16th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی(  ) قائد اعظم نے مسلمانوں کے خواب کی تعبیر و تصویر پاکستان کی صورت میں دی ،اب اس تصویر میں مقاصد پاکستان کے رنگ بھر نا ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی فیڈرل بی ایریا میں قائم ہیپی پیلس اسکول میں جشنِ آزادی کے حوالے منعقدہ تقریب میں بچوں سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 28 کے چیئرمین ،اسکول پرنسپل و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن جوش و خروش سے مناتی ہیں ، آذادی ہم نے تحفے میں حاصل نہیں کی، اس کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں ہمارا فرض ہے کہ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو رائگاں نہ جانے دیںاور مضبوط و روشن پاکستان کی تعمیر کریں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جن میں تقریری مقابلے ،ٹیبلو،ملی نغمے بچوں میںوطن سے محبت کا احساس پیدا کرتے ہیں اور جذبہ حب الوطنی بیدار کرتے ہیں ۔ اس موقع پر بچوں کی جانب سے ملی نغموں کے ساتھ ساتھ ٹیبلوز اور تقریر بھی کی گئیں اس موقع پر مقررین نے قیام پاکستان کے لئے قائد عظم محمد علی جناح اور ان کے رفقائے کار کی خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی ۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بچوں میں مقابلہ ملی نغمہ کرانا اسکول کی انتظامیہ کا اچھا اقدام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہونہار طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ، جذبہ حُب الوطنی سے سرشار یہ بچے پاکستان کا اثاثہ ہیں جنہیں مستقبل میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ،اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنا ہے ،طلباءو طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دیں ۔




16th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی(  )خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، معاشرے کے ہر صحت مند افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسپیشل بچوں کی پریشانیوں کو ختم کرنے اور ان معصوم پھولوں کےلئے آسانیاں فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی نے آزاد فاو¿نڈیشن کی جانب سے جشن ِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ آزاد فاو¿نڈیشن کی انتظامیہ کے علاوہ مختلف NGO,s کے نمائندے بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کے حوالے سے اب تک جن تقریبات میں شرکت کی ہے اُن میں سب سے خوبصورت تقریب ان معصوم بچوں کی ہے ،اس تقریب میں شرکت کرکے جوخوشی مجھے محسوس ہوئی وہ الفاظوں کی محتاج نہیںہے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے نازک پھول کی مانند ہیں،ان کی خوشیاں اور مسکراہٹیںقومی اثاثہ ہیں۔ان معصوم پھولوں کی حفاظت معاشرے کے ہر صحت مند فرد کی ذمہ داری اور فریضہ ہے ۔اگر ہر فرد اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے اپنے فرض کو سر انجام دے تو کل یہ بچے ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے اس موقع پر اسپیشل بچوںکے ہمراہ پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹا ،اسپیشل بچوں نے ٹیبلو،ملی نغمے پیش کئے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں اسپیشل بچوں کوحکومتی سطح پر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں پبلک سروسز اداروں،ہسپتالوں ،ریلوے اسٹیشن ،ایئر پورٹس پر اسپیشل پرسن کے لئے علیحدہ کاو¿نٹر مخصوص ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے ہماری حکومت بھی اسپیشل بچوں کو اس قسم کی سہولیات فراہم کرے۔




15th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) آزادی ایک نعمت ہے اور یہ نعمت صرف اللہ تعالیٰ کی عطاہے وگرنہ دنیا میں قومیں صدیوں غلامی کی زندگی گزارتی ہیں تب کہیں جاکر آزادی کا سورج دیکھنے کو ملتاہے۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل محمد ریحان ہاشمی نے اپنے آفس میں یومِ آزادی کی تقریب کے آغاز پر پرچم کشائی کے بعدحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ برِ صغیر کے مسلمانوں نے تقریبا ً ایک صدی تک آگ اور خون کے سمندر سے گزر کر ۴۱اگست ۷۴۹۱ءکو قائدیِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں دنیا کے نقشے پر پاکستان کو ایک حقیقت کا روپ دے کر تمام دنیا کوحیران کردیا۔آج ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے جی رہے ہیں تو یہ اُن شہیدوں کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوںنے اس جدوجہد میں اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کیا۔اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ملک کو کرپشن اور بدعنوانی سے پاک رکھیں اور دنیا میں اس کا نام بلند کریں۔ اس موقع پر وائس چئیرمین ڈی ایم سی سینٹرل سید شاکر علی نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے ۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت اپنی جان سے زیادہ کریں اور اگر وقت پڑے تو اپنے وطن پر اپنی زندگی قربان کرنے سے گریز نہ کریں۔ بعد ازاں اسکول کی طالبات نے تحریک پاکستان کے حوالے سے ملی نغمے اورٹیبلو بھی پیش کئے .۔ 





14th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی(  )آ ذادی کی قدر کوئی اُن سے پوچھے جنہوں نے مُلک کے لئے قربانیاں دیں اور اپنا سب کُچھ ملک کے خاطر قربان کر دیا ہم بہت خوش نصیب ہیں کے ہمیں آ ذاد ملک کی نعمت حاصل ہوئی اس آ ذادی کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے تاکہ ہمارا ملک دنیا کے نقشے پر ہمیشہ قائم و دائم رہے ۔ان خیالات کا اظہار مئیر کراچی وسیم اختر نے عید گاہ کرکٹ گراو¿نڈ ناظم آ با د میں جشن آ ذادی کے حوالے سے ہونے والے کرکٹ میچ کا افتتاح کے موقع پر کیا ،اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ممبران صوبائی اسمبلی جمال احمد ،محفوظ یار خان بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے ۔واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے جشن آ ذادی کی تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہوچُکا ہے ،اس ضمن میں ضلع وسطی میں مختلف تقریبات جن میں کلچر شو ،تقریری ،ملی نغموں کے مقابلے اور محکمہ تعلیمات بلدیہ وسطی کی جانب سے خوبصورت اور رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختراور دیگر مہمانوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران جشن آ ذادی کے حوالے سے کیک کاٹا اورگراو¿نڈ میں قائم Wall of Peace پر جشن آ ذادی کے حوالے سے اپنے Commentsلکھے۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پاکستان واحد ریاست ہے جس نے نظریے کی بنیا د پر جغرافیہ حاصل کیا انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے حوالے سے ایک عام تاثر یہ ہے کہ قراردار پاکستان کے پیش کئے جانے اور اس کی منظوری سے شروع ہرکر 14اگست 1947 کے مختصر ترین عرصہ میں یہ معجزہ رونما ہوا لیکن تاریخ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان صدیوں پر محیط کوششوں ،ریا ضتوں ،شب بیداریوں کے ساتھ ساتھ شہادتوں کا ثمر ہے ،ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم پاکستان کو مضبوط بنائیں




13th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی(  )بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولتوںکی فراہمی کو ممکن بنا نے کےلئے دن رات کام کررہی ہے۔ جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی ستھرائی اور ترقیاتی کاموںکو جاری رکھا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آبادبلاک M میںرات کو جاری صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے دوران کیا ۔ اس موقع چیئرمین یونین کمیٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد کی مختلف یونین کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی لائٹ کے انتظامات کا معائنہ کیا ، اورمارکیٹ میں قائم تجاوزات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر عوام کی کثیرتعدادنے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے میں قائم تجاوزات اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جلد شروع کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی تعمیر ،تزین وآرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔محدود وسائل کے باوجود ہم ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم '' سرسبز انقلاب شجر کاری '' مہم کے زریعے بلدیہ وسطی کو گرین کر دیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنایا جارہا ہے ۔مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اورڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔



12th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release