14th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،ڈپٹی کمشنر( سینٹرل )فرحان غنی کا بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کا تفصیلی دورہ۔ جشن عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے عاشقان رسول ؐ کو دی جانے بلدیاتی خدمات کا جائزہ لیا ۔ مین شاہراؤں، مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی،ستھرائی اور جلوس کی گزرگاہوں پر ہونے والی روڈ کارپیٹنگ،پیچ ورک اور فٹ پاتھ کی مرمت کے کا م کا معائنہ کیا ، اس موقع پر انکے ہمراہXEN انجینئر نازش رضا ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،ڈپٹی ڈائریکٹرسینی ٹیشن و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی نے ضلع وسطی کے نارتھ ناظم آباد زون، نیوکراچی زون ، گلبرگ زون اور لیاقت آباد زونز کا تفصیلی دورہ کیا دونوں اہم افسران نے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا ،اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 50رضویہ سوسائٹی،یونین کونسل 36کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد ،یونین کمیٹی نمبر 18 بلاک سی نارتھ ناظم آباد ، یونین کمیٹی نمبر13سیکٹر الیون جی نیو کراچی اور یونین کمیٹی نمبر 07نیو کراچی میں جلوس کی گزرگاہوں پر جاری روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کیا جبکہ صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عاشقان رسول ؐ کو جشن عید میلاد النبی کے موقع پر صاف و شفاف ماحول مہیاء کیا جائے انہوں ڈائریکٹر سین ٹیشن کو ہدایت کی کہ پارکس اور پلے گراؤنڈزکے اطراف جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کو فوری طور پر اُٹھایاجائے تاکہ بیک لاگ نہ بننے پائے۔جبکہ سڑکوں اور سائیڈ روڈز پر پڑے گڑھوں کو پُر کرنے کے لئے پیچ ورک اور فٹ پاتھوں کی مرمت فوری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ عوامی اجتماع کے دیگر مقامات اور بازاروں کے قریب صفائی کے بہتر انتظامات کے لئے موؤّر اقدامات کرنے پرزور دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو مسلمانوں کے مذہبی ایام میں بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو سراہا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جشن عید میلاد النبیؐکے پیشِ نظر ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے لئے تمام زونز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو اپنے اپنے زون کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے اسٹاف کو مستعدرکھنے ،جبکہ عملے کی حاضری کو سو فیصد بنانے کے لئے غیر حاضر رہنے والے کارکنان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی ہدایت کی ۔ تاہم یہ بات بھی قابلِ توجہ ہے بلدیہ وسطی اپنے مالی اور دیگر مسائل کے باوجود چیئرمین ریحان ہاشمی خصوصی توجہ اور بہتر حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ہر طرح سے ضلع کو صاف ستھر ارکھنے کیلئے دن رات کاوشوں میں مصروف ہیں تاکہ عوام پریشانی سے دوچار نہ ہوں ۔
14th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release