13th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )آ ذادی کی قدر کوئی اُن سے پوچھے جنہوں نے مُلک کے لئے قربانیاں دیں اور اپنا سب کُچھ ملک کے خاطر قربان کر دیا ہم بہت خوش نصیب ہیں کے ہمیں آ ذاد ملک کی نعمت حاصل ہوئی اس آ ذادی کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے تاکہ ہمارا ملک دنیا کے نقشے پر ہمیشہ قائم و دائم رہے ۔ان خیالات کا اظہار مئیر کراچی وسیم اختر نے عید گاہ کرکٹ گراو¿نڈ ناظم آ با د میں جشن آ ذادی کے حوالے سے ہونے والے کرکٹ میچ کا افتتاح کے موقع پر کیا ،اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ممبران صوبائی اسمبلی جمال احمد ،محفوظ یار خان بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے ۔واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے جشن آ ذادی کی تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہوچُکا ہے ،اس ضمن میں ضلع وسطی میں مختلف تقریبات جن میں کلچر شو ،تقریری ،ملی نغموں کے مقابلے اور محکمہ تعلیمات بلدیہ وسطی کی جانب سے خوبصورت اور رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختراور دیگر مہمانوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران جشن آ ذادی کے حوالے سے کیک کاٹا اورگراو¿نڈ میں قائم Wall of Peace پر جشن آ ذادی کے حوالے سے اپنے Commentsلکھے۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پاکستان واحد ریاست ہے جس نے نظریے کی بنیا د پر جغرافیہ حاصل کیا انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے حوالے سے ایک عام تاثر یہ ہے کہ قراردار پاکستان کے پیش کئے جانے اور اس کی منظوری سے شروع ہرکر 14اگست 1947 کے مختصر ترین عرصہ میں یہ معجزہ رونما ہوا لیکن تاریخ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان صدیوں پر محیط کوششوں ،ریا ضتوں ،شب بیداریوں کے ساتھ ساتھ شہادتوں کا ثمر ہے ،ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم پاکستان کو مضبوط بنائیں
13th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release