13th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی(  )آ ذادی کی قدر کوئی اُن سے پوچھے جنہوں نے مُلک کے لئے قربانیاں دیں اور اپنا سب کُچھ ملک کے خاطر قربان کر دیا ہم بہت خوش نصیب ہیں کے ہمیں آ ذاد ملک کی نعمت حاصل ہوئی اس آ ذادی کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے تاکہ ہمارا ملک دنیا کے نقشے پر ہمیشہ قائم و دائم رہے ۔ان خیالات کا اظہار مئیر کراچی وسیم اختر نے عید گاہ کرکٹ گراو¿نڈ ناظم آ با د میں جشن آ ذادی کے حوالے سے ہونے والے کرکٹ میچ کا افتتاح کے موقع پر کیا ،اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ممبران صوبائی اسمبلی جمال احمد ،محفوظ یار خان بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے ۔واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے جشن آ ذادی کی تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہوچُکا ہے ،اس ضمن میں ضلع وسطی میں مختلف تقریبات جن میں کلچر شو ،تقریری ،ملی نغموں کے مقابلے اور محکمہ تعلیمات بلدیہ وسطی کی جانب سے خوبصورت اور رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختراور دیگر مہمانوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران جشن آ ذادی کے حوالے سے کیک کاٹا اورگراو¿نڈ میں قائم Wall of Peace پر جشن آ ذادی کے حوالے سے اپنے Commentsلکھے۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پاکستان واحد ریاست ہے جس نے نظریے کی بنیا د پر جغرافیہ حاصل کیا انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے حوالے سے ایک عام تاثر یہ ہے کہ قراردار پاکستان کے پیش کئے جانے اور اس کی منظوری سے شروع ہرکر 14اگست 1947 کے مختصر ترین عرصہ میں یہ معجزہ رونما ہوا لیکن تاریخ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان صدیوں پر محیط کوششوں ،ریا ضتوں ،شب بیداریوں کے ساتھ ساتھ شہادتوں کا ثمر ہے ،ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم پاکستان کو مضبوط بنائیں




13th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی(  )بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولتوںکی فراہمی کو ممکن بنا نے کےلئے دن رات کام کررہی ہے۔ جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی ستھرائی اور ترقیاتی کاموںکو جاری رکھا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آبادبلاک M میںرات کو جاری صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے دوران کیا ۔ اس موقع چیئرمین یونین کمیٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد کی مختلف یونین کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی لائٹ کے انتظامات کا معائنہ کیا ، اورمارکیٹ میں قائم تجاوزات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر عوام کی کثیرتعدادنے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے میں قائم تجاوزات اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جلد شروع کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی تعمیر ،تزین وآرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔محدود وسائل کے باوجود ہم ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم '' سرسبز انقلاب شجر کاری '' مہم کے زریعے بلدیہ وسطی کو گرین کر دیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنایا جارہا ہے ۔مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اورڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔



12th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی(  ) درخت آکسیجن حاصل کرنے کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے ۔ محدود وسائل میں رہتے ہوئے بلدیہ وسطی نے '' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کا آغاز کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے بلدیہ وسطی کی عوام اور طالب علم بڑھ چڑھ کے اس میں حصہ لیں اور درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام سلوگن کے ساتھ '' سرسبز انقلاب شجر کاری مہم ''کو کامیاب بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی سیکٹر 5-M میں KID's PARADISE ACADEMY میںطلباءکے ہمراہ پودا لگانے کے بعد کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسکول پرنسپل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہر شخص اپنی قومی و مذہبی ذمہ داری کو پورا کرے اور اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیںا نہوںنے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے کراچی کو اون کرتے ہوئے عوام کو ممکنہ سہولتیں اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیںتاکہ ضلع وسطی کا ہر شہری خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس شہر کو صاف ستھرا ءبنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور انشاءاللہ عوام کے تعاون سے بہت جلد ضلع وسطی کو اس ملک کا صاف و شفاف ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنا دیں گے۔انہوں نے اسکول کے طلباءو طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جشن ِ آزادی کے موقع پر قومی پرچم اور جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائیں اور اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لیں وہ پودا درخت بن کرجہاں لوگوں کو سایہ فراہم کرے گا وہیں آپ کو اپنے پیاروں کی محبت کا احساس بھی دلاتا رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کے مختلف جگہوں پر ابتک7000 ہزارسے زائد پودے لگائے جا چکے ہیںاور دسمبر تک انشاءاللہ ہم اپنے مقررہ ہدف کو حاصل کرتے ہوئے ضلع وسطی میں ایک لاکھ پودے لگا چکے ہونگے۔




