10th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( ) پاکستان سے محبت ہمیں وراثت میں ملی ہے ہمارے بزرگوں نے تحریک پاکستان میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے قربانیاں دیں، ہم اُن قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ہمیں مضبوط پاکستان کی تعمیر کرنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ کلچر شو کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی ،ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد ،طلباءو طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس پروگرام میں محکمہ تعلیم لیاقت آباد زون کی جانب سے خوبصورت ملی نغموں اور ٹیبلو کے زریعے پاکستانی ثقافت کو اُجاگر کیا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ پاکستان مختلف قوموں کا خوبصورت گلدستہ ہے ۔انہوں نے تاریخ کے اوراق پلٹتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان میں اساتذہ اور طلباءکا اہم کردار ہے ۔اس ضمن میں قیام پاکستان کے بعد ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اُس روز پڑھ گئی تھی جس روز سر سید احمد خان نے محمڈن اسکول اور علی گڑھ کالج کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ مسلمانوں کو جدید علوم کی طرف راغب کرکے سر سید احمد خان نے آزادی پاکستان کی بنیاد رکھی ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ پاکستان ایک کہکشاں کانام ہے جس میں یہ پانچ ستارے نہ ہوں تو یہ کہکشاں مکمل نہیں ہوتی اورآزادی پاکستان پانچ قوموں کی محنتوں کا ثمر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے معماروںکو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان کی قیادت ہونہار اور قابل نوجوانوں کے پاس ہو جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔





10th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release