17th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) بلدیہ وسطی نارتھ کراچی زون میں یوسی نمبر ۳ پاور ہاوس چورنگی تا.K 4 چورنگی 5000 سروس روڈ کو نعمان بن ثانت( امام ابو حنیفہ ؒ )کے نام سے منسوب کردیاگیا۔ ’’امام ابو حنیفہؒ اسٹریٹ‘‘ کا افتتاح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،اراکین رابطہ کمیٹی پاکستان ابوبکر صدیق،زاہد منصوری،رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری،صوفی جمیل الرحمن خانی ،اہلسنت رابطہ کونسل پاکستان کے صدر مسرور ہاشمی ،چیئرمین یونین کمیٹی نمبر ۳ فاضل خانزادہ ،یوسی ۳ کے بلدیاتی نمائندے،عمائدین شہر .اور دیگر بھی موجود تھے۔ امین الحق نے موقع پر موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو مِلّتِ اسلامیہ کی اہم شخصیات کے ناموں اور کارناموں سے روشناس کرانا بہت ضروری ہے ، سڑکوں اور شاہراہوں کو اکابرینِ مِلّت کے ناموں سے منسوب کرنے کا مقصد عوام کے دلوں میں اُن کی یاد اور کارناموں کوزندہ رکھنا ہے۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں کو اکابرینِ مِلّت کے ناموں سے منسوب کیا جائے گا تاکہ نئی اور پرانی دونوں نسلوں کے دلوں میں اپنے آباء اجداد اور اسلام کی راہ میں قربانیاں دینے والے بزرگوں اور رہنماؤں کے نام اور کارنامے زندہ رہیں۔ قوم کی اہم شخصیات کو اہم رہنماؤں کے ناموں سے منسوب کرنے کا طریقہ بہت پرانا ہے ۔ جو نہ صرف قوم کو اپنے رہنماؤں کے ناموں کو یاد رکھنے میں معاون ہے بلکہ اُن کے دلوں میں اپنے رہنماؤں کے کارناموں کو جاننے کی جستجو پیداکرتاہے۔ 



17th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ میلادِ مصطفےٰ ﷺ کی تقریبات میں اُسوہِ حَسَنَہؐ کو اُجاگرکیا جائے ، میلادِ مصطفےٰؐ منانا تمام مسلمانوں کے لئے باعثِ سعادت ہے ۔ وہ جشنِ عیدِ میلادُالنبی ﷺ کی تقریبات کے حوالے سے بلاک 9 فیڈرل بی ایریا فیضان اولیاء مسجد کے سامنے جبکہ پوسٹ آفس فیڈرل بی ایریا بلاک 7 میں اسلامی تشخص کی پہچان سبز ہلالی پرچم کو لہرانے کی تقاریب میں شرکت کے موقع پر حاضرین سے گفتگوکر رہے تھے اس موقع امام مسجد فیضان اولیاء ،اراکین کونسل یوسی نمبر 31 ہزاوں عاشقان رسول ﷺ موجود تھے۔ بلدیہ وسطی کے چاروں زونز ، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نیوکراچی اور گلبرگ زون میں جشنِ عیدِ میلادُ النبی ﷺ کی تقریبات کا آغاز یکم ربیع الاول سے ہی ہوچُکا ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف مساجد کے سامنے اور احاطے میں چاند تارے والا سبز پرچم جو کہ اسلامی تشخص کی پہچان ہے لہرایا جارہا ہے ۔ پرچم کشائی کی تقاریب بہت اہتمام سے منائی جارہی ہیں ان تقریبات میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بھی شرکت کی اورمساجد اور عیدِ میلادالنبیؐ کی تقریبات کے منتظمین کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لہرایا۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد بلاک H کوثر نیازی کالونی میں جامع مسجد نور الاسلام کے منتظمین سے خصوصی ملاقات کی اور انھیں بلدیہ وسطی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں عیدِ میلاد النبی ﷺ منانے کیلئے خصوصی بلدیاتی خدمات پیش کرنے کے لئے افسران اور عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں اور بلدیہ وسطی کا عملہ پوری تندہی کے ساتھ ضلع وسطی کے ہر علاقے کو صاف شفاف بنانے میں شب و روز مصروف ہے ۔ میلادِ مصطفےٰ ﷺ کی تقاریب کے مقامات اور جلوسوں کی رہگزر کے اطراف خصوصی صفائی اور رات کے وقت روشنی کا انتظامات کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہے اس ضمن میں یونین کمیٹی نمبر 17 بلاک '' جے'' نارتھ ناظم آباد میں روڈ کارپیٹنگ/ پیچ ورک کا کام جاری ہے بلدیہ وسطی اپنے فنڈز تقریبا 20,000 اسکوئر فٹ پیچ ورک / کارپیٹنگ کروارہی ہے چیئرمین بلدیہ وسطی ترقیاتی کاموں کی بنفس نفیس نگرانی کر رہے ہیں ۔ 



16th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) شاہراہ نور جہاں پر سڑک کی تعمیر کے کام کا آغاز میئر کراچی وسیم اختر کا روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ ۔کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج تا اصغر علی اسٹیڈیم سڑک کی کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد میئرکراچی وسیم اختر کا ضلع وسطی کا دورہ ،صفائی ستھرائی کے کام پر اظہار اطمینان ۔ شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی بلدیاتی نمائندوں کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں لیکن بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی جانب سے ضلع وسطی کی عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار میئر کراچی وسیم اختر نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ ضلع وسطی میں کریم آباد فیڈرل بی ایریا میں صفائی ستھرائی اور بیوٹیفیکیشن کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے کراچی کا بڑا ضلع ہے جبکہ اس کے مسائل بھی دیگر اضلاع کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں لیکن آج ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس اور چورنگیوں کو جس طرح سجایا گیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اختر کو ضلع وسطی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور فنڈز کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور عملہ نہ صرف سینی ٹیشن کا عملہ صفائی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف ہے بلکہ پارک ڈپارٹمنٹ بھی ضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے نمائشی اور پھولوں کے پودے لگانے میں مصروف ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ افرادی قوت اور مشینری کے ساتھ شب و روز ضلع وسطی کو صاف ستھراء رکھنے کے لئے مصروف رہتا ہے ۔ اس موقع پر ضلع وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندے بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ 