11th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( ) پاکستان سے محبت ہمیں وراثت میں ملی ہے ہمارے بزرگوں نے تحریک پاکستان میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے قربانیاں دیں، ہم اُن قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ہمیں مضبوط پاکستان کی تعمیر کرنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ کلچر شو کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی ،ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد ،طلباءو طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس پروگرام میں محکمہ تعلیم لیاقت آباد زون کی جانب سے خوبصورت ملی نغموں اور ٹیبلو کے زریعے پاکستانی ثقافت کو اُجاگر کیا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ پاکستان مختلف قوموں کا خوبصورت گلدستہ ہے ۔انہوں نے تاریخ کے اوراق پلٹتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان میں اساتذہ اور طلباءکا اہم کردار ہے ۔اس ضمن میں قیام پاکستان کے بعد ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اُس روز پڑھ گئی تھی جس روز سر سید احمد خان نے محمڈن اسکول اور علی گڑھ کالج کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ مسلمانوں کو جدید علوم کی طرف راغب کرکے سر سید احمد خان نے آزادی پاکستان کی بنیاد رکھی ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ پاکستان ایک کہکشاں کانام ہے جس میں یہ پانچ ستارے نہ ہوں تو یہ کہکشاں مکمل نہیں ہوتی اورآزادی پاکستان پانچ قوموں کی محنتوں کا ثمر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے معماروںکو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان کی قیادت ہونہار اور قابل نوجوانوں کے پاس ہو جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔





10th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی ( ) سرسبز انقلاب شجرکاری مہم سے جہاں موسم اور شہرکے ماحول میں نمایاں تبدیلی واقع ہوگی وہیں کراچی کے شہریوں کے مزاج میں بھی مثبت تبدیلی رونما ہو گی شہر کو آلودگی سے پاک رکھنا ہے تو زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہونگے ،موسم کی تبدیلی اور اُس سے پیدا ہونے والے اثرات سے نمٹنے کےلئے پوری دنیا میں سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون میں قائم نرسری میں '' سر سبز انقلاب شجر کاری '' مہم کے لئے تیار کئے جانے والے پودوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف،ڈسٹرک کونسلر ز سعد ملک ،اور سید عمار عباس بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ '' سر سبز انقلاب شجر کاری '' مہم کا بنیادی مقصد ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنا اور اپنی آنے والے نسلو ں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگاو ¿ اپنے پیاروں کے نام سے بلدیہ وسطی میں شروع کی جانے والی سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کو عوام کی بھر پور پزیرائی حاصل ہو رہی ہے اور لوگ اپنے پیاروں کے نام سے پودے لگا رہے ہیںاور اس ضمن میں نیشنل انوائرمنٹ فورم فار ہیلتھ نے چیئرمین بلدیہ وسطی کی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی خدمات پر انہیں بہترین کارکردگی کاایوارڈ دیا ہے ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے 20 جولائی سے شروع ہونے والی سر سبز شجر کاری مہم میں اب تک 16000 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں اورماہ ِ اگست کے آخر تک 25000 ہزار پودے لگا ئے جائیں گے اور سال کے اختتام تک ایک لاکھ پودے لگادیئے جائیں گے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی آبیاری کےلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے زریعے یومیہ پچاس ہزار گیلن پانی حاصل کیا جارہا ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر ہر شہری اپنے پیاروں کے نام کا پودا لگا کر سر سبز انقلاب شجر کار ی مہم کا حصہ بنے تاکہ آنے والے وقت میں یہ پودے ماحول کو صاف ستھراءکرنے میں معاون ثابت ہوں ۔انہوں نے کہا کہ درخت سایہ اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں جو انسانی صحت کےلئے بے حد مفید ہیں ۔    






9th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release