرکٹ موجود ہے اس کی وجہ بلدیہ وسطی کے پاس وسائل کی کمی ہے تاہم چیئر مین ریحان ہاشمی نے صنعت کاروں سے ملاقات کرکے بلدیہ وسطی کی مرمت طلب گاڑیوں کوقابل استعمال بنانے میں صنعت کار وں سے تعاون کی توقع رکھتے ہوئے انہیں ان گاڑیوں کی مرمت کے بعدمرمت کرانے والے اداروں کے اشتہارات ان گاڑیوں پر لگائے جائیگے تاکہ عوام جان سکیں کہ بلدیہ وسطی کی کارکردگی میں صنعت کار بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