11th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( ) درخت آکسیجن حاصل کرنے کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے ۔ محدود وسائل میں رہتے ہوئے بلدیہ وسطی نے '' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کا آغاز کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے بلدیہ وسطی کی عوام اور طالب علم بڑھ چڑھ کے اس میں حصہ لیں اور درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام سلوگن کے ساتھ '' سرسبز انقلاب شجر کاری مہم ''کو کامیاب بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی سیکٹر 5-M میں KID's PARADISE ACADEMY میںطلباءکے ہمراہ پودا لگانے کے بعد کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسکول پرنسپل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہر شخص اپنی قومی و مذہبی ذمہ داری کو پورا کرے اور اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیںا نہوںنے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے کراچی کو اون کرتے ہوئے عوام کو ممکنہ سہولتیں اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیںتاکہ ضلع وسطی کا ہر شہری خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس شہر کو صاف ستھرا ءبنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور انشاءاللہ عوام کے تعاون سے بہت جلد ضلع وسطی کو اس ملک کا صاف و شفاف ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنا دیں گے۔انہوں نے اسکول کے طلباءو طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جشن ِ آزادی کے موقع پر قومی پرچم اور جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائیں اور اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لیں وہ پودا درخت بن کرجہاں لوگوں کو سایہ فراہم کرے گا وہیں آپ کو اپنے پیاروں کی محبت کا احساس بھی دلاتا رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کے مختلف جگہوں پر ابتک7000 ہزارسے زائد پودے لگائے جا چکے ہیںاور دسمبر تک انشاءاللہ ہم اپنے مقررہ ہدف کو حاصل کرتے ہوئے ضلع وسطی میں ایک لاکھ پودے لگا چکے ہونگے۔
11th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release