16th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ میلادِ مصطفےٰ ﷺ کی تقریبات میں اُسوہِ حَسَنَہؐ کو اُجاگرکیا جائے ، میلادِ مصطفےٰؐ منانا تمام مسلمانوں کے لئے باعثِ سعادت ہے ۔ وہ جشنِ عیدِ میلادُالنبی ﷺ کی تقریبات کے حوالے سے بلاک 9 فیڈرل بی ایریا فیضان اولیاء مسجد کے سامنے جبکہ پوسٹ آفس فیڈرل بی ایریا بلاک 7 میں اسلامی تشخص کی پہچان سبز ہلالی پرچم کو لہرانے کی تقاریب میں شرکت کے موقع پر حاضرین سے گفتگوکر رہے تھے اس موقع امام مسجد فیضان اولیاء ،اراکین کونسل یوسی نمبر 31 ہزاوں عاشقان رسول ﷺ موجود تھے۔ بلدیہ وسطی کے چاروں زونز ، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نیوکراچی اور گلبرگ زون میں جشنِ عیدِ میلادُ النبی ﷺ کی تقریبات کا آغاز یکم ربیع الاول سے ہی ہوچُکا ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف مساجد کے سامنے اور احاطے میں چاند تارے والا سبز پرچم جو کہ اسلامی تشخص کی پہچان ہے لہرایا جارہا ہے ۔ پرچم کشائی کی تقاریب بہت اہتمام سے منائی جارہی ہیں ان تقریبات میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بھی شرکت کی اورمساجد اور عیدِ میلادالنبیؐ کی تقریبات کے منتظمین کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لہرایا۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد بلاک H کوثر نیازی کالونی میں جامع مسجد نور الاسلام کے منتظمین سے خصوصی ملاقات کی اور انھیں بلدیہ وسطی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں عیدِ میلاد النبی ﷺ منانے کیلئے خصوصی بلدیاتی خدمات پیش کرنے کے لئے افسران اور عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں اور بلدیہ وسطی کا عملہ پوری تندہی کے ساتھ ضلع وسطی کے ہر علاقے کو صاف شفاف بنانے میں شب و روز مصروف ہے ۔ میلادِ مصطفےٰ ﷺ کی تقاریب کے مقامات اور جلوسوں کی رہگزر کے اطراف خصوصی صفائی اور رات کے وقت روشنی کا انتظامات کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہے اس ضمن میں یونین کمیٹی نمبر 17 بلاک '' جے'' نارتھ ناظم آباد میں روڈ کارپیٹنگ/ پیچ ورک کا کام جاری ہے بلدیہ وسطی اپنے فنڈز تقریبا 20,000 اسکوئر فٹ پیچ ورک / کارپیٹنگ کروارہی ہے چیئرمین بلدیہ وسطی ترقیاتی کاموں کی بنفس نفیس نگرانی کر رہے ہیں ۔ 



16th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release