16th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( ) قائد اعظم نے مسلمانوں کے خواب کی تعبیر و تصویر پاکستان کی صورت میں دی ،اب اس تصویر میں مقاصد پاکستان کے رنگ بھر نا ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی فیڈرل بی ایریا میں قائم ہیپی پیلس اسکول میں جشنِ آزادی کے حوالے منعقدہ تقریب میں بچوں سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 28 کے چیئرمین ،اسکول پرنسپل و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن جوش و خروش سے مناتی ہیں ، آذادی ہم نے تحفے میں حاصل نہیں کی، اس کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں ہمارا فرض ہے کہ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو رائگاں نہ جانے دیںاور مضبوط و روشن پاکستان کی تعمیر کریں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جن میں تقریری مقابلے ،ٹیبلو،ملی نغمے بچوں میںوطن سے محبت کا احساس پیدا کرتے ہیں اور جذبہ حب الوطنی بیدار کرتے ہیں ۔ اس موقع پر بچوں کی جانب سے ملی نغموں کے ساتھ ساتھ ٹیبلوز اور تقریر بھی کی گئیں اس موقع پر مقررین نے قیام پاکستان کے لئے قائد عظم محمد علی جناح اور ان کے رفقائے کار کی خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی ۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بچوں میں مقابلہ ملی نغمہ کرانا اسکول کی انتظامیہ کا اچھا اقدام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہونہار طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ، جذبہ حُب الوطنی سے سرشار یہ بچے پاکستان کا اثاثہ ہیں جنہیں مستقبل میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ،اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنا ہے ،طلباءو طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دیں ۔
16th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release