15th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ڈپٹی کمشنر( سینٹرل )فرحان غنی کا بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کا تفصیلی دورہ۔ جشن عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے عاشقان رسول ؐ کو دی جانے بلدیاتی خدمات کا جائزہ لیا ۔ مین شاہراؤں، مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی،ستھرائی اور جلوس کی گزرگاہوں پر ہونے والی روڈ کارپیٹنگ،پیچ ورک اور فٹ پاتھ کی مرمت کے کا م کا معائنہ کیا ، اس موقع پر انکے ہمراہXEN انجینئر نازش رضا ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،ڈپٹی ڈائریکٹرسینی ٹیشن و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی نے ضلع وسطی کے نارتھ ناظم آباد زون، نیوکراچی زون ، گلبرگ زون اور لیاقت آباد زونز کا تفصیلی دورہ کیا دونوں اہم افسران نے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا ،اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 50رضویہ سوسائٹی،یونین کونسل 36کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد ،یونین کمیٹی نمبر 18 بلاک سی نارتھ ناظم آباد ، یونین کمیٹی نمبر13سیکٹر الیون جی نیو کراچی اور یونین کمیٹی نمبر 07نیو کراچی میں جلوس کی گزرگاہوں پر جاری روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کیا جبکہ صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عاشقان رسول ؐ کو جشن عید میلاد النبی کے موقع پر صاف و شفاف ماحول مہیاء کیا جائے انہوں ڈائریکٹر سین ٹیشن کو ہدایت کی کہ پارکس اور پلے گراؤنڈزکے اطراف جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کو فوری طور پر اُٹھایاجائے تاکہ بیک لاگ نہ بننے پائے۔جبکہ سڑکوں اور سائیڈ روڈز پر پڑے گڑھوں کو پُر کرنے کے لئے پیچ ورک اور فٹ پاتھوں کی مرمت فوری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ عوامی اجتماع کے دیگر مقامات اور بازاروں کے قریب صفائی کے بہتر انتظامات کے لئے موؤّر اقدامات کرنے پرزور دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو مسلمانوں کے مذہبی ایام میں بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو سراہا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جشن عید میلاد النبیؐکے پیشِ نظر ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے لئے تمام زونز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو اپنے اپنے زون کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے اسٹاف کو مستعدرکھنے ،جبکہ عملے کی حاضری کو سو فیصد بنانے کے لئے غیر حاضر رہنے والے کارکنان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی ہدایت کی ۔ تاہم یہ بات بھی قابلِ توجہ ہے بلدیہ وسطی اپنے مالی اور دیگر مسائل کے باوجود چیئرمین ریحان ہاشمی خصوصی توجہ اور بہتر حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ہر طرح سے ضلع کو صاف ستھر ارکھنے کیلئے دن رات کاوشوں میں مصروف ہیں تاکہ عوام پریشانی سے دوچار نہ ہوں ۔ 



14th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں عوامی نمائندگان دن رات کی پرواہ کئے بغیر عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف ہیں، ناظم آباد یوسی ۴۷؍ میں رات کے وقت بھی سڑک کی کارپیٹنگ کا کام جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آبا د زون کے علاقے چاندنی چوک ، پاپوش نگر نزد عباسی شہید اسپتال، یوسی ۴۷؍میں روڈ کارپیٹنگ رات سے صبح چھ بجے تک جاری رہی۔ مذکورہ سڑک ٹریفک کی آمد ورفت کی مصروف گزرگاہ ہے جبکہ یہاں سے جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺ کے جلوس بھی گزریں گے ۔ سڑک کی مخدوش حالت کے پیشِ نظر اسے فوری طور پر کارپیٹنگ کراکے قابلِ استعمال بنایا گیا ہے تاکہ جشنِ ولادتِ رحمت اللعالمین ﷺ کی خوشی میں نکالے جانے والے جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری اور چئیرمین یوسی ۴۷؍ جمال ناصر کے ہمراہ مذکورہ سڑک کی کارپیٹنگ کے کام کا جائزہ لینے رات گئے پاپوش نگر پہنچ گئے اور وہاں موجود بلدیاتی افسران وانجینئرز سے سڑک کی کارپیٹنگ میں استعمال ہونے والے مٹیریل کے بارے میں معلومات حاصل کیں جبکہ صفائی ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے یوسی کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر جمع ہو نے والے علاقہ مکینوں نے سڑک کی کارپیٹنگ کروانے پر عوامی نمائندوں کا شکریہ اداکیا۔ عباس جعفری نے علاقہ مکینوں کو یقین دلایا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نمائندے عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت مصروف عمل رہتے ہیں اور جس طر ح بھی ممکن ہو عوام کے مسائل حل کرنے کی سعی کرتے ہیں۔تاہم علاقہ مکینوں نے پانی کی قلّت کی شکایت چئیرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کے گوش گزار کی۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوامی نمائندے ہی عوام کی تکالیف کو حل کرنے کے لئے بہتر اقدامات کرسکتے ہیں۔ پانی کی قلّت کے سدِّ باب کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔



13th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release