15th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، معاشرے کے ہر صحت مند افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسپیشل بچوں کی پریشانیوں کو ختم کرنے اور ان معصوم پھولوں کےلئے آسانیاں فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی نے آزاد فاو¿نڈیشن کی جانب سے جشن ِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ آزاد فاو¿نڈیشن کی انتظامیہ کے علاوہ مختلف NGO,s کے نمائندے بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کے حوالے سے اب تک جن تقریبات میں شرکت کی ہے اُن میں سب سے خوبصورت تقریب ان معصوم بچوں کی ہے ،اس تقریب میں شرکت کرکے جوخوشی مجھے محسوس ہوئی وہ الفاظوں کی محتاج نہیںہے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے نازک پھول کی مانند ہیں،ان کی خوشیاں اور مسکراہٹیںقومی اثاثہ ہیں۔ان معصوم پھولوں کی حفاظت معاشرے کے ہر صحت مند فرد کی ذمہ داری اور فریضہ ہے ۔اگر ہر فرد اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے اپنے فرض کو سر انجام دے تو کل یہ بچے ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے اس موقع پر اسپیشل بچوںکے ہمراہ پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹا ،اسپیشل بچوں نے ٹیبلو،ملی نغمے پیش کئے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں اسپیشل بچوں کوحکومتی سطح پر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں پبلک سروسز اداروں،ہسپتالوں ،ریلوے اسٹیشن ،ایئر پورٹس پر اسپیشل پرسن کے لئے علیحدہ کاو¿نٹر مخصوص ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے ہماری حکومت بھی اسپیشل بچوں کو اس قسم کی سہولیات فراہم کرے۔
15th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release