12th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
12th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولتوںکی فراہمی کو ممکن بنا نے کےلئے دن رات کام کررہی ہے۔ جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی ستھرائی اور ترقیاتی کاموںکو جاری رکھا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آبادبلاک M میںرات کو جاری صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے دوران کیا ۔ اس موقع چیئرمین یونین کمیٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد کی مختلف یونین کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی لائٹ کے انتظامات کا معائنہ کیا ، اورمارکیٹ میں قائم تجاوزات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر عوام کی کثیرتعدادنے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے میں قائم تجاوزات اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جلد شروع کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی تعمیر ،تزین وآرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔محدود وسائل کے باوجود ہم ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم '' سرسبز انقلاب شجر کاری '' مہم کے زریعے بلدیہ وسطی کو گرین کر دیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنایا جارہا ہے ۔مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اورڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔
12th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release