مورخہ:۲۲ /اکتوبر۲۰۱۶ء
کراچی( ) حق پرست اپوزیشن لیڈر و رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر معاشرے اور ملک کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے ایسا کام کریں جس کے مثبت نتائج نظر آئیں صرف زبانی گفتگو ترقی کا باعث نہیں ہوتی اسکے لئے عملی مظاہرہ نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کانفرنس ہال میں رضوان جعفرکی سربراہی میں مختلف تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ،معاشرے کی درستگی کے لئے نوجوانوں کے کردار کی تعمیر ضروری ہے انھوں نے کہا کہ اگر نوجوان متحد ہوکر عوامی فلاح بہبود کے کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ معاشرے میں برائیوں کا خاتمہ نہ ھو اور پر امن معاشرہ قائم نہ ہو سکے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ ضلع وسطی میں عوامی فلاح بہبود کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تعمیرو تربیت کے مختلف منصوبوں پر کام کرسکتی ہے بلدیہ وسطی کی انتظا میہ ہر ممکن تعاون کریگی ریحان ہاشمی نے یوتھ پارلیمنٹ کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مثبت پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں وہ اپنی فنی اور تعلیمی صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت انداز تبدیلی لاسکتے ہیں اس موقع پر فاؤنڈر آف یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر نے یوتھ پارلیمنٹ کے قائم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ ملکر معاشرے میں بہتر تبدیل لانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران پاکستان میں تعلیم،انوائرمنٹ ،صحت و صفائی کے علاوہ مختلف شعبوں میں کام کرہی ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کے ہر ضلع کو 100 یوتھ پارلیمنٹرین مہیا کر سکتے ہیں جو کہ بلا معاوضہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے گے انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بے راہ روی سے روکنے کے لئے ضروری ہے کہ انھیں فائدہ مند مثبت سرگرمیوں میں مصروف کیا جائے یوتھ پارلیمنٹ اس سلسلے میں کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس کے تحت نوجوانوں کو نا صرف باہمی محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیا جائے گا بلکہ انھیں ایسی سرگرمیوں میں شامل کیا جائیگا جس سے نہ صرف قوم و ملت بلکے خود ان کو بھی ب فائدہ پہنچے گا ،قبل ازیں یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان نے خواجہ اظہار الحسن کو فردا فردا اپنا تعارف کرایا اور اپنے منصوبوں پر بریفنگ دی اجلاس کے اختتام پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے خواجہ اظہار الحسن اور یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور بلدیہ وسطی کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی
جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)
0333-3697274